The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی دوسری نشست مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صدر شعبہ خواتین گلگت ڈویژن محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائش گاہ برمس پائین  میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل نائب صدر خواہر صائمہ شفیع، برمس پائین یونٹ کی صدر خواہر شہزادی، برمس بالا یونٹ کی صدر سبی زہراء نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مختلف یونٹس کی کارکنان بھی شریک تھیں۔

 محترمہ انعم زہرا نے شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، اس کے علاوہ رہبر معظم کی کتاب استفتاءات رہبری کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل جنوری کے پہلے اتوار کو بی بی سلیمہ سابقہ اسمبلی ممبر و صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی رہائش گاہ میں ہوگا۔

وحدت نیوز(اٹک) قبل از اسلام خواتین کو ہر علاقے اور ہر مذہب میں کم تر سمجھا جاتا  اور انہیں تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر اسلام کی آ مد کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو عزت و تکریم عنایت کی انہیں بلند مقام و مرتبہ عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ چمن صاحبہ نے مجلس عزا سے خطاب کےدوران کیاجس کا انعقاد بعنوان زن زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب میں محترمہ چمن فاطمہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و سکون خواتین کو ان کا حقیقی مقام ، عزت اور اختیار عطا کرنے سے دین اسلام نے بہت خوبصورتی کے ساتھ خواتین کے حقوق اور انہیں اسلامی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے آزادی عطا کی ہے مغربی معاشرہ خواتین کو آزادی کے نام پر بے راہروی کا شکار کر رہا ہے یہ ہم پر ہے کہ آنکھیں کھولیں اور درست راہ کا انتخاب کریں ۔اس مجلس سے محترمہ فائزہ صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر روشنی ڈالی ۔مجلس کا اہتمام امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں کیا گیاتھا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز شاہ جمال میں مجلس عزا  کا انعقاد ہوا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔

مجلس عزا میں لاہور کے تنظیمی یونٹس اور مختلف علاقوں  سے مومنات نے بھرپور شرکت کی ۔ مجلس کے اختتام پر  ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جسکے بعد مرکزی صدر نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اتفاق ٹاون محترمہ صدف نقوی لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ ،منصورہ ، کینال ویو ،ملتان روڈ ، اقبال ٹاون ، سبزہ زار اور جعفریہ کالونی کی صدر  جبکہ محترمہ مہر انساء  نائب صدر منتخب ہوئیں۔

سابقہ سیکرٹری جنرل نشتر کالونی محترمہ رقیہ بانو نشتر کالونی ، فیروز پور روڈ ، پاک عرب سوسائٹی اور اچھرہ کی صدر جبکہ محترمہ شبانہ بی بی نائب صدر منتخب ہوئیں اندرون شہر کے علاقوں گلشن راوی ، سمن آباد ، موچی ، بھاٹی ، شاہ عالمی ، کرشن نگر ، ساندہ ،بندہ روڈ ، بلال گنج کی صدر محترمہ ام رباب اور ان کی نائب محترمہ حمیرا رضوی کو نامزد کیا گیا ۔

علاوہ ازیں محترمہ سیدہ فاطمہ کو  ٹاون شپ ، گرین ٹاون ، ویلینشاہ اور واھگہ منڈی کے علاقوں کی ذمہ داری سونپی گئ اس موقع پر مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے نیک تمناوں کے ساتھ تمام نومنتخب صدور کی حوصلہ افزائ کی اور ایک ماہ کی مدت میں اپنی کابینہ کی تشکیل اور اس کے بعد یونٹ سازی کے عمل میں بھرپور فعالیت انجام دینے کی ھدایات کیں ، آنے والے دنوں لاہور کے مزید علاقوں کی مسئولین کا اعلان کیا جاے گا۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے تاحال سرگرم عمل ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ عوام میں بیتِ امام علیؑ پراجیکٹ کے تحت 17 گھروں اور 2 مساجد کے لئے دوسری قسط کی رقم تقسیم کردی گئی۔

 انجمن حسینیہ خواجگان ناروولی لاہور اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر انتظام گاؤں فتح میں سیلاب متاثرین میں 17 گھروں اور 2 مساجد کے لئے دوسری قسط کی رقوم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں تنویر عباس مہدی، شفقت خان اور عتیق خان بلوچ نے 17 گھروں کی تعمیر نو کیلئے 75000 روپے کی دوسری قسط کے چیکس تقسیم کئے۔ 

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چنیوٹ کی جانب سے زن زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے ایک  نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمہ محترمہ گلشن بتول ، صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین چینیوٹ محترمہ عابدہ عرفان اور مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا  ۔

تقریب میں سابقہ مرکزی رہنما ڈاکٹر ردا فاطمہ نے بھی شرکت کیاپنے خطاب میں محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ دین اسلام کے بنیادی احکامات اور قوانین خدا میں اپنی مرضی کی توجیحات شامل کر کے انہیں یکسر تبدیل کر دیں ، حجاب اسلامی کے خلاف جاری موجودہ  سازشی لہر اسی لیے ہے کہ خواتین نام نہاد آزادی کے حصول کے لیے اپنے حجاب سے روگردانی کریں تاکہ اسلامی معاشرہ مزید کھوکھلا اور غیر متحرک و بے اثر ہوجائے۔

 انہوں نے کہا مسلمان خواتین اللہ تعالی پر ایمان رکھتی ھیں اور پردہ کا حکم خدا کی جانب سے ہے جو کہ خواتین کے تحفظ وقار اور ان کی عزت میں اضافے کا باعث ہے حجاب کبھی بھی کسی معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنا بلکہ تاریخ اسلام گواہ ھے کہ محجبہ خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں اپنا کردار پیش کیا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے سیمینار "زن ، زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں" کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عفت اور حجاب جیسے اہم موضوع کی اہمیت کو دشمن منظم انداز میں سرزمین انقلاب ایران اور پاکستان میں بھی مختلف باطل نعروں کے ذریعے کم کرنا چاہتا ہے اور مغربی بیہودہ ثقافت کو اسلامی ثقافت کے مقابلے پر رائج کرنا چاہتا ہے ایسے میں باحجاب اور با ایمان خواتین کے اس اجتماع نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس پروگرام میں شرکت کی جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ان شاء اللہ اپنی تہذیب و ثقافت اور حجاب و پاکدامنی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عملی میدان میں حاضر رہیں گے ۔

وحدت نیوز(گلگت) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی پہلی نشست مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صدر شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائش گاہ برمس پائین  میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل  نائب صدر خواہر صائمہ شفیع، برمس پائین یونٹ کی صدر خواہر شہزادی، برمس بالا یونٹ کی صدر سبی زہراء نے شرکت کی ۔

جبکہ اس موقع پر  مختلف یونٹس کارکنان بھی شریک تھے،ڈویژنل نائب صدر خواہر صائمہ شفیع نے شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، اس کے علاوہ رہبر معظم کی کتاب استفتأات رہبری کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل 18 دسمبر بروز اتوار  ٹھیک 11 بجے دن امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین میں منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی، آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار منعقد ہوا۔ دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہونیوالے سیمینار سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین اور رکن مجلس نظارت آئی ایس او طالبات علامہ احمد اقبال رضوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی، خانم رباب رضوی، جماعت اسلامی شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کی محترمہ زرفشاں فرحین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی مرکزی صدر محترمہ طاہرہ ظفر نے شرکاء سے خطاب کیا۔

سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر دنیا میں مختلف جگہوں پر پر فریب نعروں کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں اسلام ناب محمدی کے احیا کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاہور میں منعقد ہونیوالا سیمینار ان کوششوں کا تسلسل ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار کل لاہور میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی صدر آٸی ایس او طالبات خواہر طاہرہ ظفر، اراکین مرکزی نظارت خانم زہرا نقوی و خانم سفینہ نقوی، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن خواہر سارہ رضوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے شرکت کی۔ زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے گلگت کے مختلف علاقوں میں دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا،دعائیہ پروگرام میں علاقہ بھر سے مومنات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔دعائے کمیل کے بعد تمام مرحوم مومنین و مومنات بالخصوص شہداۓ ملت جعفریہ کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی بھی کی گئی،پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر وسابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے خصوصی شرکت کی ۔آخر میں مومنات کے درمیان تبرک بھی تقسیم کیا گیا ۔

Page 17 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree