وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ ان ہاؤس دباؤ سے توجہ ہٹانے کیلئے مخصوص علاقوں میں زمینوں پر قبضے دلوانے کی کوشش میں حالات خراب کروانے کی سازش کررہے ہیں۔اہالیان برمس کی پشتنی اراضی کو مختلف اداروں کو الاٹ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔اہالیان گنش کی الاٹ شدہ زمین پر قبضہ کروانے کے پیچھے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی پشت پناہی ہے۔اگر صوبائی حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو انتہائی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ جب سے صوبائی وزراء نے وزیر اعلیٰ کے خلاف اعلان بغاوت کیا ہے اس دن سے گلگت بلتستان میں زمینوں کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے اور وہ بھی مخصوص علاقوں کے زمینوں پر قبضے کی کوشش ہورہی ہے اور اس کوشش میں حالات خراب کروانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ برمس داس وہاں کے مکینوں کی ملکیت ہے اور علاقہ مکینوں نے اس اراضی کو آپس میں تقسیم کرکے آباد کاری بھی کی ہے اور آدھے سے زیادہ اراضی پر گھر بن چکے ہیں اب اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش محض تعصب پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ بعض علاقوں سے ملحقہ غیر آباد زمینوں کو باقاعدہ غیر مقامی فنڈنگ کے ذریعے آباد کاری پر پوری توانائی صرف کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انصاف سے کام لے ورنہ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق حکومت کے خلاف پورے گلگت بلتستان کی سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی تنظیمی کنونشن بعنوان جانثاران امام عصرؑ کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع ،مجلس وحدت مسلمین کا مرکزی کنونشن کا انعقاد حسب سابق اسلام آباد میں ہی ہو گا۔تین روز جاری رہنے والے مرکزی تنظیمی کنونشن کے آخر ی روزبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جار رہا ہے جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اکابرین، علما اکرام،دانشورحضرات شرکت کریں گئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری اور چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہم نے جماعت کے کنونشن کی بہترین تیاری کی ہے ملک کے طول و عرض سے آنے والے کارکنان کی خدمت کے لئے گزشتہ سے بہتر اقدامات کر رہے ہیں۔انٹراپارٹی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنی تشکیل سے لے کر اب تک قومی و ملی ایشوز پر ہمیشہ فرنٹ لائین پر رہی۔ ملک میں کسی بھی پر بھی ظلم و زیادتی ہوئی مجلس وحدت مسلمین نے آگے بڑھ کر مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ سے بلا رنگ و نسل ومذہب مظلوموں کی حمایت کو اپنا شعار بنایا وطن عزیز میں اپنے حقوق کے لئے پر امن آئینی و جمہوری جدو جہد کی ابتدا ہی مجلس وحدت نے کی انشااللہ آئندہ بھی ملکی سلامتی و استحکام کے لئے جدو جہد اور مظلوموں کی حمایت اسی جذبے کے تحت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی جانب سے ضلع لاھور کے تمام یونٹس کے لیے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی نے تفصیلاً ایم ڈبلیو ایم کے موقف اور اھداف کو بیان کیا۔‏‎ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ایم ڈبلیوایم کو ئی فرقہ وارانہ جماعت نہیں بلکہ مسلم وغیر مسلم کے حقوق کی محافظ جماعت ہے اور ملک پاکستان میں اپنے حقوق کی جنگ لڑنا اور اپنی شناخت برقرار رکھنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔‏‎ ہم سب نے مل کر اس جماعت کو امام زمانہ علیہ السلام کی قیادت میں چلانا ہے۔ ‏‎محترمہ عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع لاھور نے تمام یونٹس کی  شرکاء خواتین کو تاکید کی وہ اپنے اپنے علاقے میں ہفتہ وار یا ماہ وار دعائے کمیل، حدیث کسا اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری کریں نیز نیمہ شعبان اور رمضان کی شب قدر کی راتوں میں اجتماعی اعمال بجا لائیں اور یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او جیکب آبادکے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پریس کلب جیکب آباد کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں شیعیان علی ؑکے قتل عام کو روکنے کے لئے حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ شیعہ نسل کشی کے خلاف عمران حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملک بھر کے مومنین ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ہیں اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو پھر ملت کو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرکے مظلومین ڈی آئی خان سے یکجہتی کرنا ہوگی۔انہوں نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے اور مظلوم انسانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے محرکات اور مجرموں کو جلد سامنے لایا جائے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اجتماع علمی مرکز مدرسہ علمیہ حجتیہ میں منعقد ہوا پروگرام میں اساتید حوزہ،علماءکرام تنظیمی احباب،خانوادہ شھداء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔علماءکرام کے اس جمع غفیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹریری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے شھید کی جامع،فعال ومتحرک،اور مخلص شخصیت کے مختلف زاویوں پر تفصیلی گفتگو کی آپ نے ملک عزیز پاکستان میں مظلوموں کے حامی اور ظالم مخالف علماء کرام اور شجرہ طیبہ آئی ایس او کے جوانوں کو شھید قائد رہ اور شھید ڈاکٹر رہ کے مکتب عشق کے ثمرات میں سے قرار دیا۔

آپ نے مزید کہا کہ شھید ڈاکٹر کے نظریاتی بیٹے آج ہرمحاذ پرمکتب حقہ کی ترجمانی اور ہرظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے دشمنوں کے ارادوں کوخاک میں ملارہے ہیںآپ نے طلاب عظام کونصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ولایت محور تعلیم،تربیت اور جدید علوم وفنوں سے آراستہ ہوکر اپنے آپ کو امت کی رہبری کےلئے تیار کریں۔پروگرام میں شھید ڈاکٹر کے فرزند گرامی قبلہ حجت الاسلام دانش نقوی نے شھید کی تنظیمی زندگی پر گفتگو کی۔پروگرام کے آخر میں شھید ڈاکٹر ،شھید منا،شھید وفا، شھید جلبانی ،اور شھید سیدین زیدی کے فرزندوں کی خدمت میں تجلیل شھداء شیلڈ دی گئی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، دیگر صوبوں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، ملتان میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور مولانا عمران ظفر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں، قاتلوں اور تکفیریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی لہر جاری ہے، حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، ڈیرہ اسماعیل، کراچی، بہاولپور میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف جاری کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے ابھی تک کسی بھی حکومتی عہدیدار نے ان واقعات کی مذمت تک نہیں کی، موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر منظم سازش کے تحت فرقہ وارانہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، حکومت نے اگر اس کا فوری ایکشن نہ لیا تو آگ مزید پھیلے گی۔ اُنہوں نے نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ پر ہونے والے بیہمانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ اور اسلام کے بڑھتے ہوئے رجحان سے پریشان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree