وحدت نیوز(لاہور)علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کاوحدت ہاؤس لاہور میں علامہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے لیے مجلس وحدت مسلمین بھی مشترکہ جدوجہد میں شامل ہے اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکن انقلاب مارچ میں ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔موجودہ حکومت جوآئین اور قانون کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اور عوام کو قانون کا سہارا لینے کا درس دیتی ہے مگرملک میں کہیں بھی کوئی بھی ادارہ محفوظ نظر نہیں آتا انہوں نے کہاکہ دس اگست کو یوم شہداء منا رہے ہیں جہاں دعا اور قرآن خوانی ہوگی۔دس اگست کو یوم شہدائکے موقع پر ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔اگر حکمرانوں نے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی تو انقلابی قوم جاتی امراء جا کر یوم شہداء منائیں گے ،ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات کی ہے کہ ٹرانسپورٹر سے بسوں کی چابیاں، ڈرئیوروں کے لائیسنس اور روٹ پرمٹ لے کر ضبط کر رہے ہیں رہے ہیں اور جن ٹرانسپورٹرز نے بیانے لیے تھے وہ واپس کرائے جا رہے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی بوکھلاہٹ کا اندزہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر گیا مگرسانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آردرج نہ ہوسکی اس فرسودہ نظام میں رہتے ہوئے عوام کو انصاف ملنا ممکن نہیں ہمارا مشن ایسے فرسودہ نظام کو بدلنا ہے اور یہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی خواہش بھی ہے انہوں نے کہا کہ اب ظالموں پر پرچے درج ہوں گے اور ظلم کرنے پر برابر بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری ٹانگوں اوردل دماغ میں قوت نہیں رہی اب تم ملک سے باگ نہیں سکو گے۔
انہوں نے کہا شریف برادران نے ملک میں دہشت گردی کرانے کی انتہا کر دی ملک کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں لاشیں نہ گرائی گئیں ہوں کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی کی گئی اپنے پیاروں کی لاشوں کو لئے لوگوں کو کئی دن تک سڑکوں پر بیٹھنا پڑاان حکمرانوں کے دور میں روزانہ سو سو لاشیں گرتی رہیں مگریہ بے حس ٹس سے مس نہیں ہوئے۔اب ان ظالموں کوشہدائے ماڈل اور شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کے خون کا حساب دینا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اکتیس اگست سے پہلے حکومت ختم ہو جائے گی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت کا حکم وزیر اعلیٰ شہاز شریف نے دیا تھا اب ملک میں کسی کوتکفیر کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی مسلک کو کافر نہیں کہا جائے گا اور تکفیریت کو سنگین جرم قرار دیا جائے گا ، آئین میں ترمیم کرکے سخت قانون سازی کریں گے،گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری ہے کہ اْن کومکمل آئینی حقوق دے کر ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے گا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن حکومت کا ایجنڈا ہے غریب عوام کا ایجنڈا انقلاب ہے اور انقلاب آکر ہی رہے گا۔۔پریس کانفرنس میں مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین،علامہ محمد امین شہیدی،صاحبزادہ حامد رضابھی موجود تھے۔