The Latest

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مرکزی سیکرٹری تبلیغات محترمہ فرحانہ فصاحت کے ہمراہ لاہور کے مختلف یونٹس اور علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مومنات سے جشن مولود کعبہ اور رجب کے اعتکاف کے موضوع پر خطاب کیا اس موقع پر مرکزی صدر نے لاہور کی تحصیل صدور محترمہ رباب اور محترمہ صدف کا ان کی زحمات پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا اُصولی اور تاریخی مؤقف ہے جس پر قائداعظم سے لیکر آج تک پاکستانی قوم اور مسلمانان جموں وکشمیر قائم ہیں اور اس پر کسی انحراف یا سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کرسکتی مسئلہ کشمیر ان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت سے کم کسی بات کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے  بھارت کا کوئی ظلم و جبر ان کے جذبۂ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکا وہ جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں  عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے دہائیوں سے کشمیریوں پر جاری  بھارت کے سفاکانہ مظالم کے خلاف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کوئ اقدامات نہیں اٹھاے جس سے اقوام متحدہ اور عالمی  قیام امن کے اداروں کی منافقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر جیسے حساس مسئلے کو کسی صورت ہلکا نہ لیا جاے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام ، بالخصوص حجت دوراں امام مھدی علیہ سلام و تمام پیروان ولایت کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام شیعوں یا عام مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے تحفہ الہی ہیں۔ پوری انسانیت آپ کی عظمتوں کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو حقیقت سے ناواقف اور بصیرت سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مداحوں میں آپ کو صرف مسلمان ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ عیسائی اور دیگر دیان کے پیروکار بھی ان کی مدح سرائی کرتے دکھائی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مولاے کائنات امام علی علیہ سلام کے موقع پر کیا۔

 ان کا کہنا تھاجب ہم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات پر نظر ڈلتے ہیں تو ہمیں آپ صفات و جمال الہی کا مظہر نظر آتے ہیں آپ زندگی کے ہر دور کے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہے آپ علیہ سلام کے فضائل و اوصاف کو بیان کرنا اختیار بشریت سے بالاتر ہے جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جانشین امام علی علیہ سلام کی شان میں بے شمار فضائل کا ذکر کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعیان و پیروان امام علی علیہ سلام کے لیے لازم ہے کہ جہاں ذکر علی علیہ سلام سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کریں وہیں اپنے اعمال میں سیرت امام علی ع کی جھلک کو بھی اجاگر کریں تاکہ دنیا و آخرت میں اس عظیم ہستی کے حقیقی شیعہ و پیروکار ہونے کا اعزاز حاصل ہو ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پشاور دھماکے کی مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں دہائیوں سے دہشتگردی کے واقعات میں معصوم عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہی ہے ایک طرف دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے اس ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب ہمارے حکمران ہمیشہ سے خواب غفلت میں پڑے رہنے کے باعث ملک کو ترقی و خوشحالی کے بجائے تنزلی و بحرانوں میں غرق کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے موجودہ حالات میں ملک دشمن عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت اسے نقصان پہنچا رہے ہیں ملک اس وقت اندرونی  و بیرونی دشمنوں میں گھرا ہوا ہے ایسے میں مقتدر حلقوں اور قانون کے رکھوالوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و عوام کی فکر کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا عوام کو ملک کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ہمیں دہشتگردی اور ہر تکفیری سوچ کے خلاف اتحاد قائم کرتے ہوئے ملک میں انارکی پھیلانے والوں اور عوام میں اختلافات کے بیج بونے والوں کی بیخ کنی کرنی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) سینیئر رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ زہرا نقوی نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ شہر پشاور میں نمازیوں پر خود خش حملے معمول بنتا جا رہا ہے ،ملک ایک طرف معاشی بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب عوام میں جان و مال کے عدم تحفظ کا خوف پھیلتا جا رہا ہے ان دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف اگر ٹھوس اقدامات لیے جاتے تو آج بے گناہوں کا خون اس بے دردی سے نہ بہایا جاتا۔

 انہوں نے کہا وطن عزیز تاریخ کے مشکل ترین دوراہے پر کھڑا ہے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی عدم توجہی اور غیر سنجیدہ طرز حکومت نے ملکی نظام کو تباہ کر دیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط و موثر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

 ان کامزید کہنا تھا ریاست و حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں فقط مذمتی بیانات دینے سے ان کی ذمہ داری ادا نہیں ہوتی ۔اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرماے اور لواحقین کو اس کٹھن گھڑی میں صبر عطا فرماے اور تمام زخمیوں کو صحت و سلامتی عطا کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی ایران سے واپسی پر لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے  ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور سے ملاقات کی جس میں انہیں ایام بیض کے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 محترمہ معصومہ نقوی کو بتایا گیا کہ خواتین کی بھرپور آمادگی کے اظہار پر اس سال لاہور میں تین جگہوں پر اعمال ام داود کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ ان ایام بیض و اعتکاف میں خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووال کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں متاثرین سیلاب کے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں متاثرین سیلاب بیوہ مستحقین اور سادات شریک ہوئے۔ اس موقع پر گیارہ متاثرین سیلاب کو تعمیر مکان کی پہلی قسط دی گئی جبکہ دو سو مستحقین میں رضائیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ،مجلس علمائے شیعہ کے رہنما علامہ ارشاد علی سولنگی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما سید رضوان علی شمسی ،برادر عبدالرشید ،مولانا عبد الخالق منگی، مولانا منور حسین سولنگی ،حافظ غلام عباس بھٹی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انجمن حسینیہ خواجگان نارووال اور مجلس وحدت مسلمین کے باہمی تعاون سے متاثرین سیلاب کی خدمت اور تعمیرات کا سلسلہ قابل ستائش ہے۔ خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی خدمت پر اللہ تعالیٰ کی توفیق پر ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ سیلاب نے ہزاروں گھر اجاڑ دیئے کھڑی فصلیں اور زراعت تباہ ہوئی مگر اہل خیر نے جس ہمت اور خلوص کے ساتھ متاثرین سیلاب کا ساتھ دیا وہ لائق صد تحسین ہے۔ بدقسمتی سے اس مصیبت میں حکومت کہیں نظر نہیں آئی اور حکومتی کارکردگی صفر رہی  انہوں نے متاثرین سیلاب کی مدد پر انجمن حسینیہ خواجگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے اب تک متاثرین سیلاب کے ساتھ رہی اور ہم ان کی مکمل بحالی تک حسب استطاعت ان کی مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووال کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امام محمد باقر علیہ سلام اور آغاز ماہ رجب المرجب پر تمام بندگان خدا کو ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں امام محمد باقر علیہ سلام اپنے جد امجد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علوم و سیرت طیبہ کے وارث ہیں امام باقر علیہ سلام کی دلیل امامت میں امام کے نام آنحضرت(ص) کے سلام کا ذکر کیا جاتا ہے جو آپ نے جابر ابن عبداﷲ انصاری کے ذریعہ امام باقر (ع) کو پہنچایا۔ اس سلام کی اہمیت یہ ہے کہ جس رسول کو سلام کرنا ساری انسانیت اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہو وہ ذات مقدس امام باقر (ع) کو سلام پہنچاتی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر ماہ رجب کے فیوض و برکات سمیٹنے کا موقع ادا کیا اس مقدس مہینہ  میں کہ جسے پروردگار نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے تمام بشریت کے لیے مغفرت اور رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں مختصر تسبیحات و اذکار انسان کے لیے جہنم سے آزادی اور جنت کے حصول کا موجب بن جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ ایام بیض یعنی رجب کی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخوں  میں اعتکاف اور عبادت خداوندی کا بھرپور اہتمام کریں اور اسے معاشرے میں عام کرنے کی کوشش کریں ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوے اس فرصت اور موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے اور خود کو ماہ شعبان و رمضان کے لیے آمادہ کرنا چاہیئے۔

وحدت نیوز(برمس بالا)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے برمس بالا میں اشرف آباد یونٹ کی تنظیم نو کی گئی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت فرمائی۔ پروگرام میں نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی صدر و سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے حلف لیا .

پروگرام میں نائب صدر صائمہ شفیع بھی شریک ہوئیں ، اشر ف آباد یونٹ میںیونٹ صدر محترمہ نیلم ، نائب صدر محترمہ سکینہ ، جنرل سیکرٹری  محترمہ افسانہ بتول، رابطہ سیکرٹری محترمہ وجیہہ , مالیات سیکرٹری محترمہ ریجا ، سیکریٹری تعلیم و تربیت محترمہ سیدہ حنا زہراء اور محترمہ کائنات نے بطور سیکرٹری فلاح وبہبود  حلف اٹھایا اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی حقیقی سپاہ میں شامل ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں صدر محترمہ بی بی سلیمہ نے نئی کابینہ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں جشن میلاد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی محفل منعقد ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواھران قم کی جانب سے حرم بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہونیوالی محفل میلاد حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا میں ڈھائی سو سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ حرم معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہونیوالی محفل جشن میلاد کوثر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان امور خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جشن میلاد کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور سیدہ دوجہاں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے حضور منقبت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

اہلبیت علیہم السلام کی شان میں قصیدہ کے اشعار پیش کیے گئے۔ علاوہ ازیں محفل میلاد میں بچیوں نے موقع کی مناسبت سے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور سوالات کے جوابات کا مقابلہ ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے محفل میلاد کی شریک خواتین سے خطاب کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترمہ تحریم فاطمہ نے انجام دیئے۔ ولادت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پروگرام میں شریک 14 خواتین اور بچیوں کو جن کا نام فاطمہ تھا، نفیس انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح کوئز مقابلے میں کامیاب ہونیوالی 6 خواتین کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین قم المقدس کی مسئول سیدہ زہراء نقوی نے تمام شرکاء اور بالخصوص پاکستان سے تشریف لانے والی مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Page 20 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree