وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مریدکے (لاھور) کے مقام پر ایک تنظیمی نشست کے دوران نئے یونٹ کا افتتاح کیا ،اس نشست سے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے یونٹ سازی کی اہمیت اور ھدف کو بیان کرتے ہوے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں یہ یونٹ سازیاں دراصل عوامی پلیٹ فارم پر سپاھیان امام زمانہ عج کی تیاری ہے،انھوں نے یونٹ کو فعال و متحرک بنانے کے لیے ممبران کو ہفتہ وار دروس اور دعا ومناجات کے پروگرام رکھنے کی تاکید کی، اس سے پہلے بھی مرکزی مسئولِ تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم (شعبہ خواتین )ضلع لاھور میں آٹھ یونٹ قائم کر چکی ہیں۔

وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تحصیل بھوانہ کی جانب سے 13 جمادی الاول سے مجالس فاطمیه(س) کا سلسلہ جاری ہے،یہ مجالس تحصیل بھوانہ کے مختلف علاقوں اور محلوں میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان تمام مجالس عزا سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی خطاب کررہی ہیں ،محترمہ گلشن زیدی نے آج کی مجلس سے خطاب کرتے ہوے معاشرہ سازی میں خواتین کے کردار کو تفصیلا ًپیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک زندہ و بیدار اور مہذب معاشرے جب ہی وجود میں آتے ہیں جب وہاں کی خواتین شعور و آگاہی رکھتی ہوں،یہ سلسلہ مجالس 3 جمادی الثانی روز شہادت جناب سیدہ سلام الله علیھا تک جاری رہیگا۔

وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید ملازم حسین نقوی نے تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی دورہ کیا اس موقعہ پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ہمراہ تھے، دورہ میں علاقہ نواں لاہور میں یونٹ سازی کی گئی جہاں مقامی 12 دیہات پر مشتمل یونٹ قائم کیا گیا جس میں برادر غلام حر سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے علاقہ لوکل گوجرہ یونٹ کے سید مہدی حسن بخاری علاقہ مونگی ذیل نسیم احمد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ تحصیل گوجرہ کے سید امیر عباس بخاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اس موقعہ پر تینوں مقامات پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی نے شرکاء سے خطاب میں قومی جماعت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس دورہ میں حکیم انور ، عاصم رضا اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید نثار احمد شمسی بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں انڈین فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے کھونموہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی ہلاکت پر سری نگر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، لیکن فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر مذمت کی گئی اور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) و رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) لاھور کے تمام یونٹس کا نمائندہ اجلاس وحدت ہاؤس لاھور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سای محترمہ سیدہ معصومہ نقوی بھی موجود تھیں۔ اس تنظیمی نشست سے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے لاھور کے تمام یونٹس کو بھرپور فعالیت کیساتھ تنظیمی و تربیتی اور فلاحی امور انجام دینے اور ہر شعبے کو منظم اور مربوط بنانے کی ھدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایام فاطمیه  س کے حوالے سے مجالس کا انعقاد اور مجالس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام الله علیھا کے سیاسی پہلو کو اجاگر کرنے اور اسوہ فاطمی س پر روشنی ڈالنے کی تاکید کی گئ۔ نشست میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت جناب سیدہ (س) پر لاھور شھر کی سطح پر ایک بھرپور اور پروقار جشن سعید کا انعقاد بھی زیر غور رہا۔ جسکے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس بی بی پاک دامن یونٹ، سمن آبادیونٹ، علی رضا آبادیونٹ ،اقبال ٹاؤن یونٹ، بھلہ سٹاپ یونٹ، بھاٹی گیٹ یونٹ، نشتر کالونی یونٹ اورگرین ٹاؤن یونٹ کی عہدیداران نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ کی کوششوں سے ضلع لاھور میں آٹھ نئے یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیاہے، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کے تحت مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے ضلع لاھور میں مختلف علاقوں کے دورہ جات اور تبلیغات کے بعد آٹھ جگہوں پر یونٹس قائم کیے اور گزشتہ ایک ماہ سے یہ تمام یونٹس تنظیمی امور انجام دینے میں سرگرم ہیں ، ان تمام یونٹس میں ہفتہ وار تفسیر قرآن ، احکام اور اخلاقی دروس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree