مدارس جعفریہ پاکستان نے طاہرالقادری کے انقلابی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

05 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) مدارسِ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف نے کہا ہے کہ سعودی نواز، شریف حکومت کا خاتمہ اب ضروری ہو گیا ہے۔ لاہور میں اراکینِ مدارسِ جعفریہ پاکستان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ عوام ملک میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت، ظلم و بربریت، مہنگائی اور خاندانی سیاست کے ہاتھوں عوام کے استحصال کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، علامہ طاہرالقادری اور اتحادی جماعتوں سے علمائے کرام کی اس سلسلہ میں تفصیلی ملاقات میں کئی امور زیرِ گفتگو آ چکے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مدارسِ جعفریہ پاکستان سے الحاق شدہ تمام مدارس عوام میں اس اہم ترین وقت میں اپنا کردار ادا کریں گے، اس سلسلہ میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہم چلائی جا چکی ہے جس میں عوامی رابطہ، خواص اور شخصیات سے رابطے کی مہم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ الیکشن کے جعلی میندیٹ سے بننے والی حکومت عوامی سیلاب کے سامنے نہیں رک سکے گی، ماڈل ٹاؤن میں جو گزشتہ ماہ ہوا وہ اس حکومت کے ظلم کی ایک جھلک تھی۔ عوام کو حکومت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree