وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت خانیوال کے مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف لاہور موڑ میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما اسد عباس نوناری اور مولانا غدیر عباس شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ضلع بھر کی اہم شخصیات، عزادار، عمائدین اور مختلف امام بارگاہوں کے متولیوں نے شرکت کی، اجلاس میں سردار قیصر عباس ڈب کو خانیوال کا ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔
اس موقع پر اُستاد غلام عباس، غلام عباس کھوکھر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سردار قیصر عباس ڈب سے حلف لیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار قیصر عباس ڈب کا کہنا تھا کہ ضلع میں عزاداری اور عزاداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اہلیان علاقہ اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے نامزد کرنے پر ان کا مشکور ہوں، سردار قیصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ضلع بھر کا تفصیلی دورہ کروں گا اور تمام تحصیلوں میں موجود کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
وحدت نیوز(کراچی) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،مظاہروں کی کال گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی تھی،ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے تمام اہم شہروں میں بعد نما ز جمعہ جامع مساجداور پریس کلبوںکے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھےاورڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،مقررین اور مظاہرین نے نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔
ملک بھرکی طرح کراچی میں خوجہ جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد، جامع مسجد حسینی برف خانہ ملیر اور جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقدہوئے، احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی اور ڈویژنل رہنمائوںعلامہ سید باقرعباس زیدی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن،علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، علامہ ملک غلام عباس ودیگرنے کہاکہ اب تک ملک کے دیگر حصو ں سے دہشتگردی کے واقعات میں واضع کمی آئی ہے مگر ڈئی آئی خان میں یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ،اب تک صرف ایک ماہ میں ڈی آئی خان میں تیرہ شیعہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ،انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی ہر تھوڑے فاصلے پر پولیس چوکیاں موجود ہیں اس کے باوجود ناصر ف دہشت گردی کی واردتیں جاری ہیں بلکہ دہشت گرد کاروائی کر کے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں ۔ جوکہ کے پی کے کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ آج جو واقعہ نیوز ی لینڈ میں پیش آیاہم اس کے شدید مذمت کرتے ہیں جن ممالک نے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظمیں بنانے میں کردار ادا کیااور مسلم ممالک میں بربادی و تباہی مچائی اب ان ملکوںکے اندربھی مسلمان محفوظ نہیں رہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی واقعات یورپ و امریکہ میں پیش آچکے ہیں ۔اس افسوس ناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈی آئی خان کے حوالے سے ہم مسلسل کہتے آ رہے ہیں کہ ڈئی آئی خان میں فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیاجائے اور خصوصا ڈی آئی خان کی بدنام زمانہ پولیس میں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے ۔مرکزی حکومت اور سیکورٹی ادارے ڈی آئی خان کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ورنہ ہم مجبور ہوں گئے کہ بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنوں کی کال دیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر کے پی کے حکومت کو پابند کرے کہ وہ ڈی آئی خان کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے اور اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کی داد رسی اور ان کی مالی مدد کرئے ۔
وحدت نیوز (پاکستان) ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،مظاہروں کی کال گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی تھی،ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے تمام اہم شہروں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹنڈوالہیار، بدین، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، ماتلی،کشمور،مٹیاری،جامشوروسمیت دیگر میں بعد نما ز جمعہ جامع مساجداور پریس کلبوںکے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھےاورڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،مقررین اور مظاہرین نے نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔
ان احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ باقرعباس زیدی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ ضیغم عباس، ملک اقرارحسین، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مقصودڈومکی،علامہ اقتدارحسین نقوی، منور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انورجعفری، علامہ نشان حیدر، میر فائق علی، علامہ دوست علی، علامہ عبدالحسین، عدیل عباس سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان اہل تشیع کی مقتل گاہ بن چکاہے، نئے پاکستان میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نا ہوسکا، ڈیرہ کی عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے قوی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ امیدیں بھی دم توڑ گئیں،روزانہ لاشیں اٹھا اٹھاکر ڈیرہ کے عوام تھک چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف ڈیرہ میں جاری مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیں،ہمارے صبرکا مزید امتحان نہ لیا جائے، ایسا نا ہوکے ہم ملک بھرمیں نا ختم ہونے والے احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوجائیں۔
مقررین نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشت گرد حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بھی شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ، رہنمائوں نے کہاکہ عالمی دہشت گردی کو پروان چڑھانے والے مغربی ممالک اب خود لگائی آگ میں جھلس رہے ہیں، اس سفاکانہ حملے میں ملوث ایک سفید فام کی شناخت کو چھپانے کی مکروہ کوشش کی جارہی ہے ، مغربی ممالک مسلمانوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈی آئی خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا مظاہروں کی کال گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفر نس میں دی۔اب تک صرف ایک ماہ میں ڈی آئی خان میں تیرہ شیعہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ملک کے تمام اہم شہروں میں بعد از نما ز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی گئی ۔نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ضیغم عباس نے کہا کہ اب تک ملک کے دیگر حصو ں سے دہشتگردی کے واقعات میں واضع کمی آئی ہے مگر ڈئی آئی خان میں یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی ہر تھوڑے فاصلے پر پولیس چوکیاں موجود ہیں اس کے باوجود ناصر ف دہشت گردی کی واردتیں جاری ہیں بلکہ دہشت گرد کاروائی کر کے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں ۔ جوکہ کے پی کے کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا کہ آج جو واقعہ نیوز ی لینڈ میں پیش آیاہم اس کے شدید مذمت کرتے ہیں جن ممالک نے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں بنانے میں کردار ادا کیااور مسلم ممالک میں بربادی و تباہی مچائی اب ان ملکوں کے اندربھی مسلمان محفوظ نہیں رہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی واقعات یورپ و امریکہ میں پیش آچکے ہیں ۔اس افسوس ناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈی آئی خان کے حوالے سے ہم مسلسل کہتے آ رہے ہیں کہ ڈئی آئی خان میں فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیاجائے اور خصوصا ڈی آئی خان کی بدنام زمانہ پولیس میں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے ۔مرکزی حکومت اور سیکورٹی ادارے ڈی آئی خان کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ورنہ ہم مجبور ہوں گئے کہ بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنوں کی کال دیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر کے پی کے حکومت کو پابند کرے کہ وہ ڈی آئی خان کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے اور اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کی داد رسی اور ان کی مالی مدد کرئے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردحملے اور اسکے نتیجے میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہارکیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ایک اسلام دشمن دہشت گرد کے حملے نے مغرب کے لبرل ازم کا پردہ فاش کردیاہے،اس سانحے کے پیچھے سفید فاموں میں چھپی اسلام دشمنی ملوث ہے جو نائن الیون اور لندن حملوں کے بعد بھی دنیا نے دیکھی تھی، عالمی برادری اورانسانی حقوق کے اداروں کو اس عظیم سانحے پر سانپ سونگھ گیاہے، اگر یہی سانحہ کسی مسلم ملک میں رونما ہوتا زمین آسمان ایک کردیئے جاتے، افسوس آزادی اظہار کا راگ الاپنے والے مغربی ممالک نے اس دل خراش سانحے کی خبریں اورتصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے تک پر پابندی عائد کردی ہے، جوکہ قابل مذمت اقدام اور آزادی اظہاررائے پر قدغن کےمترادف ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے اس سانحے میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوران نماز شہید ہونے والوں سے سنت آئمہ اطہار ؑاداکی ہے ، جبکہ قاتل نے سنت ابن ملجم اور شمر بن ذی الجوشن ، خدا تمام شہداءکو اپنے جوار میں محشور فرمائے ، مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور تمام شہداءکے لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکرتی ہے ۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہدمقدس کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سفیر انقلاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شھید ڈاکٹر اور انکے جانثار شھید تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شھید کے اخلاص اور انکی مجاھدانہ زندگی کے نھفتہ پہلووں کو اجاگر کیا اور شھید کے انسانیت اور ملت تشیع پاکستان پر احسانات اور قربانیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں شہید ڈاکٹر نقوی کے تربیت یافتہ دوستان اور شہید عارف الحسینی کے معنوی فرزندان ملت جعفریہ کی خدمت کیلئےمیدان میں موجود ہیں،دشمن تشیع کی طاقت سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔کیونکہ تشیع کے پاس کربلا ،عاشورہ اور غدیر جیسے عظیم خزانے موجود ہیں جو کہ ظلم ستیزی میں بنیادی عناصر شمار ہوتے ہیں ،اسی لئے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں تشیع سے خائف ہوکر اس کے خلاف نت نئ سازشوں میں مصروف ہیں ۔پاکستان میں تشیع کی مشکلات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے میدان میں حاضر رہنا کیونکہ فتح وکامرانی حق وصداقت کی ہی ہوگی۔
قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جسکی سعادت مشھور قاری جناب سید ابراھیم حسینی نے حاصل کی۔اسکے بعد صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام اور جناب برادر عارف زاھدی صاحب نے منقبت خوانی کی ۔برادر قمر علی کشمیری نے ترانہ پڑھا اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شھید ڈاکٹر کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو فرمائی اور رہبر معظم کے بیانیہ( گام دوم انقلاب ) کے دوسرے مرحلہ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنے خطاب میں فرمایا"اس وقت اگر ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے درمیان موجود ہوتے تو یقینا اپنی محافل میں ان کی گفتگو کا موضوع رہبر معظم انقلاب کا بیانیہ" دوسرا مرحلہ" ہی ہوتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ڈاکٹر شہید نقوی کے دوستوں نے ہی ملت پر چھائے جمود اور خوف کی فضا کو ختم کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ملت شیعہ کے لئے سیاسی،مذہبی اور اجتماعی میدانوں میں گرں قدر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔ش
شھید کی زندگانی پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی حاضرین کو دکھائی گئی،مشہور شاعر جناب شمس جعفری نے اپنے کلام سے شھید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا،سیمینار میں علمائے کرام طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی،حجتہ الاسلام عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل شعبہ مشہدمقدس نے مہمانوں کا سمینار سفیر انقلاب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔