وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری کی مرکزی سیکریٹری امور تربیت نامزدگی کی توثیق کردی ہے، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کو بحیثیت مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری کو مرکزی سیکریٹری امور تربیت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں شمولیت کیلئے ان کے نام شوریٰ عالی کے اجلاس میں سربراہ شوریٰ عالی حجتہ الاسلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین کو پیش کیئے جنہیں مشاورت کے بعد منظور کرلیا گیااور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے مذکورہ مرکزی رہنماوں کی نئی ذمہ داریوں کی توثیق کردی ہے ، جس کا اعلان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کردیا ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان اور ضلعی عہدیداران نے علامہ اعجاز بہشتی اور ڈاکٹر یونس حیدری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں رہنماپہلے سے زیادہ لگن اور توجہ کے ساتھ اپنے اپنے شعبہ جات میں فعالیت انجام دیں گے ، واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ اعجاز بہشتی ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں بحیثیت سیکریٹری امور تربیت اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔
وحدت نیوز (لاہور) ایم ڈبلیوایم میڈیاٹیم کو معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ مقامی پولیس سیدہ فاطمہ نقوی کیس میں ملزم کے بااثر سفارشیوں کے دباو میں صلح کے لئے کوشش کر رہی ہے،اس اطلاع کے بعد مقامی انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے فوری رابطہ کرتے ہوئے اداروں پر واضح کیا اگر کسی کے دباو میں پولیس نے کیس کو خراب کرنے یا صلح کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین متاثرہ خاتون کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس کلب روڈ پر حصول انصاف کے لئے دھرنا دیگی۔
ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ خاتون اور ایم ڈبلیوایم ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے خود اس کیس کا نوٹس لیا ہےاور کل وزیراعلی پنجاب متاثرہ خاتون اور انکی فیملی سے ملاقات کرینگے اور مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ میں وزیر اعلی ٰپنجاب سیدہ فاطمہ نقوی اور اسکی فیملی کے لئے معقول مالی امداد بھی موقع پر دینگے۔
ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے متاثر خاتون کے والد شاہد نقوی صاحب سے رابطہ کرکے ان تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام بھی پہنچایا کہ اس کیس کے حوالے سے جہاں تک جانا پڑے ایم ڈبلیوایم متاثرہ خاندان کا ساتھ دیگی اور مجرم کو سزا دلانے میں ہرممکن مدد کریگی،سید شاہد حسین نقوی نے قائدت وحدت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی پر اس مشکل وقت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے خانثاروں نے بھر پور ساتھ دیا ہم انکے لئے دعا گو ہیں انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم کے روابط کے سبب ہمیں انصاف ملنے لگا ہے میں اور میری فیملی علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مرکزی شوری عالی بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری عالی کا2 روزہ اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی امور،پروگرامات سمیت ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر تنظیم سازی سمیت سیاسی منشور اور مجلس کے لائحہ عمل کے حوالےسے خصوصی ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔ مرکزی شوری عالی کے اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عاجہ ناصر عباس جعفری،علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر شیرازی، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ سید ہاشم موسوی، ، علامہ اقبال حسین بہشی، سید اسد عباس نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی،صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا،آل محمد جعفر ی،علامہ اقبال بہشتی،علامہ جواد ہادی،آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے وفدکے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب پرفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے چنیوٹ میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی جس میں توسیع تنظیم مہم کو تیز کرنے ، آئندہ قومی انتخابات میں ضلع بھر میں بھر پور سیاسی کردار کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے رجوعہ سادات میں جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ سید حیدر نقوی سمیت دیگر اساتیذکرام اور طلبا و طالبات سے ملاقات بھی کی ، جبکہ سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی نے حالات حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری کے عنوان پر طلاب ِ جامعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اٹھارہ سالہ جوان شہید سید حسن علی شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ علامہ رمضان توقیر کی زیر اقتداءادا کی گئی جس میں علاقہ مکینوں ، شہید کے پسماندگان سمیت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے دوران احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید غضنفر عبا س نقوی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اہل تشیع کی مقتل گاہ بنا ہوا ہے، افسوس قانون نافذکرنے والے ادارے، وفاقی وصوبائی حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ستم بالائے ستم کے ہم روزانہ اپنے جوانوں کے لاشے بھی اٹھا رہے ہیں اور اپنے ہی بیگناہ جوانوں کی گرفتاریوں اور اغواءکا بھی سامنا کررہے ہیں، یعنی ٰ مقتول بھی ہیں اور اسیر بھی ہم ہی ہیں، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیں اور بے گناہ شیعہ جوانوں کو بازیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت کے ادبی حلقہ بزم فلسطین کے زیراہتمام ایک طرحی محفل مشاعرہ کا کویت کے ایک معروف ہوٹل میں اہتمام کیا گیا مصرع طرح - *ہر طرح قبلہ اول کی حفاظت ہوگی* دیا گیا تھا جس پر کویت میں موجود معروف شعرائے کرام کے علاوہ پاکستان سے معروف شعرا سیدقمرحیدرقمر اور سید فراست رضوی نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ شعرائے کرام نے اپنے کلام میں دشمن کے مقابل تدبیرو عزم کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کے درمیان اتحادویگانگت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے خوبصورت انداز میں نظمیں پیش کیں۔
مشاعرے کے اختتام پرفلسطین فاونڈیشن کے سرپرست اوررکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کا خصوصی وڈیوپیغام بھی نشر کیاگیا جس میں انہوں نے بیت المقدس کو فلسطینیوں کا دائمی حق قراردیتے ہوئے ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو غیرانسانی غیراخلاقی اور غیرمہذب فیصلہ قراردیا اور انہوں نے امت مسلمہ کو صیہونی دشمنوں کی ہرحرکت پر نظررکھنے اور اسکی چالوں کو سمجھ کر مقابلہ کرنے کی نصیحت کی اور مشاعرے کے منتظمین شعرا اور شرکا کو اس دشمن شناس فکری کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس مشاعرے میں پاکستان کی تمام سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں بشمول پیپلزپارٹی کویت ،مسلم لیگ ن لیبرونگ کویت ،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان عوامی سوسائٹی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت،پیغام حق واتباع اہلسنت کویت ،جماعت اہلسنت کویت ،ارباب فکروفن کویت ،بیداری امت مصطفی ص کویت ، مومنین کویت،پنجتن سوسائٹی کویت ، ملت جعفریہ کویت اور دیگرمذہبی سماجی وادبی تنظیموں نے شرکت کی،آخرمیں سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین کویت عرفان کاظمی نے مہانوں کا شکریہ ادا کیا۔