وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا کردار،ملکی سا لمیت اور سربلندی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، شیخ مجیب بننے کے خواب دیکھنے والا نواز شریف یہ بات یاد رکھے کہ قوم وطن کے غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون ناحق سے انصاف ضروری ہے، آل شریف کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔ ملت جعفریہ کے ہزاروں شہداء کے وارث بھی اپنے پیاروں کے خون کا انصاف طلب کرتے ہیں۔ کوئٹہ سے لے کر پاراچنار تک جن مظلوموں کا ناحق خون بہایا گیا، ہمیں ان کے لئے انصاف چاہئے۔ ملکی سیاسی قیادت جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کے لئے متحد ہوئی ہے وہ قابل تعریف ہے، انہیں چاہئے کہ پاک وطن کے ان اسی ہزار شہداء کے انصاف کے لئے بھی پرزور مطالبہ کرے جو بے جرم و خطا ملک کے گلی کوچوں میں مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اور اسرائیل کے بڑہتے ہوئے تعلقات پر تشویش ہے، حکومت کو دشمن کی ان سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنی چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر ان اسلام دشمن سازشوں کو مسترد کرتی ہے، جوپاکستان دشمنی اور اسلام دشمنی پر مبنی ہوں۔ علماء اور خطباء عوام کو دشمن کی سازشوں سے آگاہ کریں، اور پاک وطن کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستا ن میں علم کے متلاشیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔کب تک جی کے طلباء دوسرے صوبوں میں دھکے کھاتے رہیںگے جب تک متبادل بندوبست نہیں ہوسکتا تب تلک جی بی کے طلباء کی دوسرے صوبوں میں تحفظ کو یقینی بنائے جائے۔
مجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ لاہور میں دلاور عباس کے قتل سے جی بی کے طلباء عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ایک مسلم معاشرے میں علاقائی تعصب پر قتل تک کی نوبت کا آنا سمجھ سے بالاتر ہے اور پنجاب حکومت کا اس واقعے پر کوئی نوٹس نہ لینا اور قاتلوں کی گرفتار ی سے پس و پیش کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ویسے تو پنجاب پولیس پھرتیاں دکھانے میں بڑی ماہر ہے لیکن سرعام ایک طالب علم کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہ لیکر پنجاب حکومت یہ مسیج دے رہی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت ک شاید ذمہ داری نہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت کی اس بے حسی پر سخت خفگی کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
وحدت نیوز (گلگت) نااہل حکمرانوں نے ملک کو دلدل میں پھنسادیا ہے ،قصور میں زینب جیسی معصوم بچی کو جنسی تشدد کرکے ہلاک کرنا کسی المیے سے کم نہیں۔حکومت سنجیدہ ہوتی تو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرتی اور پھول جیسی بچیوں کو تحفظ فراہم کرتی ۔ملک میں جنسی تشدد اور قتل سے اندرون و بیرون ملک ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے اور حکمرانوں کو اپنے اقتدار کی پڑی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کو ملک وقوم کیلئے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔ایک اسلامی معاشرے میں اس طرح کے واقعات نے ہمارے اسلام اسلام کے زبانی دعووں کا پول کھول دیا ہے۔امر باالمعروف اورنہی عن المنکر کو ترک کرنے سے ایسے ہی واقعات رونما ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت سوز مظالم کا پے درپے واقع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نظام حکمرانی میں نقص پایا جاتا ہے۔ملک پر ایسا نظام مسلط کیا گیا ہے جہاں ایک پاک باز مومن کااقتدار تک پہنچنا ناممکن ہوچکا ہے اور کرپٹ مافیا آسانی کے ساتھ اقتدار سے چمٹ جاتا ہے۔جس نظام میں ظالم کا حساب نہ ہو اور مظلوم کو انصاف نہ ملے وہ معاشرہ ذلت کی پستیوں میں گر جاتا ہے ۔حکمرانوں میں کوئی شرم و حیا ہوتی تو قصور کے واقعے پر اپنے آپ کو اقتدار سے علیٰحیدہ کرلیتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جب تک ان ظالم حکمرانوں کے مقابل کھڑے نہیں ہونگے تب تلک انصاف کا قتل جاری رہے گا ،جب تک یہ قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہوکر زمانے کے یزیدی طاقتوں کو سرنگوں نہیں کرینگے اس وقت تک قوم کی معصوم بچیوں کی سرعام عصمتیں فروخت ہوتی رہینگی۔
وحدت نیوز(گلگت) پنجاب کا دارالحکومت لاہور گلگت بلتستان کے طلباء کی مقتل گاہ بن چکا ہے، دلاور عباس کا بہیمانہ قتل پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے۔دلاور عباس کو بہیمانہ تشدد کرکے شہید کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور میں دلاور عباس کا بہیمانہ قتل پر علاقے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے پنجاب حکومت قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے ایک جوان کو گھر کے دروازے پر قتل کیا گیا۔پنجاب حکومت کا گلگت بلتستان کے طلباء کے قتل پر کوئی نوٹس نہ لینا باعث تشویس ہے۔گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پنجاب ،سندھ اور کے پی کے میں زیر تعلیم ہیںکیونکہ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عدم موجودگی سے ہزاروں طلباء پنجاب اور دیگر صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔جی بی سے تعلق رکھنے والے طلباء کا کراچی اور لاہور میں قتل سے علاقے کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے جی بی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے پنجاب حکومت سے قتل کے اس اندوہناک واقعے پر فوری نوٹس لیکر قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔شہید دلاور عباس اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھا ان کی ناگہانی قتل سے والدین اپنے واحد سہارے سے محروم ہوچکے ہیںپنجاب حکومت لواحقین کو معقول معاوضے کی ادائیگی کرکے غمزدہ خاندان کی دلجوئی کرے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضو ی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ خپلو سے تعلق رکھنے والے طالب علم دلاور کے خانوادہ کو انکی المناک شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور لواحقین سے صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ علم کی جستجو کی راہ میں مرنے والا شہید کہلاتا ہے اور دلاور نہ صرف مسافرت میں حصول علم کی جستجو میں تھے بلکہ انکو بے گناہ شہید کر دیا گیا۔ ان کا قتل پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پنجاب کی حکومت گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں نہ صرف نہ کام ہوئی ہے بلکہ لاقانیونیت عام کرنے والوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلاور کے حادثے کو پیش آئے کئی روز گزر گئے لیکن اطلاعات کے مطابق مقامی حکمرانوں کی مداخلت سے صرف دو نفر کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے اور اس سانحے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ایف آئی آر جس انداز میں کاٹی گئی ہے قانونی ماہرین کے مطابق قاتلوں پہ ایسی دفعات عائد کی گئی ہے جس کا دفاع ملزمان آسانی سے کر سکتا ہے۔ اگر پنجاب حکومت سنجیدہ ہے تو ان تمام افراد جنہوں نے دلاور کو بے دردی سے شہید کیے ان سب کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ دو نفر کو گرفتار کر کے اوربعد میں انہیں ضمانت پر رہا کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو بھلانے کی کوشش نہ کرے۔ ہم دلاور کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان دلاور کے افسوسناک واقعے پر نوٹس لیں اور ذمہ داران کو سزا دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ پنجاب میں گلگت بلتستان کے طلباء پر یہ پہلا تشدد نہیں اس سے پہلے بھی اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آتے رہے ہیں ان تمام واقعات کی روک تھام کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اپنا کردار ادا کرے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،تینوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امورسمیت قومی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ظہیر الحسن نقوی،سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور کوآرڈینیٹر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔