The Latest
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری گلگت بلتستان کے سہ روزہ پر سوموار کی صبح روانہ ہوئے۔ سکردوائیرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین سکردو کے رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری اپنے سہ روزہ دورے میں مقامی علمائ، ذاکرین، عمائدین سمیت مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی قیادت سے سے ملاقات سمیت مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بنوں میں پولیس سٹیشن پر شدت پسندوںکا حملہ سیکورٹی ایجنسیوں اور قانون پر عمل داری کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر خفیہ ایجنسیاں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اورسرگرمیوں سے اسی طرح بے خبر رہیں توملک کے حساس ترین ادارے بھی دہشت گردوں کی جارحیت سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ضرورت اس امر کہ ہے کہ حکومت خفیہ اداروں کوان کی ذمہ داریوں کا احساس دلا ئے اورانہیں شدت پسندوں اور مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا پابند بنا نے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کے خلاف اپریشن کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کے مراکز کی موجودگی کا علم ہونے کے باوجود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف اپریش کلین اپ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بارہا یہ باور کراتی رہی ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی کالعدم دہشت گردجما عتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر چکے ہیںاور یہ غیر منظقی الحاق ملک و قوم کو تباہی کو دہانے پر پہبنچا دے گا لیکن اس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بعد از نماز ظہرین منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانی خالق کائنات کی نعمتوںمیں سے عظیم نعمت ہے اور اس میں عبادت بڑھاپے کی عبادت سے بدرجہ اتم بہتر اور باعث فضیلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معروف پر عمل اور منکر سے اجتناب سے جہاں انسان حکم خداوندی اور تعلیمات اہلبیت وقرآن کی پیروی کا شرف حاصل کرتا ہے وہاں اس کی ذات میں بھی معنوی خصائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء نشست کو غیبت ایسے گناہ کبیرہ سے اجتناب کا درس دیتے ہوئے کہا کہ احادیث آئمہ معصومین میں ملتا ہے کہ یہ قبیح فعل بعض مواقع پر قتل ایسے گناہ سے بھی بڑا ہے کیونکہ اس میں انسان دوسرے مومن بھائی کی شخصیت کا قتل کرتا ہے۔ اور غیبت کی تعریف یہ ہے کہ مومن بھائی کی اس کی عدم موجودگی میں برائی کرنا جو کہ وہ سنے تو اسے برا لگے غیبت کہلاتی ہے۔ اور یہ ایسے ہی ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاوی و اخروی نجات کے لئے چاہیے ہے کہ غیبت ایسے گناہان کبیرہ سے اجتناب کریں اور اپنے اندر صالح خصائص کو رواج دیں۔ دعائے ظہور حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی کے ملحقہ علاقہ ایف ساؤتھ ایریاکے رہائشی تراب حیدر کو وطن دشمن دہشت گردوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ نمائندہ وحدت کے مطابق دہشت گردوں نے تراب حیدر کو ملیر کے ناد علی چوک سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر پہلے تیزاب سے اسے جلایا گیا بعد ازاں فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے تراب حیدر کی وحشیانہ تشددکے بعد شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ تراب حیدر فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔
اسلامی بیداری کے عالمی ادارے کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کے مسلمانوں کا روحانی سہارا ہے اور وہ ملت ایران سے امید لگائے ہوئے ہیں۔ ولایتی نے کہا کہ بیداری اسلامی درحقیقت اسلامی اقدار کے احیاء اور اسلام اور مسلمانوں کے اسلامی وقار کی جانب دوبارہ واپسی کے عمل کا نام ہے۔
پاکستانی عوام کے ساتھ ہمیشہ اسلام کے مقدس نام پر دھوکا کیا گیاہے۔ مادر وطن آج جن مشکلات اور مسائل میں گھری ہے اس سے نجات کے لئے رہبر کبیر اور شہید قائد کی فکر کے امین نوجوانوں کو میدان عمل میں اترنا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان نے ملت جعفریہ کو ناامیدی کی کیفیت سے نکالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے حسینیہ شہیدسید عارف حسین الحسینی رہ مشہد مقدس میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کسی مسیحا کی منتظر ہے جو انہیں ہرقسمی مسائل سے نجات دلائے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے قومی ایجنڈے اور سیاسی روڈ میپ میں قوم کو اگلے مرحلے میں بھی مایوس نہیں کریں گے۔ خدا کے کرم اور عوام کے تعاون سے قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری فلاح مولانا سہیل اکبر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے وفد نے مشہد مقدس میں دانشگاہ اسلامی رضوی کا دورہ کیا۔ اور شہدا کے مزار اقدس پر حاضری دی۔
بحرین میں عوامی احتجاج میں آئے روز شدت آ رہی ہے اور شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جمعرات کی شب سے بحرینی عوام آل سعود کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف سماہیج، المصلی، جد حفص اور جزیرہ ستر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے تسلسل سے جاری ہیں ۔ پرامن بحرینی عوام پر جو کہ اپنا بنیادی حق رائے دہی مانگ رہے ہیں ۔ دنیا بھر سے کرائے پر بلائے گئے سکیورٹی اہلکاروں نے گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں دس کے قریب شہری زخمی ہو گئے۔ مظاہرین سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں آیت اللہ نمر باقر پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اغواء کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے سترہ اور وادیان کے علاقوں میں مقامی لوگوں کے گھروں میں بھی گھسنے کی کوشش کی جس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا
مجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع کراچی ساؤتھ کے زیر اہتمام دعائے کمیل کی عرفانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس روحانی و عرفانی محفل میں دعائے کمیل کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی۔ اس موقع پر مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ دعائے کمیل کا عرفان عملی کی منازل طے کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ یہ دعا انسان کو خداوند کریم کی معرفت اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ کراچی ہر شب جمعہ اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتی ہے جس میں دعا و درس اخلاق کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آئندہ شب جمعہ مولانا محمد حسین کریمی دعاکمیل کی محفل میں خصوصی شرکت کریں گے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گاٹیلوف نے کہا ہے کہ روس مغربی ممالک کی طرف سے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو ویٹو کردیگا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی ممالک کی ہر معاندانہ کوشش کو ناکام بنادیا جائیگا۔ان کا کہنا تھاکہ شام کے خلاف قرارداد کا مسودہ غیر متوازن ہے کیونکہ شام میں دہشت گردی میں شام مخالف دہشت گرد بھی ملوث ہیں جنھیں مغربی اور عربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اگر مغربی اور عربی ممالک شا م میں مداخلت بند کردیں تو شام میں امن قائم ہوجائیگا۔ واضح رہے کہ امریکہ ، جرمنی اور برطانیہ نے شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا ہے جسے روس نے ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی ہے
امریکہ کے شہر نیوریارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے چند روز قبل شروع ہونے والی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کثرت رائے سے ایران کو کانفرنس کا نائب صدر منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو نائب صدر کی نشست ملنے پر اس کانفرنس میں شریک امریکی مندوب نے ایک غیرمعقول اقدام اور اقوام متحدہ کے بیشتر مندوبین کی رائے کی بے احترامی کرتے ہوئے کہا کہ ایران غیرقانونی ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے اور وہ حزب اللہ و شام کو بھی ہتھیار فراہم کررہا ہے۔امریکی وفد نے ایران پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ عالمی امن و صلح کو نقصان پہنچار ہا ہے۔امریکی وفد کے اس بے بنیاد الزام کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے امریکی دعوے کو بے بنیاد و فضول قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ کواس طرح کے الزام کا جواب دینے کے قابل ہی نہیں سمجھتا۔اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے رائے عامہ اور کانفرنس میں شریک مندوبین پر واضح کرنے کے لئے ایک بیان شائع کیا جس میں عالمی امن و صلح کو ایران کے ذریعے نقصان پہچائے جانے پر مبنی امریکا کے دعوے کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کہ جس نے گذشتہ ساڑھے تین سو برس سے کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے وہ صلح پسند ہے یا امریکا کہ جس کی تاریخ دنیا کے مختلف ملکوں میں جارحیت وظلم وستم سے اٹی پڑی ہے ؟ ایران کے مشن کے بیان میں مشرق وسطی میں امریکا کے تازہ ترین جارحانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی بھی طرح کا کوئی بھی ہتھیار کسی ملک یا گروہ کوعام شہریوں کو قتل کرنے کے لئے فروخت نہیں کیا ہے۔ لیکن پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ امریکا پوری دنیا میں اسلحہ ارسال کرتا ہے جس کا مقصد بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنا ہوتا ہے۔