وحدت نیوز(کراچی) سانحہ النور مسجد کریسٹ چرچ نیوزی لینڈ کے شہداءکی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد اور شہداءکی یاد میں شمع روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقرعباس زیدی،علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری، ناصرالحسینی،علامہ مبشر حسن،علامہ ملک عباس، میر تقی ظفر،زین رضوی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمرعباس رضوی،پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدرظفراقبال قادری،آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری،فلسطین فائونڈیشن کےسیکریٹری جنرل صابرابومریم،معروف اہل سنت روحانی شخصیت ڈاکٹر مبشرعالم، علامہ عبد اللہ جونا گڑھی ،،علامہ نعیم الحسن الحسینی،علامہ سجاد شبیر رضوی، لالہ رحیم ، عظیم جاوا ، ظفر تقی ، زین رضا ، فرحت عباس، مزمل حسین ، کامران زیدی ، نقی لاھوتی سمیت شیعہ ایکشن کمیٹی، سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ، شرکاءنے شہدائے کریسٹ چرچ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) پاکستان شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی جانب سے تحصیل جھمرہ میں یونٹ تشکیل دیا گیا،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے تحصیل جھمرہ میں خواتین سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف اور اس الہی تنظیم کی ضرورت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مکتب تشیع کی ابھرتی ہوئی سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو ملک میں تشیع کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، اس موقع پر مرکزی مسئول مدارس محترمہ بشری شریف نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔ محترمہ ساجدہ بتول کو جھمرہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ احسان اللہ شر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ جانثاران امام عصر ع کنونشن اور وحدت اسلامی کانفرنس سے حب الوطنی ؛ اتحاد بین المسلمین اور اسلامی بیداری کا پیغام عام ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ دھشت گردی فرقہ واریت اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما اور اہل سنت علماء کرام شریک ہوں گے۔انہوں نےکہا کہ دھشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے سیاسی دھارا میں شمولیت سے نفرت فرقہ واریت اور دھشت گردی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے میروخان میں چاردیواری کے اندر جشن مولود کعبہ کے انعقاد روکنے کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ چاردیواری میں پروگرام کو روک کر ہمارے بنیادی آئینی حق کو پامال کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی وحدت اسلامی کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ،مرکزی و صوبائی قائدین کی مسلسل رابطہ و دعوتی مہم جاری ،اسلام آباد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصرعباس شیرازی کی ملی یکجہتی کونسل کے اکابرین سے ملاقات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل پاکستان عوامی تحریک سمیت ملی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مجلس وحدت مسلمین کی تین روزہ تنظمی کنونشن کے آخری روز بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے نئے سربراہ ( سیکرٹری جنرل ) کا خطاب ہو گاجس میں وہ جماعت کی پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گئے ۔ کانفرنس سے مختلف سیاسی مذہبی و ملی جماعتوں کے قائد ین بھی خطاب کریں گئے ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میںسابق وزیر قانون اور مرکزی رہنما آغا سید محمد رضا نے کہاہے کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں چند دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔بدامنی ، دھماکے کا دوبارہ شروع ہونا حکومتی ناکامی کو ظاہر کررہی ہے۔حکومت دعویوں کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے قومی خزانے سے خطیر رقم مختص اور بھاری بجٹ تو بنائے جاتے ہیں مگر عوام کی جان و مال پھر بھی محفوظ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو لاواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت اور انتظامیہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے قائم کردہ قرآن سنٹر میں سالانہ پروگرام بعنوان “جشن مولود کعبہ” کا انعقاد کیا گیا ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کے زیر اہتمام بچیوں کے لیے قائم کردہ قرآن سینٹر کا تیسرا سالانہ پروگرام مرکزی امامبارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چینیوٹ میں منعقد ہو،ا اس موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات کی معلمہ محترمہ زھرا بخاری صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے سیرت امیرالمومنین علیہ سلام پر روشنی ڈالی اور ان کے فضائل و مناقب بیان کیے اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے بھی خطاب کیا اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی ، انھوں نے عصر حاضر اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس پروگرام میں بچیوں کی جانب سے تلاوت، کوئز مقابلہ، ٹیبلو اور ترانے پیش کیے گئے۔