وحدت نیوز (کوٹلی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شعبہ خواتین کشمیر ضلع کوٹلی میں حضرت فاطمہ(س) کے نام کے عنوان سے مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکز ی کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن خواہر نرجس نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔مجلس کے بعد ایک تنظیمی اجلاس بھی ہوا جس میں خواہر نازیہ نقوی کو ضلعی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز (کراچی) کراچی پر حق حکمرانی کی جنگ کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاہے، موسم گرما کی آمد سے قبل ہی بجلی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس میں گلستان سوسائٹی کے معززین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ گلستان سوسائٹی کے وفد کی قیادت عرفان حیدرنے کی جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما عباس اشرف، جعفر زیدی، حیدر عباس عابدی بھی موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن نے علاقہ مکینوں کے مسائل کو بغور سنا اور علاقے کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر حق حکمرانی کی جنگ کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاہے، جو کام حکومت کا ہے وہ سیاسی جماعتیں ادا کرررہی ہیں، کراچی کو صاف رکھنا جہاں سندھ حکومت کا کام ہے وہیں شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ کراچی کو ہر قسم کے کچرے سے صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ مبشر حسن نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کی اذیت دیکر کے الیکٹرک انتظامیہ جہنم خرید رہی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ شہر کراچی کے باسیوں کو ذہنی مریض بنانے پر تلی ہوئی ہے،مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ،طویل اور بلاجواز بجلی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، موسم گرما کی آمد سے قبل ہی بجلی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے الیکٹرک انتظامیہ کی عوام دشمنی کا نوٹس لیں۔
وحدت نیوز (ہری پور) ہری پور ہزارہ میں ملک بھر کی طرح ایام فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور میں درجنوں مقامات پر علمائے کرام نے سیرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے شہادت کی مجالس سے خطاب کیا۔ مردانہ مجالس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت زنانہ مجالس بھی زور و شور سے جاری ہیں، ضلع بھر میں درجنوں عالمات نے بھی خواتین کے اجتماعات سے خطاب کیا اور خاتون جنت کی زندگی کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔ دس ایام سے تین ایام تک بڑی مجالس منکرائے، مونن، نڑتوپہ، ٹھپرہ، نور کالونی، اور دیگر مقامات پر ہوئیں۔ مجالس سے سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پی رضیہ جعفری، خانم سیدہ سدرہ طاہرہ، مسز روبینہ واجد علی شاہ اور مسز تصور نقوی نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے دہشت گردی میں ملوث سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سفاک مجرموں کی ضمانتوں اور رہائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سفاک دہشت گردوں کو NROطرز کی کلین چٹ دیکر رہا کرنا قومی سلامتی کیلئے تباہ کن ہے،ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو یوں آزادی دینے سے امن وامان کی صورت حال مخدوش ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان کسی صورت اس رسک کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایک ایک واقعے میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ، بزرگوں ، بچوں اور جوانوں کو خاک وخون میں غلطاں کرنے والے اتنی آسانی سے کسی صورت آزاد نہیں ہونے چاہیں ، اگر ایسا ہوا تو عوام کا بچا کچا اعتبار بھی اعلیٰ عدلیہ اور پاک فوج پر سے اٹھ جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہزاروں بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث کالعدم جماعت کا سرغنہ کس معاہدے کے تحت آزاد کیا گیا قانون نافذ کرنے والے ادارے جواب دیں ، حکمران ذاتی دوستیوں کی خاطر قومی استحکام کو دائوپر لگا رہے ہیں جس کہ اثرات انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے، دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری رکھنا بیس کروڑعوام کے محفوظ مستقبل کیلئے ناگزیر ہے،پاک فوج کے تمام اقدامات کو عوام کی واضح اکثریت کی مکمل کی مکمل حمایت حاصل ہے، اگر سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو ماضی کے لٹیرے سیاست دانوں کی طرح NROطرز کے معاہدے کرکے چھوڑا گیا تودو برس سے جاری آپریشن ضرب عضب، ہزاروں بے گناہوں کی قربانیاں اور عوامی حمایت سب راکھ کا ڈھیر بن جائے گی۔
وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے ضلع اوکاڑہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا، اوکاڑہ پہنچنے پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل انوار الحق نے کارکنان اور علاقہ عوام کی بڑی تعدادکے ہمراہ انکا استقبال کیا،بعدازاں مختلف پروگراموں میں شرکت، وکلاء بار اور مجالس عزا سے خطاب اور ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی ادارے خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام بننے والی مسجد کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورےپر اوکاڑہ پہنچے، جہاں اُنہوں نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، علامہ ناصر عباس جعفری نے معاشرے میں وکلاء کے کردار اور عدالتی نظام کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے،بعد از خطاب بار ایسوسی ایشن کی جانب سے علامہ ناصرعباس جعفری کے اعزازمیں عصرانہ بھی دیا گیا ۔ بعدازاں اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے محلہ حیدرآباد میں علاقے کی ماتمی سنگتوں اور بانیان مجالس کی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیپال پورہ کے نواحی گاوں چک 19D ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام بنائی جانے والی مسجد میں نمازیوں سے خطاب کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اوکاڑہ میں منعقدہ مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کااسی گھرانے سے ملتا ہے۔جب تک تعلیمات اہلیبت علیہم السلام کا حقیقی درک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے ۔جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔معاشرے کی تربیت کے لیے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گا۔جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت ؑ کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔اگر ماں فاطمہ زہراؑ ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں۔یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔ دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے بصورت دیگر ہم حسینی ہونے کے دعوے دار تو ہو سکتے ہیں لیکن حق دار نہیں۔
وحدت نیوز (سکردو) ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﯾﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍٓﻝ ﭘﺎﺭﭨﯿﺰ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﺍﯾﮑﺸﻦﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﺍﺟﻼﺱﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﻣﺴﻠﻤﯿﻦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮈﻭﯾﮋﻥ ﮐﮯ ﺍٓﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮨﻮﺍ۔ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻢ ﮈﺑﻠﯿﻮ ﺍﯾﻢ ﮐﮯﺭﮨﻨﻤﺎ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ،شیخ احمد علی ﻧﻮﺭﯼ،ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ﮐﺎﭼﻮ ﺍﻣﺘﯿﺎﺯ حیدرخان ،ﺍﯾﺲ ﯾﻮ ﺳﯽ ﮐﮯﺭﮨﻨﻤﺎ ﺍٓﻏﺎ ﻋﺒﺎﺱ ﺭﺿﻮﯼ ، ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﯾﮑﺸﻦ کمیٹی ﮐﮯ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﻣﻮﻻﻧﺎﺭﺋﯿﺲ ، ﻓﻘﯿﺮ ﺷﺎﮦ ، ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻕ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﻭﻻﯾﺖ ، ﺍﻧﺠﻤﻦ ﺍﻣﺎﻣﯿﮧ ﮐﮯﺣﺴﻦ ﺣﺴﺮﺕ ﺍﻧﺠﻤﻦ ﺗﺎﺟﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻃﮩﺮ ﻏﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﺭﮨﻨﻤﺎﻭﮞ ﻧﮯﺷﺮﮐﺖ ﮐﯽ۔ ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﻞ ﭘﺮﻏﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺍﯾﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﭩٰﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﺴﺘﺎﻥ ﺍﯾﮑﺸﻦﮐﻤﯿﭩﯽ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺣﻞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﺟﺪﻭﺟﮩﺪ ﭘﺮ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮐﯿﺎ۔