وحدت نیوز(تہران) الحمدللہ رہبر معظم انقلاب امام سید علی خامنہ ای ہسپتال سے اپنے گھر تشریف لے جاچکے ہیں،انہیں پیسٹاٹ نامی ایک معمولی سے آپریشن کے لئے تہران کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا کامیاب آپریشن عمل میں آیااورڈاکٹرو ں کی ہدایات کے مطابق ایک ہفتہ ہسپتال میں قیام کے بعد وہ اپنے گھر تشریف لے گئے ہیں ، ہسپتال سے جاتے ہوئےانہوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے مشترکہ ملاقات کی ان کی دیکھ بھال او ر علاج معالجہ میں بہترین تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو مختصر انٹرویو بھی دیا جس میں ان کاکہنا تھا کہ ابھی صحیح و سالم جسم اور اطمنان قلبی کے ساتھ اپنے گھر کی طرف جارہا ہوں، لیکن ان دنوں میں میری نسبت محبت و لطف جو انجام پایا اس سے ایک بھاری پن اور شرمندگی کا احساس لئے ہوں۔اپنے ملک کے لوگوں کے اظہار محبت کے علاوہ، دیگر ملتوں کی جانب سے بہت زیادہ اظہار لطف ہوا۔میں ان چند دنوں سے جو ہسپتال میں داخل تھا، ایک تفریح و شغل جو میرے پاس تھا وہ داعش سے لڑائی کے بارے میں امریکی اداروں کی باتیں تھیں، جو واقعال میرے لئے تفریح کا باٰعث بنیں۔
انہی دنوں میں کہ جب داعش کے سخت حملوں کے دن تھے تو عراق میں امریکی سفیر نے ہمارے سفیر سے درخواست کی اور چاہا کہ داعش کے حوالے سے ھماھنگی کے لئے ایران و امریکا کا ایک مزاکراتی جلسہ منعقد کیا جائے۔بعض مسئولین نے اس جلسے کی مخالفت نہیں کی لیکن میں نے مخالفت کی اور کہا کہ ہم اس معالمے میں امریکیوں کا ساتھ نہیں دینگے کیونکہ انکی نیت اور ہاتھ آلودہ ہیں اور اس حال میں ممکن نہیں کے ہم امریکا کا ساتھ دیں۔
اسی طرح امریکی وزیر خارجہ نے خود ڈاکٹر ظریف سے درخواست کی کہ آئیں اور داعش کے حوالے سے ہم آہنگی کریں لیکن ڈاکٹر ظریف نے اسکی درخواست کو رد کردیا۔
ابھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم ایران کو اس الائنس میں شرکت کرنے نہیں دینگے جبکہ ایران نے شروع سے ہی ایسی الائنس میں شرکت کی مخالفت کردی تھی۔
خود امریکی حتی داعش بھی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ جس تحریک نے عراق میں داعش کی کمر توڑی وہ امریکی اقدام نہیں تھا بلکہ عوامی طاقت اور عراق کی فورسز تھیں جنہوں نے داعش کا مقابلہ کیا اور ان پر پرزور وار کیا۔حقیقت یہ ہے کہ آمریکی بہانے کی تلاش میں ہیں کہ جو کام یہ پاکستان میں کر رہے ہیں اور ایک حکومت اور طاقتور ملٹری فورسز ہونے کے باوجود بغیر اجازت اس ملک کی حدود میں داخل ہوجاتے ہیں اور مختلف جگہ بم برساتے ہیں، یہی کام عراق و شام میں کریں۔بہر حال ان دنوں امریکی حکام کی یہ باتیں ہسپتال کے بستر پر میری لئے ایک تفریح تھیں۔