وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ حکومت کی طرف سے بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے بجٹ سے پہلے پری بجٹ تنخواہ دار طبقے پر ظلم ہے حکومت اس فیصلے کو واپس لے وہ مرکزی کونسل کے پہلے اون لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں عبداللہ بلوچ۔ اسداللہ چیمہ ۔ سید وسیم زیدی ۔ راجہ علمدار کیانی ۔ سید حسن عباس جعفری۔ اور مظہر صادق شریک ہوئے ۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ آنے والے بجٹ کو عوام اور مزدور دوست بنایا جائے پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کم قیمت ہونے کا فائیدہ عام عوام کو پہنچایا جائے پٹرول کی قیمت کم ہونے پر بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں جو نئے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پنشن رول بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔
قانون کے مطابق پچھلے تمام ایڈہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے مہنگائی کے تناسب سے ڈیلی ویجز اور لم سم تنخواہ لینے والوں کے ویجز میں اضافہ کیا جائے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے سیاسی مداخلت بند کرائی جائے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز سٹاف کو مستقل کیا جائے۔