وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکٹریٹ وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر سید محمد علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ ملک دشمن عناصر کی جانب سے ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے محب وطن اور امن پسند طبقات پر مسلسل حملے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یوں دن دھاڑے ایک اہم شاہراہ پر ایک مذہبی جماعت کے سینئر رہنماء کا قتل کردیا جانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سید محمد علی شاہ کی شہادت پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے انہوں نےکہا کہ حالیہ دنوں میں علی رضا عابدی کی شہادت سے شروع ھونے والی دھشت گردی کی لہر میں تیزی آتی جارہی ہے اور امن دشمنوں نے کراچی کو خصوصی نشانے پر رکھا اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعال افراد ان دھشت گردوں کا خاص نشانہ ہیں۔سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سید محمد علی شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس94 مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن کی جانب سے ضمنی انتخابات حلقہ پی ایس 94میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماخرم شیر زمان نے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیںجس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے۔حلقہ پی ایس 94 میں پولٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے متفقہ فیصلے کے بعد حمایت کا اعلان کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے۔کرپشن و شدت پسندی کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف ہماری ہم خیال جماعت ہے۔انشاء اللہ 27جنوری 2019 کے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی ایس94کا ساتھ محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم الیکشن مہم سے نتائج آنے تک اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں موجود رہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس94میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع کی نمائندہ اور عوامی جماعت ہے اور ہر قومی ایشو پر یہ جماعت میدان میں موجود رہی ہے۔ان کی قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں حلقہ پی ایس 94 میں مسائل کی بھرمار ہے سندھ اسمبلی میں اواز اٹھائی جائیگی اس حلقہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے حمایت کے اعلان کے بعد ہماری فتح کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہی مذکورہ حلقہ سے کامیاب ہوں گے۔پریس کانفرنس میں امیدوار حلقہ پی ایس 94اشرف قریشی،نواز خان،عدنان اسماعیل، ایم پی اے عباس جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی،احسن عباس،سجاد سمائری سمیت دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ترجمان سید احسن عباس رضوی کی پی سی ایچ ایس کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں شہید ہونے والے سید محمد علی شاہ کے قتل کی مذمت ، میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہیں،حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقع کا فوری نوٹس لے،واقع میں ملوث سفاک دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین شہید محمد علی شاہ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے کہا ہے کہ شیخ حسن جوہری کو علالت کے باوجود حراست میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ ایک عرصے سے خطے میں بے چینی پھیلانے پہ در ہے۔ مختلف ایشوز پیدا کرکے حساس خطے میں بے چینی پیدا کرنے والوں کے عزائم پر غور کرنا ہوگا۔ شیخ نوری نے کہا کہ شیخ حسن جوہری کو ہراساں کرنے اور زباں بندی کی کوشش ایک عرصے سے کی جارہی ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے صنف علماء پر ہاتھ ڈال کر اپنے آپ کو مسائل میں گھیر لیا ہے۔ ایک عالم دین کو بیماری کی حالت میں گرفتار رکھنا ناقابل برداشت ہے۔ہم مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر انہیں رہا کیا جائے بصورت دیگر خطے کے تمام علماء راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ علماء کے اندر اختلاف ڈالنے کی کوشش کرنے کی بجائے انتظامی امور درست کرکے ریاست کی نوکری کا حق ادا کرے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین ہزارہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ واٹرسپلائی پروجیکٹ کی ناکامی کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ چونکا دینے والی ہے۔ کوئٹہ شہر کے عوام جو کئی سالوں سے شدید قلت آب کے مسئلے سے دوچار ہے اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور اپنی ضروریات زندگی کیلئے ہزاروں روپیوں کے عوض پانی خریدنے پر مجبور ہے لیکن ستم بالائے ستم کہ اُس وقت کے نام نہاد عوامی نمائندے جوآج بھی اسمبلی میں بیٹھ کر لوگوں کو کرپشن پر لیکچر دیتے نہیں تھکتے اپنے دور اقتدارمیں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے جاری کردہ فنڈ کو بد ترین کرپشن کی نظر کرکے ناصرف اپنی جیبیں بھری بلکہ اُس سے بڑھ کر ٹینکر مافیا کی شکل اختیار کرکیعوام کے جیبوں تک کو نہیں بخشاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے اس مسئلے پر حکومت اور اداروں کی توجہ مبذول کراتے رہے ہیں کہ مشرف دور میں قلت آب کے مسئلے کے حل کیلئے جاری کردہ فنڈز میں بد ترین بد عنوانی ہوئی ہے اور عوامی پیسوں سے نا صرف کوئٹہ بلکہ بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں بنائی گئی ہیں اور آج آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے ساری باتیں کل کر سامنے آگئی ہیں۔
بیان میں نیب اور عدالت سے بھر پور تقاضا کیاگیا ہے صوبہ بلوچستان اور کوئٹہ شہر جو بڑی تیزی سے قحط سالی کی طرف بڑھ رہا ہے پر رحم کرتے ہوئے عوامی مفاد کے اس مسئلے پر آڈیٹر جنرل کے رپورٹ کی روشنی میں بد عنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں اور عوام کی لوٹی ہوئی پیسوں کی مکمل ریکوری کرکے ان پیسوں سے کوئٹہ شہر کے پانی کے مسئلے کو حل کیا جائیں۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) ضلع اٹک کی جانب سے فلاحی پروجیکٹ بیت زھرا (س) کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، تقریب کا آغاز مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراةالعین کے گھر شب جمعہ کی مناسبت سے دعاے کمیل سے کیا گیا، اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ نزہت اور مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا بھی موجود تھیں اور علاقے کی دیگر خواتین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس احسن اقدام کو سراہتے ہوے بیت زھرا(س) پروجیکٹ میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔