وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام بی بی دوعالم حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھاکی ولادت باسعادت کے سلسلے میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، شعراءاور منقبت خوانوں نے بھرپور شرکت کی، محفل کے بعد شعراء عظام کو لوح تقدیر دیاگیا۔محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین قم حجت الاسلام والمسلمین موسیٰ حسینی نے کہا کہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس انسانیت کے لئے مقاومت، حق کادفاع اور دینی حمیت وغیرت کے حوالے سے نمونہ عمل ہے ۔آپکی سیرت آج کے زمانے میں ہمارے تمام تر چیلنجزکے مقابلے کے لئے آئیڈیل اور اسوہ ہے۔آپ نے قیامت تک کے لے یزیدیت کو رسوا کردیا۔
وحدت نیوز (بھلوال) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ مبارک موسوی نے وفدکے ہمراہ ضلع سرگودھا کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ترجمان ایم ڈبلیوایم پنجاب راجہ امجد علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، رہنماوں نے ضلع سرگودھا کے اراکین سے بھلوال میں اہم ملاقات کی ، ضلعی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور توسیع تنظیم مہم کے تحت تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ آنے والے الیکشن میں ضلع سرگودھا کو سیاسی حکمت عملی بنا کر صوبائی سیکرٹریٹ کوجلد مطلع کرنے کے احکامات جاری کیئے،مرکزی سیکرٹری سیاسیات و صوبائی سیکرٹری جنرل کا ضلعی کابینہ کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔
وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے وفدنے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ غضنفرعباس نقوی کی سربراہی میں ڈی آئی جی پولیس سید فداحسین شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر ڈی پی اوعبدالصبور اور ایم ڈبلیوایم کے رہنمااسدعباس زیدی اور ایڈووکیٹ تنویر عباس مہدی بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نےضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ڈیرہ کے شہریوں کو تحفظ دے اور بے گناہ شہید ہونے والے نوجوانوں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے، رہنماوں نے کہا کہ ہم اب تک کی پولیس کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی کابینہ کے اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا غضنفرعباس نقوی کی سربراہی میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اسدعباس نقوی سے ملاقات کی اس موقع صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، تہور عباس شاہ ، تنویر عباس مہدی، اسدزیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے، رہنماو ں کے درمیان ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ جوانوں کے اغواء، کوٹلی امام حسین ؑ کی وقف اراضی کی بازیابی اور آئندہ قومی انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
وحدت نیوز(گجرانولہ ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخارنقوی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،حسن کاظمی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں گجرانوالہ ضلع سے ایم ڈبلیوایم بھر پور کردار ادا کریگی،ضلعی سیکرٹری جنرل و کابینہ نے صوبائی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور دیگر اراکین کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ڈویژنل آفس میں کیا گیا۔ اس موقع آئی ایس او کے ڈویژنل صدر برادر یاسین نے علامہ صادق جعفری پھولوں کا گلدستہ اور سابق صدر برادر علی اویس نے بسیجی رومال تحفے میں پیش کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر ،زیشان حیدر اور کاظم عباس سمیت آئی ایس او کے رہنمامحمد عباس اور محمد علی بھی موجود تِھے،دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی کو مزید مظبوط و مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ملت تشیع کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔