وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان کے عوام کسی خیراتی پیکج کے محتاج نہیں۔ہم ستر سالوں سے اپنا حق مانگ رہے اور حکمران ہمیں ہمارا حق دینے کی بجائے پیکجز دے رہے ہیں۔نواز لیگ اختیارات کے نام پر ڈرامے بازی بند کرے ورنہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کی انہیں سنگین سزا بھگتنا پڑے گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اصلاحاتی پیکج کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،اب پیکجز کا زمانہ گزرگیا ہے وفاق گلگت بلتستان کے عوام کو متنازعہ خطوں کے برابر حقوق دے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پاکستان کے ساتھ الحاق یکطرفہ ہے جس کا وفاق نے ستر سالوں تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔ہماری پاکستانی شہریت کو تو تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پاکستانی شہریت کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جو وفاقی حکمرانوں کا دوغلا پن ہے۔اگر یہ خطہ متنازعہ ہے تو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے اب کی بار ہم کسی پیکج کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کامسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں جس کے دور میں اقربا پروری اور سیاسی رشوت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے۔اپوزیشن جماعتوں پر کیچڑ اچھالنے والے ذرا اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیںہرطرف کرپشن ہی کرپشن نظر آئیگی۔انہوں نے بجلی کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پاسکتی ہے لیکن جان بوجھ کر طویل ترین لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیر بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نلتر پائین کے عوام کے مطالبات جائز ہیں حکومت ان کے مسائل کو حل کرے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔نلتر پائین کے سو سے زیادہ گھرانے واٹر چینل کے تباہی کی زد پر ہیں کل کلاںان کے جان ومال کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
وحدت نیوز(ملتان) امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کی اپیل پرمئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھرمیں بھی یوم مردہ باد ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی دولت گیٹ چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی جائے گی، ملتان کے علاوہ بہاولپور میں یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، رحیم یارخان میں ریلوے چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی، اوچشریف میں علمدار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظفرگڑھ میں قنوان چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، بھکر میں امام بارگاہ قصر زینب سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، میانوالی میں مرکزی امام بارگاہ ہاشم شاہ سے ریلوے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
علامہ اقتدار نقوی نے انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے کئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسی خونخوار دہشت گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا۔ مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام ترمشکلات کا ذمے دار امریکا ہے کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے ا س کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے .امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کر نے اورامریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔13 مئی کو علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے ۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل مجاہد ملت آغا علی رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے میں اپنے رفقاء اور علاقے کے امور کا درک رکھنے والے باشعور نوجوانوں اور بزرگوں کے ہمراہ شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم گلگتبلتستان کے عوامی رائے کے خلاف جبری مسلط کئے جانیوالے کسی بھی آرڈر کو نہیں مانتے،ستر سال ہم نے استحصال برداشت کیا مگر اب کسی بھی جبر کو ہم عوامی طاقت سے رد کرکے دکھائیں گے،عوام کے حقیقی ہمدرد نام نہاد جی بی آرڈر اور کالے قانون خالصہ سرکار کے خلاف سڑکوں پر آگئی ،عوام اور جوان اب بیدار ہیں،ہر درباری کو ہم پہچانتے ہیں،ہر سازشی کو جانتے ہیں،سی پیک میں مقامی حکومت کی بدترین نا اہلی سے ہم ایک پائی بھی نہیں پاسکتے، اب جی بی آرڈر کو زبردستی ٹھونسنے کی کوشش کی گئی تو عوام انکو ذلت و رسوائی سے دوچار کر چھوڑیں گے، مقررین نے کالے قانون خالصۃ سرکار کو کسی بھی صورت میں ماننے سے انکار کردیا، آغا علی رضوی نے گہورے کھرمنگ ہیڈکوارٹر کے معاملے میں انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھوکہ سے باز رہیں. یہ مت بھولنا کہ ہم خالصۃ سکھ قرار دینے کی کوشش کرنے والے افسران شاہی سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں۔جی بی آرڈر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کسی آرڈر کو ہم نہیں مانتے، ہم حقوق مانگ رہے ہیں مجبور کیا تو حقوق چھین لیں گے، استحصال برداشت نہیں. جو بھی فیصلہ ہو وہ ہمارے اپنے نمائندے کریں گے لیکن اگر ہمارے اوپر فیصلے مسلط کرنے کی سازش میں مقامی نمائندے شامل ہوئے تو وہ عوام اور گلگت بلتستان کا غدار ہونگے۔
وحدت نیوز(کراچی) ظہور امام زمان ؑاور انقلاب مہدوہت کی رکاوٹوں کو مٹانا ہماری شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے،امام خمینی ؒ کی نگاہ میں نظام عدل وانصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میںعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر 13مئی کو منعقدہ ملک گیر یوم مردہ باد امریکا کے موقع پر نمائش تا تبت سینٹر تک تک نکالی جانے والی مرکزی مردہ باد امریکا ریلی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسفہ حج میں دسویں ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو پتھرمارنے کا مقصدفساداورظلم کے مرکز کو ختم کرناہے، وہ علامتی شیطان ہے، جس کو پتھر مارنا واجب ہوگیا تو حقیقی شیطان امریکا کے خلاف آواز اٹھانا بطور احسن واجب عمل ہے، انہوں نے حاضری سے اپیل کی کہ مسلمانان عالم کے اذلی دشمن امریکااور اس کے اتحادی اسرائیل اور بھارت کے کشمیر، فلسطین،افغانستان، شام،یمن اور بحرین کے مظلوم عوام پرمظالم کے خلاف 13مئی کو اپنے اہل وعیال کے ہمراہ مرکزی مردہ باد امریکا ریلی میں بھرپور اندازمیں شرکت کریں۔
وحدت نیوز (کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار دعائے توسل اور جشن معصومینؑ مناسبت ولادت باسعادت حضرت امام مہدی ؑ ، امام حسین ؑ ،حضرت عباس علمدار ؑ ،حضرت بی بی زنیب ؑ محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ھوا جسمیں علماء ، ذاکرین ، مزہبی ، سماجی ، سیاسی شخصیات ، مشہور ومعروف منقبت ، ثناء خواں، سنی و شیعہ رہنماؤں اور مومنین و مومنات نے شرکت کی دعائے توسل کی تلاوت بردار ناصر الحسینی نے کی بعداز ختم دعا جشن معصومینؑ سے شیعہ و سنی نعت ، منقبت خواں حضرات ، قیصر جعفری ، سجاد حیدر ، محمد مہدی ، قائم بھوجانی ،علی مصطفیٰ ، حکیم فیضِ سلطان قادری ، غلام صابر یوسفی ، شاہد احمد قادری ، عبدالوحید رضا قادری نے بارگاہ معصومینؑ میں گلدستہ عقیدت پیش کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، علامہ اظہر حسین نقوی ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، علامہ مبشر حسن ، مشہور ومعروف ڈاکٹر مبشر عالم ، رکن صوبائی اسمبلی سندھ میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی ، مولانا علی انور جعفری نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آج کے دور میں ایسی محفل نورانی ھونی چائیے جسمیں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں تو پاکستان سے تکفیری فکر اور دشتگردی کا خاتمہ ھوسکتا ہے۔
علامہ احمد اقبال نے مزید کہا کہ آج دنیا دشمنان اسلام سم رہی ہے کہ مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کے مسلمانوں کو تقسیم کرینگے مگرعالم تشیع اور عالم اہل سنت کے بابصیرت علماءکے دانشمندانہ فیصلوں کے سبب عالم استعمار اپنےناپاک عزائم میں ناکام ہوا،ا لبنان میں حزب اللہ کی کامیابی میں وہاں کے شیعوں کا صرف کام نہیں بلکہ وہاں اہلسنت اور مسیحی برادری نے بھی ساتھ دیا ہے اس موقع پر M W M ضلع جنوبی کے حسن رضا ، محمود آباد یونٹ کے اراکین ، بوتراب اسکاوٹ کے محمد ضامن ، خادمان علم کمیٹی امامیہ ندیم رضوی ، خراسان علم کمیٹی علی رضا ،خرم علی ،دعا کمیٹی ساجد سائنس ، عون محمد ، راضون حیدر ، عظیم جاوا بھی موجود تھے ، صوبائی رہنما ناصر حسینی نے اعلان کیا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 13 مئی کو ملک کے تمام اہم شہروں اور اضلاع سے محب وطن و فرزندان پاکستان مردہ باد امریکہ و اسرائیل احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنی قومی غیرت اور حمیت کا اظہارِ کریں گے آخر میں مومنین و مو منات میں نیاز معصومین اور دودھ کا شربت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 13مئی کو مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی لاہور پریس کلب سے اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء عمائدین شریک ہو نگے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ انسانیت کے دشمن اسرائیل اور امریکہ نے قبلہ اول کو صہیونی غاصب ریاست کا دارالخلافہ قرار دے کر مسلمانوں کی قلب پر وار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم اس غاصب صہیونی ریاست اور عالم انسانیت کے دشمن امریکہ کے خلاف آواز بلند کریں اور ظالم قوتوں کیخلاف برسرپیکار مظلوم مسلمان بھائیوں کا ساتھ دیں،اسی طرح کشمیر میں بھارت کے ظالم حکمران اور افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف بھی آواز اٹھانا اور غاصب ہندوستان سے کشمیری بھائیوں کو آزاد کروانے کے لئے جدوجہد کرنا بھی ہم پر فرض ہے 13مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا ذرائع ابلاغ میں موجود انسانیت دوست اہل قلم سے گذارش ہے کہ اس احتجاجی تحریک کی کوریج کو یقینی بنا کر مظلومین جہاں کی داد رسی میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خداداد پاکستان کے حکمران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ اور اسکے حواریوں کے بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیں اس منحوس بلاک نے پاکستان کے عوام کو سوائے دہشت گردی فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کے کچھ نہیں دیا ہمیں اب حقیقی دشمنوں کو پہچاننا ہوگا،امریکہ اور اسکے اتحادی حواری کسی کادوست نہیں یہ انسانیت دشمنوں کا ایک بلاک ہیں۔