مقامات مقدسہ کی بے حرمتی میں مصروف داعشی دہشت گردوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں، علامہ صادق جعفری

08 جون 2020

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں مسلمانوں کو متحد کیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ امت کی درست سمت رہنمائی کی۔ تذکرۃ المعصومین ٹرسٹ کراچی کے تحت امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے مجلس ترحیم جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ آج داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کا نام لے کر شام میں مقدس قبروں کی بےحرمتی کررہے ہیں، ان اصل دہشت گردوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں، مسلم امہ مصائب و مشکلات پر پریشانیوں سے دوچار ہیں، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں متحد اور یکجا ہونے کے ساتھ ساتھ وحدت کے راستے کو اختیا کرنا ہوگا تاکہ اسلام دشمن قوتیں دین کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کا قتل عام اور بزرگان دین کی قبروں کی بےحرمتی سے باز رہیں اور ان کے اصل چہرے آشکار ہوسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree