وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی کی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاں اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے نومنتخب نائب صدر زاہد گوگی،جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ،خزانچی شیراز حسنات اورگورننگ باڈی کے ممبران کو بھی مبارکباد ،علامہ مبارک موسوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے،دعا گو ہے کہ دعا گو ہیںکہ پریس کلب کے نو منتخب تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کی خدا کی ذات توفیق دے،آمین
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا تقاضہ یہ ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کیا جائے، ہر وہ آواز جس سے تفرقہ کی بو آئے دشمن کی آلہ کار ہے،علماء کرام اتحاد و وحدت کے پیغام کا پرچار کرکے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ، کاظم عباس اور میر تقی ظفرسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میثم عابدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے متحد ہو،جہاں کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے تو وہیں دہشت گردی کا شکار محب وطن عوام کو ظالموں کی صف میں کھڑا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ ظالم کو اس کے ظلم کی سزا دی جائے اور مظلوم کی داد رسی کی جائے، لیکن ہمارے ریاستی اداروں کا دستور ہی نرالہ ہے کہ بیلنس پالیسی کے نام پر محب وطن عوام کو دہشت گردوں کے برابر کھڑا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ریاستی ادارے پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان سے دہشت گردی، کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ کریں۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر ملک کے اثاثوں پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں، تاکہ وطن کو دہشت گردی سے نجات دی جاسکے، اور ملک کے باسی امن و سکون سے زندگی گزار سکیں
وحدت نیوز (لیّہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ حلب میں تکفیریوں اور ان کے سرپرست ممالک کی ناکامی کے بعد دیگر محاذوں پر بھی ان کی شکست یقینی ہوچکی ہے۔ مقاومتی بلاک کی بڑھتی ہوئی کامیابیاں مظلومین جہاں کیلئے امید کی نئی کرن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں ملاقات کیلئے آنے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈی جی خان کی ڈویژنل کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیریوں کے سرپرستوں کو شام میں جس طرح شکست ہوئی ہے، اس سے ان کے مستقبل کے تمام عزائم اور خوابوں پر پانی پھر گیا ہے، اس وقت رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مظلومین جہاں کے دفاع کی جنگ لڑی جا رہی ہے، دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو رہی ہیں، امریکہ، اسرائیل، ترکی اور آل سعود کے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے تمام تر حربے شکست کھا چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی تکفیری سوچ کو نئے روپ میں ایک بار پھر منظم کیا جا رہا ہے، مولانا سمیع الحق کو نئے ایجنڈے کے تحت آگے لایا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع غربی کا نو روحدت ضلعی کنونشن امام بارگاہ حیدرکرارؑ اورنگی ٹائون میں منعقد ہوا، جس میں اراکین شوریٰ نے رائے شماری کے نتیجے میں آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ سید امتیاز عباس زیدی کو ایم ڈبلیوایم ضلع غربی کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا ہے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ محمد صادق جعفری نے نومنتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر کارکنان، ٹرسٹیز اور معززین سمیت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی اورڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت حیدرآباد میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور اصبیت کی کوئی گنجائش نہیں ،پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد ضیاء دور میں رکھی گئی آج ضیاء دور کی باقیات ملک میں دہشتگردی کر رہے ہیں ملک میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں تکفیری عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں دہشتگردوں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں قومی و صوبائی حکومتوں نے تکفیریوں کیلئے نیشنل ایکشن پلان کونیشنل پروٹیکشن پلان بنادیاہے،ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دہشتگردو ں کو پروٹیکشن دی جارہی ہے نواز حکومت دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جو کہ استحکام پاکستان کے خلاف گھری ساز ش ہے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی تنظیم سازی کیلئے شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں اراکین شوریٰ نے کثرت رائے سے
مولانا فدا ذیشان کو ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کا آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کیا جبکہ مولانا زوالفقار عزیزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیئے گئے، نومنتخب ضلعی عہدیداران سے صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغاسید علی رضوی نے حلف لیا۔