وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خطبات پر مبنی نوجوانوں کیلئےخصوصی اصلاحی ومعنوی دروس بنام سلسلہ معارف اسلامی کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے کا پہلا پروگرام جامعہ امام صادق ؑ اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا جب کہ معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹرمحمدیونس حیدری نے وحدت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ معارف اسلامی کے یہ دروس ہر ماہ کے پہلے اور آخری اتوار کو منعقد کیئے جائیں گے ، جس سے علامہ ناصرعباس جعفری خطاب کیا کریں گے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پہلےدرس کے شرکاءسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کثرتوں کا رخ وحدت کی طرف ہے، جتنے دریاہیں ان کا رخ سمندر کی طرف ہے،جب تک وہ سمندر میں فنانہ ہوجائیں انہیں قرار نہیں ملتا مسلسل حرکت اور سفر میں رہتے ہیں اسی طرح تمام انسانوں کی حیات وزندگی کا رخ خدا کی طرف ہے، انسان نے خدا کی جانب سفرکرنا ہے ، انسان کی منزل قرب خدا ہے ، جس کیلئے انبیاء بھیجے اور آسمانی ہدایت کا بندوبست کیا، اللہ کی طرف سفر میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہے، گناہ وہ پتھر ہے جو انسان کو خدا کی طرف بڑھنے سے روک دیتا ہے، گناہ سرکشی ہے، ہتک حرمت خدا ہے، گناہ طغیان ہے،گناہ خدا کی بےحرمتی ہے ، گناہ کا باطن تعفن ہے،ایک متعفن شخص پاکیزہ لوگوں کی محفل میں بیٹھنے کے قابل نہیں ہوتا، اللہ کی عظمت سے نا واقف شخص گناہ گار ہوتا ہے، جتنے بھی گناہ ہیں ان ایک وجہ اللہ کی عظمت سے ناآشنائی ہے، گناہ قرآن کے مطابق آگ ہے جس کا انجام گرفتاری ، رنجیروں میں جکڑا جانا ہےاور آتش جہنم کا ایندھن بننا ہے، گناہ زہر ہے جو روح کا قاتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ گناہ کی دلدل سے فرار اور نجات کے سفر کا آغاز اپنی راتوں کوٹھیک کرکے کیا جاسکتا ہے،باوضو سویا جائے،تاکہ روح پاکیزہ حالت میں اپنے پروردگارکی بارگاہ میں حاضر ہودو رکعت نماز ادا کرے، دعا کرے، خداکی راہ میں سیروسلوک کرنے والوں کیلئے رات کی بڑی اہمیت ہے، تلاوت قرآن جتنا ممکن ہو ،ہدیہ کریں اس پاکیزہ گھرانے پر جس پر یہ کتاب الہٰی نازل ہوئی بے شک وہ یہ ہدیہ واپس لوٹائیں گے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی نے سعودی عرب میں گذشتہ برس آل سعود کی شاہی حکومت کے ہاتھوں بلاجواز شہید ہونے والے مایہ ناز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمرکی پہلی برسی کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف منفی پروپگینڈہ کررہے ہیں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کوتقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کے امریکہ و اسرائیل کی ناکام کوشش ہے انہوں نے سعودیہ میں شہید کئے جانے والے شیعہ رہنما شیخ نمر کی پھانسی کوایک سال مکمل ہونے پراس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور محکوم عوام کو ان حقوق دلوانے اور مجرمانہ عرب بادشاہت کے خلاف آوازحق بلند کرنے کی پاداش میں شہید کر دیے گئے شیخ نمر نے سعودیہ کی عوام کو یکجا کیا اور اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا جبکہ انہیں معلوم تھا کہ اس جرم میں انہیں شہید کردیا جائے گا۔شیخ نمرباقرالنمرکا پاکیزہ لہوآل سعود کے اقتدار کی جڑوں کو روز بروز کمزور کررہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان ہر ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ہمیشہ ایک ہیں ،ملکی حکمرانوں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ نہیں ایوانوں میں اگر مخلص عوام دوست حکمران بیٹھے ہوتے تو آج ملکی حالات اس نہج پر نہ ہوتے ،دہشتگردی میں شہید ہونے والے ملت جعفریہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ملت جعفریہ کی نسل کشی سے قومی نقصان ہوا۔ پاکستان میں شیعہ و سنی اختلافات نہیں مٹھی بھر تکفیری سوچ رکھنے والے مخصوص گرہوں کفر کے فتویٰ لگا کر مکتب اہل سنت کو بدنام کر رہے ہیں استعماری ایجنٹوں سے ملتے ہیں جو شام ،عرق،فلسطین،بحرین میں خرابی حالات کے ذمہ دار ہیں ۔ ملک میں دہشتگردی پھیلانے والی جماعتوں کے خلاف کاروائی کئے بغیر اس ملک میں قیام امن ممکن نہیں ۔شیخ نمر کی شہادت نے عرب بادشاہوں کے چہر ے پر سے نقاب اٹھا دی ہے صہونی مفادات کیلئے کام کرنے والے عرب حکمرانوں کی بادشاہت کے دن گنے جا چکے 34ملکی اتحاد صرف بادشاہت کے تحفظ کیلئے قائم کیا گیا اس کا امت مسلمہ یا تحفظ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔کہ جو لوگ خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے کے ذمہ دار بنے بیٹھے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دیں لیکن انہوں نے سب سے زیادہ اسرا ئیل کے مفادات کے لیے کام کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں سب سے اہم دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ یہ سال ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے سال کے طور پر منایا جائے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے حکومت اور عسکری اداروں کو پورے عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام کی طرف لے کر جانا ہوگا۔ دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا دلانے کے لئے پوری قوم حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا تکفیری فکر نے اس ملک کے امن و سکون کو تباہ کر رکھا ہے۔ مسلمانی کا سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے والی کالعدم مذہبی جماعتیں ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کوشش میں مصروف ہیں۔ جب تک ان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی، تب تک اس ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کے ذریعے ان عسکری قوتوں کو کچلنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے، جو قومی مفادات کے لئے خطرہ تھے۔
احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کے خلاف اس جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے مزید اور موثر اقدامات کی ابھی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عوام کی بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی قسم کی لچک کا معمولی سا مظاہرہ بھی دہشت گردوں کے حوصلے میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سال 2017ء میں ملک سے کرپشن کے خاتمے سمیت عوامی فلاح و بہبود کے جامع منصوبوں پر حکمت عملی طے کی جائے۔ انہوں نے کہا بڑھتی ہوئی طبقاتی تفریق، احساس محرومی کے ساتھ ساتھ جرائم میں بھی اضافے کا باعث ہے، جس کی بنیاد مقتدر اداروں کی عوامی مسائل سے عدم توجہی ہے۔
وحدت نیوز (شکارپور) شکارپور سندھ کے نامور عالم دین اور فعال سیاسی ومذہبی شخصیت مولانا ظہورالدین میکھواور زوارغوث بخش نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کے دورہ شکارپور کے موقع پر مولانا ظہورالدین میکھواور زوارغوث بخش نے ان سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پرضلعی سیکریٹری جنرل فدا عباس لاڑکبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم میں شامل شخصیات نے کہا کہ ہم بلا غرض ولالچ فقط مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیوایم کا دست وبازو بننے کے لئے شامل ہوئے ہیں اور محرومین پاکستان کے دلوں کی دھرکن علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہر حکم پر میدان میں ہمیشہ حاضر رہنے کا عہد کرتے ہیں ۔
وحدت نیوز (گلگت) وحدت یوتھ پاکستان ضلع گلگت کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری وحدت یوتھ عمران حسین کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہائوس گلگت بلتستان میں منعقد ہواجس میں ضلع بھر سے یوتھ نے شرکت کی، اس موقع پر عمران حسین نے اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں وحدت یوتھ گلگت کی تنظیم سازی مکمل کردی جائے گی اور باقائدہ یوتھ ممبر شپ کا آغاز کیا جائے گا، ضلع ہنزہ اور نگر میں علیحدہ علیحدہ یوتھ سیٹ اپ مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گلگت اور ہنزہ نگر سے دس ہزار یوتھ کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے جسے انشا ءاللہ ہر صورت حاصل کریں گے، اجلاس کے آخر میں اگلے جمعہ کو آغا راحت حُسین الُحسینی کے اعلان پر جو احتجاج کی کال دی گئی ہے اس میں بھر پور شرکت اور عوامی مہم چلانے کا فیصلہ ہوا۔
وحدت نیوز (مظفرآباد)۸ جنوری کو ہٹیاں بالا کے مقام پر شیعہ سنی وحدت کا بے مثال مظاہرہ ہوگا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر اپنی بے مثال تابندہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ویژن کے مطابق شیعہ سنی وحدت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گی اوررد تکفیریت کا یہ بہترین راستہ ہے اور’’ وحدت امت کانفرنس ‘‘اس سال ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوگی جس میں اہلسنت کی جید اور ذمہ دار شخصیات وبرجستہ علماء کرام شرکت وخطاب کریں گے کانفرنس کا مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مایہ نازمذہبی سکالر اور خطیب علامہ محمداصغرعسکری ہوں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر سید طالب حسین ہمدانی نے ضلع مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے مضافاتی علاقوں کے دورہ کے دوران کاکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سمجھتی ہے کہ پاکستان کے بیشتر مسائل کاحل شیعہ سنی وحدت میں مضمر ہے اور الحمد للہ ہماری قیادت کے دوراندیش فیصلوں کیوجہ سے فاصلے کم ہوئے ہیں اور اہلسنت علماء نے بھی وسعت قلبی کے ساتھ ہمارے دست اخوت کو تھاما ہے جس کے نتیجہ میں جو لوگ کل شیعوں کو تنہا کرنے کی باتیں کررہے تھے آج وہ خود تنہا ہوچکے ہیں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں موجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیرمسئولین محرم ہو یاربیع الاول یا سال بھر کا کوئی بھی موقع عملی طورپر وحدت کے لئے کوشاں رہتے ہیں ،وحدت امت کانفرنسز کا دائرہ کار وسیع کرین گے اور آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں اس طرح کے اجتماعات سے جہاں شیعہ سنی وحدت کامظاہریں کریں گے اس کے ساتھ ساتھ اس طرح کے اجتماعات ہماری جماعت کی مضبوطی کاسبب بھی بنیں گے۔