خضدار، اسکول بس پر حملے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور شرمناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی

21 May 2025

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور شرمناک ہے۔ معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جو نہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے فعل کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا یہ حملہ، تعلیم دشمنی اور انسانیت سوز جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ علامہ ڈومکی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث سفاک عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر محب وطن شہریوں کو شدید تشویش ہے۔ کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree