وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی جنرل سیکریٹری علامہ سید حسن ظفرنقوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ خضدار بلوچستان آرمی پبلک اسکول بس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بس دھماکے میں معصوم بچوں کی شہادتیں افسوسناک ہیں۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شرمناک ہے۔
اسکول بس پر حملہ بھارت کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناونی سازش ہے۔
میدان جنگ میں شکست فاش ہونے پر بھارتی دہشت گرد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے بزدلی کی انتہا ہے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
بچوں کی شہادتیں افسوسناک اور دلخراش ہیں اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اسکول بس دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم اور حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔
پوری قوم بچوں کی شہادتوں پر سوگوار ہے انشاءاللہ یہ شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔