وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع پاکپتن کے سیکریٹری جنرل مخدوم طالب حسین اسدیایک ٹریفک حادثے میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، مرحوم کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹر ی جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی ودیگر قائدین نے پسماندگان سے دلی رنج وغم وافسوس کا اظہار کیاہے، ایک تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہاکہ مرحوم طالب حسین اسدی ایم ڈبلیوایم کے مجاہدکارکن تھے، اسلام آباد لانگ مارچ میں صف اول میںڈٹے رہے،بدترین ریاستی تشددکاشکارہوئے،گرفتار بھی ہوئے ، ن لیگی ظلم وجبر کا نشانہ بھی بننے لیکن ڈرے نہیں جھکے نہیں بلکہ تادم مرگ حق وصداقت کی راہ پر ثابت قدم رہے ، قائدین نےمرحوم کی قومی وملی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاہےجبکہ مرحوم کی مغفرف اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان محمود آباد منظور کالونی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر و شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیےایک تقریب اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے نائب صدر صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بلال غفار، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماء کاشف شیخ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء ناصر حسینی، کراچی ڈویژن کے مولانا صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری،علامہ سجاد شبیررضوی، علامہ مبشرحسن و میر تقی ظفر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت عالمی قوتوں کو کیوں نظر نہیں آتی، کشمیریوں کو چن چن کر بھارتی فوجی گولیوں کا نشانہ بنا رہے، بھارتی قبضے سے آزادی کشمیری عوام کا حق ہے ،انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے ،اقوام متحدہ کودنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی دھشت گردی نظرآتی ہے لیکن کشمیر میں ظلم وبربریت نظر نہیں آرہی، نام نہاد سیاستدانوں نے کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا ،کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقاءکی ضمانت ہے، آج ھم صرف پانچ فروری کو یوم کشمیر منا کر ہی خوش ہیں ھمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے کشمیری مظلومین کے لئے کیا کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے جس پر بھارت مسلسل حملہ آورہے،گذشتہ چند ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانیت سوز مظالم کی سنگین داستانیں رقم کی ہیں،جس پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت اقدام ہے،مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام عالم کی خاموشی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ان نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی ٹھکیداروں کو مسلمانوں کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور پاکستانی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی بھارتی فوج کی بربریت سے دنیا کی نظریں ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے کے لیے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا جب تک مسئلہ کشمیر کا پرامن اور کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں نکلتا تب تک پورے خطے کی سلامتی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہے گا۔ ہندوستانی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ذریعے حق خود ارادیت کی آواز کو دبانا کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بنیادی حقوق کے اس استحصال پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز سے اٹھایا جائے اور کشمیریوں کی آواز کواقوام عالم تک تک پہنچایا جائے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کی طرف سے ہفتہ وار نشستوں کے سلسلے کی تیسری سیاسی نشست مسجد اہل بیت علیہم السلام میں منعقد کی گئی ۔ جس میں مشہور سیاسی تجزیہ نگار فواد ایزدی نے امریکہ اور ایران کے روابط اور دنیا پر اس کے اثرات کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے مقدمے میں کہا:"سب سے پہلے میں سامعین کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کراتا ہوں کہ یہ بات روشن ہے کہ شیعہ طاقت تیس چالیس سال پہلے کی نسبت آج رو بہ افزائش ہے ۔لبنان،عراق، شام وغیرہ اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ایک اہم نکتہ کی طرف استاد فواد نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایک دوسرے کی جیسے پہچان ہونا چاہئے تھی نہیں ہے جس کا فایدہ دشمن اٹھا رہا ہے۔"معروف تجزیہ نگار استاد فؤاد ایزدی نے امام خمینی رہ کے منشور روحانیت سے ایک جملہِ نقل کیا کہ "آس دور کے مسلمان جوانان اس بات کو اچھا نہیں سمجھتے کہ ان کے مراجع عظام ،علم سیاسی سے آشنا نہ ہوں۔عالم دین کو نہ صرف اسلامی معاشرے بلکہ ایک غیر اسلامی معاشرے کی مدیریت کرنے کی صلاحیت بھی ہونا چاہئے۔"استاد کے مطابق:"بس جب شیعہ ترقی کریں گے اور ان کی طاقت میں اضافہ ہو گا تو دنیائے کفر اور کچھ نام کے مسلمان یقینی طور پر دشمن بنیں گے۔ان سے مقابلے اور دفاع کے لئے ہمیں علم روز، دانش روز سے مسلح ہونا ضروری ہے۔"
استاد نے سیاست خارجی سے متعلق ایک انگلش کتابU.S. Foreign Policy in Perspective: Clients, enemies and empire۔David Sylvan& Stephen Majeski.کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں سے کچھ جملات کو منتخب کیا ہے اس سے پہلے ایک سوال ہے کہ :"امریکہ کے مخالف ممالک جو اس کیلئے مشکل ساز ہو سکتے ہیں ،کس وقت اس کی لسٹ سے خارج ہو سکتے ہیں؟" استاد یزدی نے کہا اس کتاب میں لکھا ہے کہ:"... ... the most part, policies of routine hostility are maintained toward enemies regardless of what the enemies do.اگر آپ دشمن کی لسٹ میں ہیں زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ نرم رویہ بھی رکھیں،آپ دشمن کی لسٹ میں رہیں گے۔ امریکہ کی دشمن پالیسی کے متعلق آقا فواد کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے آپ اس کی مانتے جائیں گے وہ سر پر سوار ہوتا جائے گا۔۔جن حکومتوں اور حکمرانوں نے اس کی مانی ان کا حشر دیکھ لیں۔۔۔ قذافی،صدام،یاسر عرفات سب کے ساتھ کیا ہوا۔رھبر معظم کی گفتگو میں بہت تکرار کے ساتھ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کی مخالفت اس وقت تک ہے جب تک ایران جمہوری اسلامی ہے۔یعنی امریکہ اسلام کے درپے ہے۔اور اسلامی ممالک سے بھی اس کی دشمنی اس وقت تک رہے گی جب تک کہ وہ اسلامی ہیں۔۔۔۔گفتگو کے آخر میں استاد فواد یزدی سے شرکاء نے کچھ سوالات پوچھے جن کے جوابات تفصیل سے بیان کیے گئے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کے دفتر میں پاکستان سے آئے ہوئے مجلس وحدت کے راہنماؤں کے ساتھ ایک صمیمانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں شرکاء کے تعارف کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین آقا عیسی امینی صاحب نے مجلس کی فعالیت بتائی ۔ان کے بعد بلوچستان کے صوبائی تربیتی امور کے مسئول حجۃالاسلام و المسلمین ولایت حسین جعفری صاحب نے بلوچستان اور کویٹہ کے حالات ، انتخابات میں مجلس کے کردار اور تنظیمی فعالیت پر روشنی ڈالی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔اور مجلس کو خلوص کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ان کے بعد گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے گلگت بلتستان کے بارے میں خصوصا انتخابات ،سی پیک اور آئندہ مجلس اور تشیع کی ذمہ داریوں کی نشاندھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا" کہ ہمیں آئندہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہت فعالیت کی ضرورت ہے۔ اور پاکستان میں ہماری امیدوں کا مرکز قم کے طلاب اور علماء کرام ہیں"۔ان کے علاؤہ مجلس وحدت جی بی کے سیکرٹری اطلاعات برادر میثم اور ضلع کھرمنگ کے سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام و المسلمین شیخ اکبر رجائی نے بھی شرکاء کے سوالات کے جوابات دینے۔
وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کے دوروزہ اجلاس کا مدرسہ سکینہ بنت الحسین ؑ ہالا میں انعقاد ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی کابینہ سمیت سندھ بھر کے اضلاع کے عہدیداران نے شرکت کی ، اس اجلاس کے پہلے سیشن میں مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے، انہوں نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت عالمی سطح پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی، انہوںنے کہاکہ ہم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی فکرکے امین ہیں، وطن عزیز میں جس جدوجہدکا شہید نے آغاز کیا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس مشن کی تکمیل کے لئے اپنا کرداراداکریں گے، اجلاس کے دوسرے روز مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی اور مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے اجلاس سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔
اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کی صوبائی شوریٰ نے شکارپور کی موجودہ صورتحال اور سندھ حکومت کی جانب سے وارثان شہدائے شکارپور سے کیئےگئےوعدے وفانا ہونے پر تشویش کا اظہارکیا گیا،شرکائے اجلاس نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت وارثان شہداءسے کئے گئے اپنے وعدوں کو جلد پورا کرے بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی،سندھ حکومت حساس، مساجد، امام بارگاہوں ، علماءواکابرین کی فول پروف سکیورٹی کا فوری انتظام کرے،اجلاس میں 24فروری کو سانحہ سہیون شریف کی دوسری برسی پر تعزیتی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا اور تمام اضلاع نے بھرپور شرکت کا عزم کیاگیا، صوبائی کابینہ اور اضلاع نے ایک سال پر مشتمل تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ شوریٰ عالی میں شمولیت کے لئے 7نئے نام تجویز کیئے گئے۔