The Latest
وحدت نیوز(قم المقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا کاروان ولایت عشق مشہد میں زیارت اور علمی کورس کے اختتام کے بعد شہر قم میں جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے جوار میں موجود ہے ،20 جمادی الثانی ولادت با سعادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے پر مسرت دن کا آغاز زیارت ضریح مقدس بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا سے کیا اور بی بی کے قدموں میں پھول نچھاور کیے گئے علاوہ ازیں حرم میں زیارات پر آئی بعض مومنات میں اس خوشی کے موقع پر مٹھائی بطور نذر ونیاز تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین، اسوہ کاملہ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں، آپ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی وجہ تخلیق کائنات ہے، آپؑ کی عظمت و عصمت، مقام و منزلت کو درک کرنا عام انسان کے اختیار میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں، جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے، خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں آپؑ کی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا حجاب اسلامی کے خلاف بیہودہ پراپگینڈہ کا سامنا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف اور گناہوں سے بچاسکتا ہے۔
وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نےمشہد مقدس میں آستان مقدس امام رضا علیہ سلام کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی کورس مکمل کر لیا جس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا جس میں میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خواہران سے خطاب کیا تقریب میں ایرانی اساتذہ نے پاکستانی طالبات کے نظم وضبط کی بہت تعریف کی اس موقع پر تمام خواہران کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے کورس کے اختتام پر خصوصی سند اور تحائف سے نوازا گیا
اختتام پر کورس اور مقدس سفر کا حصہ بننے والی تمام مومنات نے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے سبب اس پہلے علمی و تربیتی کاروان نے امام رضا ع کے جوار میں زیارت کے ساتھ ساتھ علمی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا کاروان ولایت عشق ان شاء اللہ دو دن قم اور دو دن تہران کی زیارات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگا۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار خانہ فرہنگ میں منعقدہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے اپنے خطاب میں کیا ۔
انہوں نے کہا اسوہ حضرت زہرا (س)کی روشنی میں موجودہ دورکی خواتین کو اپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیں اس وقت معاشرے میں جتنی بھی برائیاں جنم لے رہی ہیں اس کی اصل وجہ مائوں کی طرف سے اپنی اولاد کی تربیت میں غفلت کی وجہ سے ہے مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جنہوں نے معاشرے کو حضرت اما حسین(ع) اورحضرت زینب (س) جیسی اولاد دی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین اگر ٹھان لیں تو کوئی بھی کام ان کیلئے مشکل نہیں ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القران کی سکالر ناہیدہ راجپوت نے کہا کہ سوشل میڈیا اورمغربی یلغار کی وجہ سے معاشرے میں بھگاڑ پیدا ہوگیا ہے جس کے لئے خواتین کو بحثییت بیٹی،ماں ،زوجہ اورمعاشرے کی فرد کے اسوہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شتر بے مہار کی طرح بلکہ ایک عفریت اورآفت کی طرح معاشرے پرحملہ آورہورہا ہے جب تک سیرت فاطمہ پر خواتین عمل نہیں کریںگی اس وقت تک معاشرے میں بہتری نہیں ہوگی ۔
کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سکالر،سپیریئر سسٹر ،پرنسپل سینٹ کیتھرین گرلز سکول اینڈ کالج لال کرتی محترمہ ایلیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دورکی خواتین کو حضرت مریم اورحضرت زہر سلام اللہ علیہما کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے دونوں خواتین ہمارے لئے رول ماڈل ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ ہے اوراپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے خواتین کی ذمہ داریاں زیادہ ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر و مرکزی مسئول تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا نے کہا کہ یوم ولادت حضرت فاطمہ اوریوم خواتین کے دن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاشرے کو پر امن بنانے کے لئے ہمیں کیا کرداراداکرنا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں فلاح پا سکتے ہیں۔
فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ کے بیان میں کہا کہ حضرت زہرا (س)ہر دورکی خواتین کے ل ئے نمونہ عمل ہیں حضرت زہرا(س)جیسی موزوں اور اعلیٰ رول ماڈل کا ہونا خواتین کیلئے سعادت کا باعث ہے۔ مغربی سرمایہ دارانہ نظام کا نظریہ اسلام کے نقطہ نظر سے بالکل مختلف ہے مغرب میں اخلاقی انحرافات قانونی شکل اختیار کرچکے ہیں ، جو خواتین کو آلہ کار تصورکرنے کی مغربی سوچ کی عکاسی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں خواتین اور خاندان کے اہم کردار کواوراہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے دشمن نے اسلامی حجاب کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی نے کہا جب تک ہم آئمہ معصومین کے دامن سے متوسل ہیں اورپاک آرمی ہمارے ساتھ ہیں ہمار ا ملک اورہم محفوظ ہیں اورکوئی مائی کا لال ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،حضرت فاطمہ زہرا(س)معاشرے کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معروف جنرل شہید سردار قاسم سلیمانی کو جب بھی مشکل پیش آتی اوراس کاحل ڈھوندنے میں دشواری ہوتی تو وہ حضرت زہراسلام اللہ علیہا سے توسل کرتے اوران کی مشکل حل ہوتی تھی۔تقریب میں کرسچن کی مختلف تنظیموںسمیت دیگر تمام مکاتب فکر کی خواتین ،مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
وحدت نیوز(مشہد)مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد کو شھید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی دعوت دی گئی اس موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ھے کہ حرم مطھر امام ھشتم میں شھداء اسلام کی برسی منا ہے ہیں ، ان مبارک شھادتوں کے صدقے میں خداوند سبحان نے عرب و عجم کے خون کو یکجا فرمایا اور سرزمین ایران و عراق کے اختلافات کو ختم کر دیا ۔
علاوہ ازیں حرم شناسی کے موضوع پر خواھران کو پورے حرم کے مختلف حصوں سے آشنائئ کروائ گئی ۔ رواق الغدیر میں حجۃ الاسلام آقای مھدویان کو خصوصی دعوت دی گئی ، آقای مھدویان نے امام رضا علیہ السلام کے مختلف معجزات کے ذکر کے ساتھ بہترین درس اخلاق دیا اس موقع پر جناب مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے خواہران کو معرفت شناسی کا درس دیا ، آخر میں راہیان ولایت عشق گروپ کی تمام خواہران نے حجۃ الاسلام آقای مھدویان سے آٹو گراف لیے۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے تجوید القرآن کے دروس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواہران کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے مزید 15 روزہ کورس کے لیے مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی سربراہی میں مشھد لے جایا گیا ۔
مشھد مقدس میں آستان قدس رضوی حرم امام رضا علیہ السلام کے تعاون سے مشھد مقدس میں روضہ امام رضا علیہ السلام کے جوار میں منعقد کی گئی تعلیمی ورکشاپ کے پہلے دن کے خواھران کے لئے تدبر در قرآن کی کلاس میں سورہ کوثر کی تفسیر کی گئی ، مھدویت کی کلاس میں دعای عھد میں موجود منتظرین کی آٹھ صفات پر روشنی ڈالی گئی ، اسی طرح تجوید القرآن کی کلاس میں حروف کی صفات ، حروف حلقی و حروف خیشوم کی پہچان کروائی گئی ۔
پہلے سیشن کے اختتام پر خواہران کو امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کے لئے بھرپور فرصت فراہم کی گئی۔ تعلیمی سیشن کے دوسرے دور کے آغاز میں مولانا سید حسن مھدی کاظمی نے عقائد کی کلاس لی اور آخر میں مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی نے منتظرین امام ( زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ) کی ذمہ داریاں بیان کیں اور مصائب اہل بیت علیہم السلام سے اس بابرکت دن کے تعلیمی شیڈول اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بلتستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد ۔گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ایام فاطمیہ پورے بلتستان میں انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔امام بارگاہوں سمیت مخصوص مقامات اور گھروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان نے مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تنظیم سے منسلک خواہران نے مختلف مقامات پر خطابات کیے بلتستان کے تمام اضلاع میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے مجالس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مجالس میں بھر پور طریقے سے شرکت کو یقینی بنایا گیا۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان کی صدر خواہر کبری بتول کی ہدایت پر روندو ،شگر،کھرمنگ،گنگچھے اور سکردو کے مختلف مقامات میں پنچ روزہ اور سہ روزہ مجالس کا، انعقاد کیا گیا معلمات نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نجی زندگی اور اجتماعی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی زندگی کو دور جدید میں خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی بی دو عالم ؑ کی حیات طیبہ تمام شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر حقیقی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع هزاره ٹاون کوئٹہ کی جانب سے "زن ،زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج اور یونیورسٹی کے طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔
ورکشاپ میں خصوصی لیکچر اور پریزینٹیشن مرکزی رکن شوریٰ عالی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترم نثار فیضی صاحب،متخصص شعبہ تعلیم ایجوکیشنسٹ آف بیکن ھاوس نے دیا۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مرثیہ خوانی سے کیا گیا جس کے بعد لیکچر اور ویژول طالبات کیلئے پیش کیے گئے پروگرام کے دوران وقفہ نماز اور ریفریشمنٹ کے بعد اس ورکشاپ میں شمولیت اختیار کرنے والی طالبات کیلئے باقائدہ سے ایکٹیویٹی سیشن ہوا بشمول پوزیشن ہولڈرز اور اچھی کارکردگی پر طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ کی تقریب کا بھی انعقاد ہوا۔ آخر میں تمام شرکاء نے مثبت فیڈبیک بھی دئیے اور ورکشاپ کا اختتام دعائے امام زمانہ ع سے ہوا۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گلگت کے مختلف مقامات میں 20 روزہ مجالس بسلسلہ ایام فاطمیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مجالس کا سلسلہ 13 جمادی الاول سے شروع ہوکر 3 جمادی الثانی تک جاری رہا۔جن مقامات میں مجالس کا اہتمام ہوا ان میں امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین،امام بارگاہ شاہ نجف برمس بالا، امام بارگاہ سعید آباد دنیور اور محمدیہ محلہ دنیور گلگت شامل ہیں۔جہاں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلس سے سے محترمہ انعم زہراء نے شہزادی کونین جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ اور شہادت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جناب زہراء سلام اللہ علیہا عالم بشریت کی مقدس برگزیدہ خواتین میں سرفہرست ہیں اور عالم نسواں کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں، پیغمبر اعظم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں بار بار جناب زہراء کی مقام و منزلت بیان کیے اور اپنے قول و عمل سے مسلمانوں کو حضرت فاطمہ کے عزت و احترام اور حرمت و تقدس کا درس دیا لیکن بعد از وصال نبی ص جناب سیدہ کو جس مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہر سمت سے قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ س کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلسوز و دردناک ہیں چونکہ تاریخ میں جناب سیدہ س کے یومِ شہادت کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں، دنیائے تشیع میں ان تمام روایات کا احاطہ کرتے ہوۓ 20 روزہ ایام فاطمیہ کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آخر میں محترمہ انعم زہراء نے ایام فاطمیہ کی خصوصی مجالس کی اہمیت بیان کرتے ہوۓ ان مجالس میں خدمات سر انجام دینے والے ذاکرین،علماۓ دین اور تنظیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے، امدادی کیمپ امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا اور امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں لگائے گئے، اس موقع پر ضلعی نائب صدر علامہ ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈاکٹر شاہد حسین، عون رضا انجم، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا صابر حسین، مولانا ممتاز حسین ساجدی اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان اور رقم اکٹھی کی۔
اس موقع پر علامہ ہادی حسین کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت اضافے سے میدانی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسائل بڑھ گئے ہیں مخیر حضرات اپنے عطیات اور اضافی سردی کے کپڑے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں۔ پاکستانی قوم نے اس سے پہلے اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اب بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔