The Latest

وحدت نیوز(لاہور) معروف شیعہ عالم دین و مذہبی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی، یہ قرارداد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان معروف شیعہ عالم دین و رہنما سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی اہل تشیع اور اہل سنت مسالک میں یکساں مقبول ہیں ۔دونوں مسالک میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام اور احتجاجوں کی زد میں ہے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

قوم میں بے یقینی اور شدید اضطراب کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔یکطرفہ، غیر منصفانہ اور جانبدارانہ اقدامات ملک کے لئے ایک نیا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلے پر لگائی پابندی کو فلفور ہٹایا جائے کیونکہ ملک کسی مزید بحران کی متحمل نہیں ہو سکتا ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی صدارت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت کے آفس میں تنظیمی اراکین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سابقہ سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سائرہ ابراہیم اور سابقہ رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے بھی شرکت کی۔

 اس اجلاس میں مرکزی صدر نے خواتین کے تنظیمی و تربیتی امور پر مشتمل سوالات کے جوابات دیے، اجلاس میں طے پایا کہ کل محفل دعائے کمیل کا انعقاد کیا جاے گا جس میں نو منتخب صدر کے نام کا اعلان کیا جائےگا علاوہ ازیں محترمہ معصومہ نقوی نے آئی ایس او طلبات گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ حرا روحانی سے بھی خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز(خیرپورناتھن شاہ) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن مسلسل کئی ماہ سے سندھ کے سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے میدان میں مصروف عمل ہے، گذشتہ دنوں زین رضوی ڈائریکٹر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی زیر نگرانی سندھ کے علاقوں خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو،ضلع خیرپوراور کنڈیارو میں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن ،خیمے اور گرم کپڑے تقسیم کیئے گئے۔

اس موقع ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت لانگا،ضلع غربی کراچی کے صدر کلیم رضا زیدی، ضلع خیر پور کے صدر مولانا صفدر علی ملاح، ضلع دادو کے صدر اصغرعلی چانڈیو اور دیگر بھی زین رضا رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔

زین رضا نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ڈویژن سیلاب متاثرہ اہل وطن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، ہم دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وہ مخیرین جنہوں نے ان تمام امور خیریہ میں ہمارے ادارے کے ساتھ تعاون کیا ان کے انتہائی ممنون مشکور ہیں اور دیگر صاحبان ثروت افراد سے بھی ادارے کے ساتھ دل کھول کر تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)نو نومبر یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مفکر پاکستان کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے، علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے غلامی سے نجات، ترقی اور خوشحالی کے لئے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی کو بیدار کیا اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کے لئے نسخہ کیمیا ہے آج بھی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو اقبال کے افکار اور نظریات کے سانچے میں ڈھالیں حکیم الامت  نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیشن گوئی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے، فرقہ واریت، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی فکر سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ نے دیا تھا۔

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابقہ سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے  شاعر مشرق علامہ محمد اقبال علیہ رحمۃ کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں آج بھی وہی حالات ہیں جن کا تذکرہ علامہ اقبال نے پاکستان بننے سے پہلے اپنی شاعری میں کیا وطن عزیز کو اقبال کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر شاعر مشرق و عظیم رہنما علامہ محمد اقبال کے پیغام کو صحیح معنوں میں سمجھا جاے اور اس پر عمل کیا جاے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا ہر جوان اقبال کا شاہین بن کر ان کے خوابوں کی تکمیل کرے گا ۔

انہوں نے کہا پاکستان اقوام عالم میں ایک باوقار مقام تب ہی حاصل کرے گا جب علامہ محمد اقبال کے خیالات و پیغامات کو عملی جامہ پہنایا جاے گا اقبال کے افکار اور ان کی فکر انگیز اور بصیرت افروز کلام سے قوم کو محروم رکھنا ملک و قوم سے نا انصافی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال علیہ رحمۃ نے مسلمانان ہند کو مایوسی کی اندھیری غار سے نکال کر امید و وقار کے راستے پر گامزن کیا اور اسی طرح آج بھی ان کے افکار پر عمل کر کے ہماری قوم ایک پر وقار اور عظیم قوم بن سکتی ھے۔

وحدت نیوز(نومل) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے گلگت کے علاقے نومل کا سفر کیا اس موقع پر سابقہ رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ بھی ان کے ہمراہ تھیں، مرکزی صدر نے نومل میں تنظیمی خواہران سے ملاقات کی تنظیم کی مضبوطی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مزید ہدایات کیں۔

 علاوہ ازیں سیدہ معصومہ نقوی نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب مولانا نئیر مصطفوی سے بھی ملاقات کی جس میں گلگت میں شعبہ خواتین کے حوالے سے تنظیمی فعالیت اور مذید اقدامات کے حوالے سے محترمہ معصومہ نقوی نے لائحہ عمل پیش کیا اور علامہ صاحب کی آراء و تجربات سے بھی استفادہ کیا۔

وحدت نیوز(گلگت )صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا صوبائی ترجمان محترم غلام عباس محترمہ  سائرہ ابراہیم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے نہ کوئی وطن فروش ہے اور نہ کوئی غدار ہے آزادی مارچ کا مقصد صرف جائز حقوق ہے جو کے ہر شہری کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کے پاکستان میں سیاسی معاشی استحکام کا حل صرف صاف شفاف الیکشن پر منحصر ہے مقتدر قوتوں کو چاہیے کے وہ الیکشن کے ذریعے فیصلہ کرنے دیں۔

 انہوں نے کہا کے ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل صرف الیکشن اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہے مزید کوئی حماقت کی گئی تو یہ پاکستان کو بربادی کی طرف لے جانے کی مترادف ہو گی۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام پر امن رہتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں جو کہ انکا قانونی حق ہے عوام خاندان در خاندان سیاسی نظام سے تنگ آچُکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کے ملک کے اندر کا سارا سسٹم تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے مہنگائی بے روزگاری اور تعلیم صحت سب کا نظام درہم برہم ہے انہوں نے کہا کے اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہےاگر الیکشن کا انعقاد جلد نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں بھی آزادی مارچ کا آغاز جلد کیا جائے گا اور ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی خواتین پرامن آزادی مارچ منعقد کریں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے گلگت بلتستان کے تنظیمی دورہ کا آغاز کیا اس موقع پر گلگت میں سابقہ ممبر جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائشگاہ پر مومنات نے مرکزی صدر کا استقبال کیا استقبالیہ نشست میں محترمہ معصومہ نقوی نے درس اخلاق دیا اور مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد بیان کیئے۔

کل سے ان شاء اللہ تنظیمی خواہران سے ملاقات کا آغاز ہوگا سیدہ معصومہ نقوی تین دن گلگت اور چار دن بلتستان و سکردو کا دورہ کریں گی اور اس دوران گلگت و بلتستان کی صدور کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اور ان تحصیلوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران حملہ عوام کو اشتعال دلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہ در پہ ہونے والے حالیہ واقعات کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ کبھی اس ملک کے مقبول ترین اینکر کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ پر دن دھاڑے فائرنگ کی جاتی ہے ۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں  انہوں نے  مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ و شفاف  تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شھید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز(سکردو) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ریاستی ادارے واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ایسی سفاکانہ کارروائیوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول لیڈر ہے۔ملک دشمن قوتوں نے ایسی بزدلانہ کارروائی کر کے وطن عزیز کی سلامتی،خود مختاری کے لئے جاری حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Page 19 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree