The Latest

Nabipakبسم اللہ الرحمن الرحیم! حدثنا محمد بن بر بن النقاش و حمد بن الحسن القطان و محمد بن حمد بن براہیم المعاذ و محمد بن براہیم بن اسحاق المتب قالوا: حدثنا بو العباس حمد بن محمد بن سعید الہمدانی مول بنی ہاشم قال: حدثنا عل بن الحسن بن عل بن فضال عن بیہ عن بی الحسن عل بن موس الرضا علیہ السلام عن بیہ موس بن جعفر عن بیہ الصادق جعفر بن محمد عن بیہ الباقر محمد بن عل عن بیہ زین العابدین عل بن الحسین عن بیہ سید الشہدا الحسین بن عل عن بیہ سید الوصیین میر الممنین عل بن بی طالب علیہم الصلا والسلام قال: ان رسول اللہ (ص) خطبنا ذات یوم فقال: ایہا الناس انہ اقبل الیم شہر اللہ بالبر والرحم والمغفر شہر ہو عند اللہ افضل الشہور و ایامہ افضل الایام و لیالیہ افضل اللیال و ساعاتہ افضل الساعات و شہر دعیتم فیہ ال ضیاف اللہ و جعلتم فیہ من ہل رام اللہ انفاسم فیہ تسبیح و نومم فیہ عباد و عملم فیہ مقبول و دعام فیہ مستجاب فاسلوا اللہ ربم بنیات صادق و قلوب طاہر ان یوفقم لصیامہ و تلاو تابہ فن الشق من حرم غفران اللہ فی ہذا الشہر العظیم و اذروا بجوعم و عطشم جوع یوم القیام و عطشہ و تصدقوا عل فقرائم و مساینم و وقروا بارم وارحموا صغارم و صلوا ارحامم واحفظوا السنتم و غضوا عما لا یحل الاستماع لیہ استماعم و تحننوا عل ایتام الناس ما یتحنن عل ایتامم و توبوا ال اللہ من ذنوبم وارفعوا لیہ ایدیم بالدعا فی اوقات صلواتم فانہا افضل الساعات ینظر اللہ عز و جل فیہا بالرحم ال عبادہ یجیبہم ناجوہ و یلبیہم ذا نادوہ و یستجیب لہم ذا دعوہ ایہا الناس ان انفسم مرہون باعمالم ففوہا باستغفارم و ظہورم ثقیل من اوزارم فخففوا عنہا بطول سجودم واعلموا ان اللہ تعال ذرہ اقسم بعزتہ ان لا یعذب المصلین والساجدین و ان لا یروعہم بالنار یوم یقوم الناس لرب العالمین ایہا الناس من فطر منم صائما ممنا فی ہذا الشہر ان لہ بذل عند اللہ عز و جل عتق رقب و مغفر لما مض من ذنوبہ فقیل لہ: یا رسول اللہ لیس لنا یقدر عل ذل فقال (ص): اتقوا النار و لو بشق تمر اتقوا النار و لو بشرب من ما ایہا الناس من حسن منم فی ہذا الشہر خلقہ ان لہ جوازا عل الصراط یوم تزل فیہ الاقدام و من خفف فی ہذا الشہر عما ملت یمینہ خفف اللہ علیہ حسابہ و من ف فیہ شرہ فف عنہ غضبہ یوم یلقاہ و من ارم فیہ یتیما ارمہ اللہ یوم یلقاہ و من وصل فیہ رحمہ وصلہ اللہ برحمتہ یوم یلقاہ و من قطع فیہ رحمہ قطع اللہ عنہ رحمتہ یوم یلقاہ و من تطوع فیہ بصلا تب اللہ لہ برا من النار و من اد فیہ فرضا ان لہ ثواب من اد سبعین فریض فیما سواہ من الشہور و من اثر فیہ من الصلا عل ثقل اللہ میزانہ یوم تخف الموازین و من تلا فیہ آی من القرآن ان لہ مثل اجر من ختم القرآن فی غیرہ من الشہور ایہا الناس ان ابواب الجنان فی ہذا الشہر مفتح فاسلوا ربم ان لا یغلقہا علیم و ابواب النیران مغلق فاسلوا ربم ان لا یفتحہا علیم والشیاطین مغلول فاسلوا ربم ان لا یسلطہا علیم قال میر الممنین علیہ السلام فقمت فقلت: یا رسول اللہ ما افضل الاعمال فی ہذا الشہر؟ فقال: یا با الحسن افضل الاعمال فی ہذا الشہر الورع عن محارم اللہ عز و جل ثم ب فقلت: یا رسول اللہ ما یبی؟ فقال: یا علی اب لما یستحل من فی ہذا الشہر ان ب و نت تصل لرب و قد انبعث اشق الاولین والاخرین شقیق عاقر ناق ثمود فضرب ضرب عل قرن فخضب منہا لحیت قال میر الممنین علیہ السلام: فقلت: یا رسول اللہ و ذل فی سلام من دین؟ فقال: (ص) فی سلام من دین ثم قال: یا علی من قتل فقد قتلنی و من ابغض فقد ابغضن و من سب فقد سبن لان من نفسی روح من روحی و طینت من طینتی ان اللہ تبار و تعال خلقنی و ایا و اصطفان و ایا واختارنی للنبو واختار للامام فمن انر امامت فقد انر نبوت یا عل نت وصی و ابو ولد و زوج ابنت و خلیفتی عل امت فی حیاتی و بعد موت امر امر و نہی نہی اقسم بالذ بعثن بالنبو و جعلنی خیر البری ان لحج اللہ عل خلقہ و امینہ عل سرہ و خلیفتہ عل عبادہ..
مخذ: (عیون اخبار الرضا للشیخ الاقدم والمحدث الابر ابی جعفر الصدوق محمد بن علی بن الحسین بابویہ القمی قد المتوفی سن 381 صححہ وقدم لہ وعلق علیہ العلام الشیخ حسین الاعلمی الجز الثانی منشورات موسس الاعلمی للمطبوعات بیروت - لبنان . ج 2 صص 255الی 257 --- وسائل الشیع ج : 10 ص : 314)
اردو ترجمہ:۔۔۔ حمد بنِ محمدِ بنِ سعِید، علِی بنِ الحسنِ بنِ فضال سے وہ اپنے والد سے اور وہ حضرت رضا علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام نے اپنے آبا طیبین علیہم السلام سے روایت کی ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا: ایک دن حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہم سے خطاب کیا اور فرمایا:
اے لوگو!خدا کا مہینہ برکت، رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمہاری جانب آرہا ہے۔ وہ مہینہ جو خدا کے نزدیک بہترین مہینہ ہے اور اس کے ایام بہترین ایام اور اس کی راتیں بہترین راتیں ہیں اور اس کے لمحات اور ساعات بہترین لمحات و ساعات ہیں۔وہ مہینہ جس میں تمہیں خدا کی ضیافت میں مدعو کیا گیا ہے اور تم اس مہینے میں کرامت الہی کے اہل ہوچکے ہیں۔ اس مہینے میں تمہاری سانسیں ثواب اور تسبیح و ذکر خداوندی کے زمرے میں آتی ہیں اور تمہاری نیند کے لئے عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔اس مہینے میں تمہارے اعمال قبول ہیں اور تمہاری دعائیں مستجاب ہیں پس اپنے پرودگار سے سچی نیتوں اور پاک دلوں کے ساتھ دعا کرو کہ وہ تمہیں اس مہینے کے روزے رکھنے اور قرآن کی تلاوت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ شقی اور بدبخت وہ شخص ہے جو اس عظیم مہینے میں خدا کی بخشش و مغفرت سے بے بہرہ ہوکر رہے۔اس مہینے میں اپنے بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہوئے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔غربا اور مسکینوں کی مدد کرو اور انہیں صدقہ دو۔معمر اور عمر رسیدہ لوگوں کا احترام و اکرام کرو۔ بچوں سے رفت و مہربانی کے ساتھ پیش آؤ۔اپنے رشتہ داروں کے ہاں آنے جانے کا اہتمام کرو۔اپنی زبان کو نازیبا کلام سے محفوظ رکھو۔اپنی آنکھیں ناروا اور حرام نظروں سے بند کرکے رکھو اور اپنے کانوں کو ان چیزوں پر بند رکھو جو حرام اور ناروا ہیں۔یتیموں کے ساتھ مہربانی سے پیش آ ؤتا کہ تمہارے بعد تمہارے یتیموں سے مہربانی کا برتاؤ کیا جائے۔اپنے گناہوں سے بارگاہ الہی میں توبہ کرو او اس کی طرف لوٹ جا۔
نماز کے اوقات میں اپنے ہاتھ دعا کے لئے اٹھا کیونکہ نماز کا وقت بہترین وقت ہے اور ان اوقات میں حق تعالی مہربانی سے اپنے بندوں پر نگاہ ڈالتا ہے اور اگر بندے خدا کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات کریں خدا انہیں جواب دیتا ہے اور اگر خدا کو ندا کریں وہ انہیں لبیک کہتا ہے اور اگر اس سے کچھ مانگیں تو وہ عطا کرتا ہے اور جب اس کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں تو وہ ان کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔اے لوگو!تمہاری جانیں تمہارے اعمال کے مرہون ہیں پس خدا سے مغفرت کی دعا کرکے اپنی جانوں کو رہن سے چھڑا دو، تمہاری پیٹھ پر گناہوں کا بہاری بوجھ لدا ہا ہے پس اپنے سجدوں کو طول دے کر اس بوجھ کو ہلکا کردو اور جان لو کہ حق تعالی نے اپنی عزت کی قسم اٹھا رکھی ہے کہ اس ماہ میں نماز پڑھنے اور سجدہ کرنے والے بندوں کو عذاب سے دوچار نہیں کرے گا اور روز قیامت یہ لوگ دوزخ سے خدا کی امان میں ہونگے۔ اے لوگو!تم میں سے جو بھی کسی مو من روزہ دار کو افطار کروائے خدا کے نزدیک اس کے لئے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور اس کے گذشتہ گناہوں کی مغفرت مقرر ہے۔بعض اصحاب نے عرض کیا: ہم سب اس امر پر قادر نہیں ہیں اورمومنین کو افطار نہیں دے سکتے تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: تم روزہ داروں کو افطار کرواکر جہنم کی آگ سے بچو ۔ خواہ ایک نصف کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ ہو۔اے لوگو!جو شخص اس مہینے میں اپنا اخلاق نیک کردے صراط پر سے بآسانی گذرے گا جبکہ اس دن صراط پر پاؤں ڈگمگاتے ہیں۔ جو شخص اس مہینے میں غلاموں اور نوکروں کا کام ہلکا کردے اور ان کا ہاتھ بٹادے خدا بروز قیامت اس کا حساب آسان کردے گا۔ جو شخص اس ماہ لوگوں کو آزار پہنچانے سے اجتناب کرے خدا بروز قیامت اپنا غضب اس سے روک لے گا۔جو شخص اس مہینے بِن باپ یتیموں کا اکرام کرے گا خدا اسے قیامت کے دن عزیز رکھے گا۔جو شخص اس مہینے صلہ رحم کا پاس رکھے اور رشتہ داروں کی قربت حاصل کرے اور ان کی مدد کرے خدا اسے قیامت کے روز اپنے رحمت سے متصل کرے گا اور جو شخص اپنا تعلق رشتہ داروں سے توڑ دے خداوند متعال بروز قیامت اپنی رحمت کو اس سے روک لے گا۔جو شخص اس مہینے مستحب نمازیں ادا کرے خدا اس کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔ اور جو شخص نماز واجب ادا کرے خداوند اس کو دیگر مہینوں کی واجب نمازوں کے ستر گنا ثواب عطا کرے گا۔جو شخص اس مہینے کے دوران مجھ پر صلوات و درود بھیجے خدا اس کے اعمال کا ہلکا پلڑا بھاری کردے گا اور جو شخص اس مہینے کے دوران ایک آیت کی تلاوت کریگا اس کا ثواب اس شخص کی مانند ہے جس نے دوسرے مہینوں میں قرآن ختم کردیا ہو۔اے لوگو!اس مہینے جنت کے دروازے کھلے ہیں۔ خداوند متعال سے دعا کرو کہ انہیں تمہارے اوپر بند نہ کرے اور اس مہینے جہنم کے دروازے بند ہیں اور خدا سے التجا کرو کہ انہیں تمہارے لئے کھول نہ دے۔شیاطین اس ماہ غل و زنجیر میں بندھے ہوئے ہیں اور خدا سے التجا کرو کہ انہیں تم پر مسلط نہ کرے۔حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں اٹھا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم!اس مہینے سب سے برتر و افضل عمل کون سا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اے اباالحسن! سب سے افضل عمل اس ماہ کے دوران محرمات افعال حرام سے پرہیز کرنا ہے۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روئے تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!رونے کا سبب کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا علی !میں رو اس لئے رہا ہوں کہ اس مہینے آپ کو ایک ناگوار حادثہ پیش آئے گا گویا میں آپ کے ساتھ ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ آپ اپنے پرودگار کے لئے نماز ادا کررہے ہیں اور اسی حال میں اولین و آخرین میں سب سے شقی ترین اور بدبخت ترین شخص جو ناق صالح کو پے کرنے والے شخص کا بھائی اور ہم ردیف و ہم زمرہ شخص آپ کے سر کے اگلے حصے پر ضربت مارتا ہے اور آپ کی ڈاڑھی کو خون کے خضاب سے رنگ دیتا ہے۔میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا شہادت کے وقت میرا دین سلامت ہوگا؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! آپ کا دین سلامت ہوگا؛ یا علی ! جو آپ کو قتل کرے اس نے مجھے قتل کیا ہے جو دل میں آپ کی عداوت رکھے اور آپ سے دشمنی کرے اس نے مجھ سے دشمنی کی ہے اور دل میں میرے لئے دشمنی پالی ہے۔ جو آپ کے خلاف سب اور دشنام طرازی کرے اس نے مجھے دشنام دی ہے کیونکہ آپ مجھ سے اور میرے وجود سے ہیں؛ آپ کی روح میری روح اور آپ کی سرشت اور طینت میری سرشت اور طینت ہے؛ یا علی )!بتحقیق خداوند متعال نے مجھے اور آپ کو خلق فرمایا اور مجھے اور آپ کو پسند کیا اور لوگوں میں سے مجھے نبوت کے لئے چنا اور آپ کو امامت کے لئے۔ پس جو آپ کی امامت کا انکار کرے اس نے میری نبوت کا انکار کیا ہے۔یا عل ! آپ میرے وصی و جانشین، میرے فرزندوں کے باپ، میری بیٹی کے خاوند اور امت کے اوپر میرے جانشین ہیں؛ آپ کا فرمان میرا فرمان اور آپ کی روک ٹوک اور نہی میری روک ٹوک اور نہی ہے۔ میں قسم کھاتا ہوں اس خدا کی جس نے مجھے نبوت پر مبعوث فرمایا اور بہترین خلائق قرار دیا بتحقیق آپ تمام مخلوقات پر خدا کی حجت، اس کے اسرار و رموز کے امین اور اس کے بندوں کے بیچ اس کے نمائندے ہیں۔

mwmflagمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنر ل ضلع لاہور علامہ محمد اقبال کامرانی کی والدہ بقضائے الہی سے انتقال فرما گئی ہیں ۔ ان کا نماز جنازہ حوزہ علمیہ بقےة اللہ میں ادا کی گئی اور سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مرحومہ کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرحومہ کی رسم قل مورخہ 20-07-2012بروز جمعہ حوزہ علمیہ بقےة اللہ میں ادا کی جائے گی اور مجلس ترحیم سے علامہ جواد نقوی خطاب فرمائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے وحدت نیوز سے بات کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ امین شہیدی اور مرکزی کابینہ کی طرف سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کہ خداوند کریم مرحومہ کو جوار سیدة النساء العالمین حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیھا کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔مزید یہ کہ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ حسن ہمدانی۔ حیدر علی مرزا، اسد نقوی ، علامہ مبارک موسوی اور دیگر قومی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کی۔

Breakin thumb158مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کاروان وحدت سکردو شہر سے ضلع گانچھے کے علمائ، عمائدین اور عزاداروںکی دعوت پر آج صبح روانہ ہوئے۔ رستے میں خپلو پل کے قریب دسیوں ہزار مومنین نے ان کاخپلو پل پر پرتپاک استقبال کیا ہے۔ خپلو پل کی فضاء لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مومنین کی اپنے قائد کو اپنے درمیان پا کر خوشی دیدنی۔ خپلوکے عوام انہیں اب قافلے کی شکل میں لے کر خپلوشہر پہنچ گئے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ اس وقت مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی و صوبائی کابینہ کے لوگ شامل ہیں۔

وحدت نیوز:گلگت بلتستان کی طرح آج وزیر اعلی جی بی کی احمقانہ حرکت کی مذمت میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شیعیان حیدر کرار نے شدید احتجاج کیا مظاہرین جی بی کے وزیر اعلی کی جانب سے پاکستانی اہل تشیع کی نمائندہ سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ معروف عالم دین کی صوبہ بدری کو پانچ کروڈ اہل تشیع کی توہین سے تعبیر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے وزیر اعلی فورا معافی مانگے 
واضح رہے کہ بلتستان جیسے امن پسند اور دیندار معاشرے میں جہاں علماکرام کو غیر معمولی مقام ومنزلت حاصل ہے میں پہلی بار اقتدار کی کرسی پر بیٹھے وزیر اعلی نے ایک ایسی حرکت کی ہے کہ جس کی مثال تاریخ بلتستان میں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی کی اس احمقانہ بے دین حرکت کی وجہ سے گلگت بلتستان سمیت ملک اور بیرون ملک شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے 
ادھر کراچی سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ آج شام شاہ خراسان میں شیعہ اکابرین کی جانب سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی جارہی ہے جس میں وزیر اعلی کی اس احمقانہ حرکت کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل بیان کیا جائے گا 
دوسری جانب گلگت کوئٹہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے متعدد شہروں دیہاتوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا 
گلگت بلتستان سے ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ بلتستان جیسے معاشرے میں کسی عالم دین کے بارے میں اس طرح کے بھونڈے احکامات کو صادر کرنے کا مطلب سیاسی و سماجی خودکشی سے کم نہیں کیونکہ یہاں کا امن سکون اور ترقی کے ضامن تشکیل پاکستان سے ہی علمائے کرام رہے ہیں دوسری وزیر اعلی اپنے ناتجربے یا بہکاوئے کے سبب ایک ایسا قدم اٹھا چکا ہے جس پر شائد اسے پچتانے کا بھی موقعہ نہ ملے 

asghr askriمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان نے گلگت  بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ناصر ملت علامہ ناصر عباس کی صوبہ بدری کے احکامات اور ان کی گرفتاری کی مذموم کوششوں کے جواب میںوحدت اور بیدار ی کا بھر پور مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا کہ شیعیاں حیدر کرار کمزور نہیں اور وہ ہر حکومتی چیلنج اور ملک و قوم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ بدری کے احکامات کو واپس لینا در اصل سرکاری سطح پر ملت تشیع کی اجتماعی طاقت کا اعتراف ہے، انہوں نے خیبر سے لے کر کراچی تک وحدت اور بیدار ی کا فقید المثال مظاہرہ کرنے پر ملت تشیع پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ہر مذہبی ، قومی اور بین الاقوامی ایشو پرملت تشیع مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پشت پر کھڑی نظر آئے گی، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم  شیعیان علی آواز ہے اور انشاء اللہ کسی بھی نازک مرحلہ میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

Skrdu gatheringمیں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے آپ کو دیکھ کر بہت تکلیف ہو رہی ہے کہ آپ ان حالات میں بھی میدان میں حاضر ہیں۔ واقعاً دل کرتا ہے کہ ہم اس ملت پر فدا ہو جائیں۔ اس قوم کے حقوق جو ان بغیرتوں نے چھین لیے ہیں، ہم آئیں گے اور اس شہید قائد کے پرچم کو اٹھاکر، جو پرچم غیرت کا پرچم تھا، شجاع کا پرچم تھا، بہادروں کا پرچم تھا، اس پرچم کو اب ہم نے اٹھا لیا ہے اور تھام لیا ہے اور انشاء اللہ اب ہم یہ پرچم اٹھا کر ہاتھوں میں تھام کر سارے مظلوموں کا حق چھین کر رہیں گے۔ پاکستان کی دوتہائی پارٹی اب ہماری حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی ہمارے حقوق کا خیال نہیں رکھتی۔ اب ہم اپنے حقوق چھین کر دکھائیں گے، ہم سب حسینی ہیں، ہمارا امام حسین ہے۔ ہمارا سردار حسین ہے، ہم تنہاء نہیں ہیں، ہم انشاء اللہ یزیدوں کے خاتمے، ظالموں کے خاتمے تک اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے لیکن ان ظالموں کو نہیں چھوڑیں گے۔ (عوام کے نعرے، راجہ صاحب قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں، راجہ صاحب تیرے ساتھی بے شمار)۔ ہم وطن دوست ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں، ہم دہشت گردی کے مخالف ہیں، ہم پاکستان کے دشمنوں کے مخالف ہیں۔ ہم امریکہ، اسرائیل، بھارت، افغانستان اور ہر اس اسلامی ملک کے جو دہشت گردوں کو تحفظ دیتے ہیں اور دہشت گردی کو عام کرتے ہیں، ہم اس کے دشمن ہیں۔ اے مادر وطن گواہ رہنا، علی کے ان غیرت مند بیٹوں نے آج تک کبھی تجھ سے خیانت نہیں کی، تیرے خلاف انہوں نے کبھی بغاوت نہیں کی۔ ہم ان ظالموں کو یوں حکومت نہیں کرنے دیں گے، ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ (راجہ صاحب قدم بڑھائو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، عوامی نعرے)۔ ہم پرامن شہری ہیں، ہم کسی کی املاک کو نقصان پہنچانے والے نہیں ہیں۔ ہم اس پاکستان کے تمام مظلوموں کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہیں۔
میں یہاں پر اسد عاشورہ سے خطاب کرنے آیا تھا، میں مجلس سے خطاب کرنے آیا تھا۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعلیٰ کو ہم ناگوار گزرے جبکہ اس کو چاہیے تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف، قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتا۔ یہ سید ہے، آل رسول ہے لیکن یہی شخص شرابی ہے، قاتل ہے۔ اس کو چاہیے تھا کہ یہاں مجلس میں رکاوٹیں نہ ڈالتا لیکن اس کے برعکس اس نے ہمارے خلاف زبان درازی کی اور کہا کہ مجلس بپا نہ کرو، عزاداری نہ کرو۔ دہشت گردی عروج پر ہے، کرپشن زوروں پر ہے لیکن حکومت اس حوالے سے تو ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
وزیراعلیٰ صاحب نے مجلس عزاء کو روکنا چاہا، اہل بیت کے فرامین کو روکنا چاہا، میں وزیراعلیٰ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے حقوق چھین کر رہیں گے، اب ہم کمزور نہیں ہیں، ہم منظم ہو چکے ہیں، ہم حسینی ہیں۔ امام حسین نے یزید کے بارے میں کہا تھا کہ یزید شرابی ہے، فاسق ہے، فاجر ہے، مجھ جیسا کبھی یزید جیسے فاجر، قاتل، شرابی، فاسق کی بیعت نہیں کر سکتا۔ علی اور حسین کا ماننے والا باحیاء ہو، باکردار ہو، باوفا ہو، پاکدامن ہو، باغیرت ہو، باشجاعت ہو، بابصیرت ہو، ہم ایسے ہی امام کے ماننے والے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ہم لوگ مارے جا رہے ہیں، کوئٹہ، گلگت بلتستان، پاراچنار، کراچی، جنوبی پنجاب ان علاقوں میں ہمیں آئے روز ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اے حکمرانوں! کیا تم ہمیں سکیورٹی دیتے ہو، ہماری حفاظت کرتے ہو، کہاں گئی تمہاری سیکورٹی، کہاں گئے تمہارے سکیورٹی ادارے؟ ہمیں پتہ یہ سب امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈ ہیں جو سب کچھ پاکستان یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اب ہم کراچی، کوئٹہ، گلگت بلتستان، پاراچنار الغرض پورے پاکستان میں ہم شیعہ منظم ہو چکے ہیں، اب ہم اپنا تحفظ کرنا خود جانتے ہیں۔ ہم حسین کے ماننے والے ہیں۔ وہ زمانہ گزر گیا جب تم ہمیں مار دیتے تھے اور ہمارا کوئی پرسان حال نہیں تھا لیکن اب ہم پورے پاکستان میں بیدار ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک ہم اپنے حقوق نہیں چھین لیتے۔ یہ وزیراعلیٰ ہمیں گرفتاری کی دھمکی دیتا ہے کہ تم مجلس عزاء سے خطاب نہ کرو ورنہ تمہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ میں اسے بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم علی کے ماننے والے ہیں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ میں اس وزیراعلیٰ، سیکورٹی ادارں کو کہتا ہوں کہ ان دہشت گردوں کو لگا دو اور گلگت بلتستان و پورے ملک میں بسنے والے اہل تشیع کو تحفظ دو، ورنہ اہل بیت کے ماننے والے خود ان دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں تمام مسالک کو ان کے حقوق دلائے گی۔ اس پاکستان کو شیعوں نے ہی بنایا تھا اور انشاء اللہ اس کو شیعوں ہی بچائیں گے۔ اے مادر وطن گواہ رہنا تیرے ان غیرت مند بیٹوں نے کبھی تجھ سے خیانت نہیں کی اور اپنے خون کے آخری قطرے تک تیرا دفاع کریں گے۔ ہم نے مینار پاکستان لاہور میں قرآن و سنت کانفرنس کا انعقاد کیا اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔ ہم نے دنیا والوں کو بتانا ہے کہ ہم کربلاکے ماننے والے ہیں۔ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔ گلگت بلتستان، پاراچنار، کوئٹہ میں جو تم نے ظلم کیا، اب ہم اپنا تحفظ خود کریں گے۔ اپنے خون کے آخری قطرے تک حفاظت کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کے حقوق پائمال نہ ہوں۔ ہم چودہ سو سال سے آج تک مظلوم ہیں لیکن بزدل نہیں ہیں، کیا آپ لوگ ہمارے ساتھ ہو۔ ہمارا پیغام امن کا پیغام ہے۔ ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور ہم صدائے حق بلند کرتے رہیں گے اور ظلم کو بے نقاب کر کے رہیں گے۔ آخر میں آپ سب کا شکریہ۔ آپ لوگوں نے بہت تکلیف اٹھائی، میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ ملت کی خاطر، اپنے دین کی خاطر ہمارا ساتھ دیں۔ اب ہم پورے ملک شیعہ کے حقوق بلکہ تمام مسلک کے حقوق چھین کر رہیں گے اور ہر مکتب و ہر مسلک کو اس کا حق چھین کر اس کی دہلیز پر دیں گے۔

Breakin thumb158مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے بلتستان کے علمائ، عمائدین اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے مومنین کی کثیر تعداد نے اجتماعی طور پر پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دورہ گلگت بلتستان میں توسیع کریں۔مومنین کاکہنا تھا کہ وہ اپنے محبوب قائد کو کچھ دن اور اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔ نمائندہ وحدت نے مومنین کے تاثرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل سے صوبے بھر کی عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔ لوگ رات بھر سڑکوں پر سوئے اور صبح ہوتے ہی اپنے محبوب لیڈر کے ہمراہ ہو لیے۔ مزید یہ کہ عوام میں شدید خواہش پائی جاتی ہے کہ ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری اپنے دورے میں توسیع کریں۔ مرکزی مینجر میڈیا سیل کے مطابق عوامی خواہشات اور علامہ ناصر عباس جعفری کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے دورے میں توسیع کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Breakin thumb158وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ناعاقبت اندیش فیصلے جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا ، کو جی بی حکومت نے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے نمائندہ وحدت کو نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روزعلامہ ناصر عباس جعفری کی گلگت بلتستان سے صوبہ بدری کے غیر دانشمندانہ فیصلے کے خلاف گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور ردعمل کا سامنے آیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف سکردو کے ہزاروں افراد نے یادگار شہدا پر شدید احتجاج کیا۔ جی بی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس ذلت آمیز اقدام کے خلاف یاد شہدا سکردو، تھورگو، خپلو، کھرمنگ، شگر، روندو، گمبہ سکردو اور کچورا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ آج ناصر ملت کی رہنمائی میں کاروان وحدت کچورہ سے سکردو کے یادگار چوک پر پہنچا جہاں دسیوں ہزار مومنین سے علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔ ملت جعفریہ نے اس توہین آمیز آڈر کے خلاف جس وحدت اور بیداری کا ثبوت دیا ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ جس کے نتیجے میں جی بی حکومت نے اپنے ہی آڈر کو منسوخ کردیا ہے۔

Breakin thumb158

ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب سے ماخوذ ٹکرز ۔ خطاب اختتام پذیر!
مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوم شیعوںکی طاقتور جماعت ہے۔
ہم کسی پارٹی کسی فرد کے نہیں اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والے ہیں۔
میں عزاداری کرنے یہاں آیا ہوں ۔ ملک کسی کونے میں کسی حکمران کی جرات نہیں کہ وہ عزاداری روکے۔ پھر یہ کون ہوتا ہے ہمیں در اہل بیت علیھم السلام سے روکنے والا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب اختتام پذیر ہو گیا۔ کاروان وحدت علمدار روڈپر رواںدواں۔
خطاب کا مکمل متن ابھی کچھ ہی دیر بعد اپ لوڈ ہوجائے گا۔


خطاب کا مکمل متن ابھی کچھ ہی دیر بعد اپ لوڈ ہوجائے گا۔

Breakin thumb158ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کے خطاب سے ماخوذ ٹکرز
وزیر اعلیٰ صاحب دل بڑا کریں اور سیاستدان بنیں۔ یاد رکھو ہم علی علیہ السلام کے ماننے والے گلگت سے پارہ چنار تک پھیلے ہوئے ہیں۔
ریاستی ادارے یہاںکی عوام پر اعتماد کریں۔ اگر ان پر اعتماد کرو گے تو یہ ملکی سرحدوں کے خود محافظ ہیں۔
بریلوی ، دیوبندی، اہل حدیث سب ہمارے بھائی ہیں۔ ہم تفرقہ پرستوں کے مخالف ہیں۔
ہم مسلمان ہیں اور بھائی چارگی چاہتے ہیں اور بھائیوں کی طرح رہنے کا درس کربلا نے دیا ہے۔
ے مادر وطن گواہ رہنا علی ع کے ماننے والے تیری حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے ناصر ملت کا یادگار چوگ سکردو میں خطاب جاری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree