The Latest

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، عزاداری کونسل پاکستان کے رہنما سید مجاہد عباس گردیزی ،آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے اسرائیلی مظالم سے زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن کیں اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ فلسطین میں جاری تشدد اور قتل عام جس میں اب تک ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

 اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ منتقلی پر اُمت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم انسانیت سوز ہیں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، آئی ایس او کے ڈویژنل ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے کہا کہ امریکہ اس وقت عالم اسلام کی تمام مشکلات کا موجب ہے، امریکہ اسرائیل کے ذریعے پورے خطے میں صیہونیت کا فروغ چاہتا ہے، بدقسمتی سے بعض اسلامی ممالک بھی امریکی ایماء اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کو ویٹو کرنا عالمی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے،علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ اقوام متحدہ اس وقت امریکی خوشامد اور غلام کا کردار ادا کررہا ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام کے لیے تشویشناک ہے، اُنہوں نے کہا کہ اسلامک ملٹری الائنس اس وقت مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کا تماشائی کے طور پر دیکھ رہا ہے،مرزا وجاہت علی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور ان کے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے، اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایما پر کر رہا ہے۔ جبکہ اقوامِ عالم اور بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک کا کردار بھی افسوس ناک ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ جب تک یکجا نہیں ہوگی، اس وقت تک مسلمانوں کی حالتِ بد سے بدتر ہی رہے گی۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امتِ مسلمہ یک جاں ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑے۔ مقررین نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور نہ ہی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر حسنین کربلائی ، ڈاکٹر عاصم ، آصف حسین اور دیگر نے خطاب کیا ۔8

وحدت نیوز(سکردو) بلتستان انتظامیہ کی جانب سے ایک بار پھر عوامی اراضی پر زبردستی قبضہ جمانے کی کوشش آج ائیر پورٹ روڈ گمبہ اسکردو میں کی گئی۔ گمبہ اسکردو کے عوام عوامی حقوق کے پاسبان، جرائت و استقامت کا استعارہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ڈٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گمبہ تھانے کے ملحقہ عوامی زیرکاشت زمین پر ائیر سکیورٹی فورس نے اسکردو انتظامیہ کے اشارے پر قبضے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کی مزاحمت پر ائیر سکیورٹی فورس کے جوان واپس چلے گئے، تاہم آغا علی رضوی اور گمبہ اسکردو کے جوانوں کا دھرنا اور عوامی اراضی کی پہرہ داری رات کے آخری پہر بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکردو انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر اسکردو نے کل صبح دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ کل صبح مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں ائیر پورٹ روڈ کی بندش سمیت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال بھی دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی کا کہنا تھا ہے کہ لوکل انتظامیہ نے چھومک میدان کے تنازعے کے بعد معاہدے معاہدہ طے پانے کے باوجود دوبارہ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی اراضی کو ہتھیانے کی کوشش لمحہ فکریہ ہے۔گلگت بلتستان میں ایک انچ زمین پر بھی کسی کو بغیر معاوضہ کے قبضے کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار ریاستی اداروں کی جانب سے خطے میں بے چینی پھیلانے کی کوشش سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اراضی کو ہتھیانے کی کوشش آئینی اصلاحات کے نام پر عوام کیساتھ ہونے والے مذاق سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ظلم ہو عوام کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے۔

وحدت نیوز(بہاولپور)  مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تنظیم فدائیان علی اکبر، عزادار کونسل اور انجمن غلامان عباس کے تعاون سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی ''یوم مردہ باد امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان ''منایا گیا، اس موقع پر یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور کے سیکرٹری سید اظہر عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کی، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اظہر عباس نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں ثانی زہرا سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضے پر حملے، یمن، شام اور بحرین میں شیعہ قتل عام، فلسطین ،کشمیر میں جاری مظالم کی پشت پناہی شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے، امریکہ اب پاکستان کو بھی سیاسی، معاشی اور ثقافتی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں اب واضح ہوچکی ہیں، امریکہ کی جانب سے بار بار دھمکیاں ہمارے حکمران کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد سے باز آجائے اور پاکستان میں فرقہ واریت، دہشتگردی کی آگ نہ لگائے ورنہ وہ اسی میں جل کر راکھ ہوجائے گا، اظہر عباس نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے۔

وحدت نیوز(گلگت)  مسلم لیگ نواز جاتے جاتے پاکستان بھر میں انارکی پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔نواز شریف کے حالیہ بیان سے ملک بھر کے عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی زمینوں پر قبضے کرکے عوام کو دھرنوں پر مجبور کررہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے نواز شریف نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے ملکی سا  لمیت کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔اقتدار چھن جانے کے بعد نواز شریف اینڈ فیملی اپنے ہواس کھوچکے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ابھی تک خالصہ سرکار کی رٹ لگائے بیٹھا ہے اور گمبہ سکردو میں اپنے گماشتوں کے ذریعے عوامی زمینیں ہتھیانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ہم گمبہ سکردو کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوامی زمینوں پر قبضے کی بھرپور مزاحمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں جو کہ حکومت کی ناقص اور جانبدار انہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے جبکہ خود حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ آف دی ریکارڈ حکومت سے بیزاری کا ا ظہار کررہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جتنی اقربا پروری کی گئی ہے شائد اس کی مثال ماضی میں نہیںملتی۔ گلگت بلتستا ن کے حقوق پر بھی اصلاحات کے نام ڈاکہ ڈالنے کی سازش ہورہی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے خالصہ سرکار کا قانون مسترد کیاہوا ہے اور اگر حکومت نے زبردستی کی کوشش کی تو عوامی طاقت سے ظالموں کا سر کچلا جائیگا۔

وحدت نیوز(سکردو)  یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور کانفرنسز کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں ایک اہم میڈیا کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی قیادت میں اسکردو میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ احمد علی نوری، فدا حسین اور دیگر شریک تھے۔ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ چودہ مئی 1948ء تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب اسرائیل کے ناپاک وجود دنیا کے سامنے لایا گیا۔ آج امریکی ایماء پر صیہونی حکومت کے ہاتھوں سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی سترویں برسی ہے، جس کو یوم نکبہ کہا جاتا ہے۔ اس دن غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے انبیائے علیہم السلام کی سر زمین فلسطین پر اپنا ناجائز تسلط قائم کیا اور فلسطین میں بسنے والے لاکھوں انسانوں کو بے دردی سے قتل عام کا نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ناجائز وجود کے ساتھ ہی اسرائیلیوں نے فلسطینیوں پر ایسے مظالم کا سلسلہ شروع کیا جس کا انجام ہزاروں فلسطینیوں کی موت کے ساتھ ہوا اور نتیجے میں سات لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو صرف ایک ہی دن میں فلسطین سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ اس طرح یہ لاکھوں فلسطینی بے کسی اور بے بسی کے عالم میں اپنے ہی وطن سے تارکین وطن ہونے کے بعد فلسطین کے پڑوسی ممالک شام، مصر، لبنان اور اردن کی طرف رخ کرگئے۔ اس دن سے لیکر آج تک اسرائیل کی طرف سے فلسطینی پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی کی شکار ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی نے صیہونی حکومت کو اس قدر گستاخ بنا دیا ہے کہ فلسطین سے نکل کر شام اور عراق تک اپنی دہشتگردی بڑھا دی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کی شرانگیزی پاکستان سمیت دیگر اسلامی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل امریکی چنگل سے آزاد ہونا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں امریکی اثررسوخ کو کم کریں اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے اسرائیل مخالف افکار کی پرچار اور فلسطینی مسلمانوں کی اخلاقی و سفارتی معاونت بھرپور انداز میں کریں۔

آغا علی رضوی نے میڈیا کانفرنس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہم موجودہ نام نہاد پیکیج کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک تحریک کا آغاز کریں گے، جس کے بعد حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ حالیہ پیکیج جی بی کے عوام کے ساتھ بدترین خیانت ہے جسے کسی صورت نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ اصلاحاتی پیکیج کے نام پر حقوق سے محروم گلگت بلتستان کو غلامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ پیکیج میں وزیراعظم کو اس خطے کے سفید و سیاہ کا مالک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس نام نہاد اصلاحاتی پیکیج سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون جمہوری اقدار سے نہ صرف نابلد اور ناآشنا ہے بلکہ آمرانہ و بادشاہانہ سوچ کی حامل جماعت ہے۔ نام نہاد اصلاحاتی پیکیج میں جی بی کی عدالتوں کو جس طرح پابند کیا گیا ہے اسکی مثال مہذب دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ جی بی کی عدالتوں کی جس انداز میں توہین کی ہے اس پر عدالتوں کو خاموش نہیں رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ جب سے سی پیک یہاں سے گزرا ہے کبھی سبسڈی کے مسائل کو چھیڑ کر، کبھی ٹیکس لاگو کرکے، کبھی خالصہ سرکار کے نام پر یہاں کی زمینوں کو چھیڑ کر اور اب نام نہاد پیکیج کے نام پر خطے میں بے چینی کیوں پھیلائی  جا رہی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خود کوخادمین کعبہ کہ نیوالے بھی اسرائیلیوں کیساتھ مل چکے ہیں،امریکی اسٹیبلشمنٹ،  اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ اور آل سعود ملکر فلسطین کے خلاف محاذ آرا ہو چکے ہیں امریکہ فلسطینوں کے قتل عام میں برابر کاشریک ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربرا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلپ  کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی حالیہ بربریت کے خلا ف ا ن کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں عورتوں اور نوجوانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے،مسلم حکمران  خواب خرگوش میں ہیں امت مسلمہ بیت مقدس میں امریکی سفارت خانے کو قبول نہیں کرتی یوم نکبہ کے موقع پر عالمی دہشگرد امریکہ کا سفارت خانہ منتقل کیا جانا اور اس پراحتجاج کرنے پراسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینوں کے  بہمانہ قتل عام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب امریکی شہ پر ہوا ہے اس قتک عام  میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ہندوستان کشمیریوں پر بھی ایسے ہی مظالم ڈھا رہا ہے  ہندوستان ساوتھ ایشیا کا اسرئیل ہے۔پاکستان کو دباو میں رکھا جارہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈ نہ لے سکے۔پاکستان کو خطے میں مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان فلسطین کا ساتھ دے سکتا تھا آج پاکستان کے ہاتھ پاوں باندھے جارہے ہیں۔جن قوتوں نے عراق و شام کو برباد کیا وہ پاکستان کی طرف رخ کررہی ہیں۔یہ ان کی نظر پاکستان افغانستان اور ایران پر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نواز شریف کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں کوئی محب وطن مادر وطن کھ خلاف ایسی بات نہیں کرسکتا ہیانکا صرف نام شریف ہے لیکن یہ شریف نہیں ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف انکا ساتھ دے رہے ہیں وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ملکی سالمیت کوسنگین خطرات لاحق ہیں ایسے میں ایک سابق نااہل وزیر اعظم قومی معاملات پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہسائی کا باعث بنا ہوا ہے اور عالمی سطح پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے ۔                                                                

         

وحدت نیوز (کراچی) فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ منگل کے روز کراچی پریس کلب پر کیا گیا، اس موقع پر سیکڑوں افراد شریک تھے جنہوںنے ہاتھوں میں امریکا اسرائیل کے خلاف بینر اور پلے کارڈ بلند کئے ہوئے تھے، شرکاء امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف بھی نعرے بلند کررہے تھے۔اسرائیل مخالف ہونے والے اس احتجاج سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ء علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ باقرعباس زیدی، کراچی ڈویژ ن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، مولانا نشان ساجدی، علامہ مبشر حسن، مولاناغلام عباس نے خطاب کیا۔مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہایوم نکبہ کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور اسکے نتیجے میں 50 سے زائد شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنا اور امریکی سفارت خانہ کی وہاں منتقلی غیر قانونی ہے۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے اس موقع پر عرب حکمرانوں اور او آئی سی کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر پراسرار خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عرب لیگ اور او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا، انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہیکیوںکہ فلسطین میں یہود نسل پرستی کی بنیاد پر باہر سے لوگوں کو لاکر بسایا گیا ہیاور پھر انہوںنے فلسطینیوں کا قتل عام کیااور مقامی لوگوں کو انکے آبائی علاقوں سے بے دخل کرکے انہیں مہاجرکیمپس میں زندگی گذارنے پر مجبور کردیا، فلسطینی شام، لبنان اور دیگر ممالک میں خانہ بدوشی کی زندگی گذار رہے ہیں، مقررین نے کہایہ ہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں فلسطینی ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

مقررین نے کہاکہ غیر فلسطینی افراد کو حق حاصل نہیں کہ وہ فلسطین کی زمین پر قبضہ کریںصہیونی اس مقدس فلسطین کے باسی نہیں ہیں،فلسطین فلسطینی عربوں او ر فلسطینی یہودیوں کا ہے باہر سے آئے ہوئے صہیونیوں کا اس سرزمین پر دعویٰ بے بنیاد ہے۔مقررین نے اقوام متحد ہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو دیوار سے لگائے جانے پر اسرائیل کی ناجائزریاست کے خلاف کاروائی کی جائے،انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی قوانین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام  ہوچکی ہے، فلسطین کا مسئلہ 1948 سیشروع ہوا جبکہ اسرائیلی ریاست بھی اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف وجود میں آئی، تاہم اب تمام غیر قانونی اقدام کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے اور نقلی ریاست اسرائیل کو ختم کرکے فلسطینی ریاستی جسکا دارلخلافہ بیت المقدس ہو کو قبول کیا جانا چاہئے، جہاں صرف فلسطینی یہودیوں اور عربوں کو رہنے کی اجازت ہو اور غیر ممالک سے آئے ہوئے صہیونیوں کو انکے آبائی ممالک  امریکا، یورپ، روس اور افریقا واپس بھیجا جائے۔مقررین نے اس موقع پر خطاب میں مسئلہ فلسطین پر نام نہاد سعودی اتحاد کے کردار کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ سعودی الائنس نے مسئلہ فلسطین کو کمزور کرکے یمن اور شام میں جنگ شروع کرکے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا ہے،اس امریکی الائنس نے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائیایران، شام، یمن،حزب اللہ اور حماس کی جانب اپنی توپوں کا رخ کر رکھا ہے۔احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کئے.

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلبیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کا اہلسنت علماءو مشائخ اور سول سوسائٹی کے رہنماوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی قابض دہشتگرد ریاست اسرائیل اور اس کے پشت پناہی کرنے والا شیطانی ریاست امریکہ کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد ہو ا جس میںسید ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، علامہ سید مبارک علی موسوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور،علامہ ابو ذر مہدوی پرنسپل جامعہ قرآن ناطق لاہور،عبداللہ ملک رہنماءسول سوسائٹی ، پیر معصوم شاہ نقوی سربراہ جمعیت علماءپاکستان ،ڈاکٹر امجد چشتی  جمعیت علماءپاکستان ،پیر اختر رسول قادری صوبائی صدر جمعیت علماءپاکستان،ڈاکٹر پروفیسر شبیر انجم صوبائی رہنماہ جمعیت علماءپاکستان،صوبائی رہنماءمجلس وحدت مسلمین رائے ناصر علی ، رانا ماجد علی نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عالمی دہشتگرد اسرائیل و امریکہ نے اپنے نا کام عزائم کی تکمیل کے لئے یرو شیلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دے کر مسلمانان عالم کے قلب پر وار کیا ہے ۔ ہم اس ظلم و بر بریت کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہیں گے ۔ صیہونی حکومت نے امریکہ کی ایماءپر غزہ کی سر زمین پر مظلوم فلسطینیوں کے خون سے حولی کھیلی ہے ۔ دنیا میں ایک بار پھر ان عالمی دہشتگردوں امریکہ اور اسرائیل نے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ہم مسلم اُمہ خصوصاً عرب کے دولت اور اقتدا ر کے نشے میں مست حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کر ے او ر مظلوم فلسطینوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے ۔

مقررین نےکہاکہ آل سعود عالم اسلام پر واضح کرے کہ وہ مسلمانان عالم کے ساتھ ہے یا امریکہ و اسرائیل کے غلام ہیں ۔ ہم تمام عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ او ائی سی کے اجلاس میں امریکہ سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کریں ۔ قبلہ اول کی آزادی کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔ اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ اس ظلم اور زیادتی پر اقوام متحدہ کا روائتی بیان نہایت قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ اقوام متحدہ چند استعماری طاقتوں کا آلہ کار بنا ہواہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے غیر موثر ہو گیا ہے ۔اقوام عالم کو چاہئے اس حساس مسئلے پر روائتی خاموشی سے کام نہ لیں ،امریکہ اسرائیل اور ہندوستان عالمی امن کے دشمن اور مسلمانوں کے قاتل ممالک ہیں،ان کیخلاف دنیا کے امن پسند ممالک کو سامنے آنا ہوگا۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی کا نواز شریف کے ملک دشمنی میں دیے گئے انٹرویو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے، اپنی سیاہ کاریاں بچانے کے لیے نواز شریف نہ صرف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر بضد ہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآئے ہیں۔ نوازشریف اس وقت پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، اور اپنی ذات کو بچانے کے لیے یہ شخص ملکی اداروں کو بدنا کر رہا ہے جس پر قومی سلامتی کے اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ ڈاکٹر افتخار نقوی نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے ملک دشمن اس بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیان کامقصداداروں پردباؤڈالناتھا۔ ڈاکٹر افتخار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انہوں نے اپنے 4 سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی۔ جبکہ نواز شریف کے اس غلط بیان ملک دشمن ادارے اور صحافتی تنظیمیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) امریکہ صرف مسلمانوں کا ہی دشمن نہیں بلکہ عالم انسانیت کا دشمن ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی عالمی معیشت پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے اب تک لاکھوں انسانوں کا خون بہا چکے ہیں۔امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان اس زمانے کے فرعون،نمرود اور یزید ہیں ان ظالم حکومتوں کے خلاف آواز بلند کرناجہاد اکبر ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر گلگت میں یوم مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئی جو وحدت ہاؤس سے کیپٹن ضمیر عباس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء سے شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ مجتبیٰ حسین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر برادر عارف حسین الجانی نے خطاب کیا۔علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور ا س کے اتحادی اسرائیل اور ہندوستان کے عالم انسانیت کے خطرہ ہیں۔ارض فلسطین، کشمیر، عراق، شام، یمن،پاکستان اور افغانستان میں اپنے حمایتی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے معصوم انسانوں کا خون بہارہے ہیں اور دنیا میں جتنی دہشت گرد تنظیمیں ہیں ان سب کی پشت پناہی اور سرپرستی امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان کررہے ہیں۔امریکہ جہاں پوری دنیا پر حکمرانی کا خواب دیکھ رہا ہے وہی مسلمانوں کو اپنے مد مقابل سمجھتا ہے اور سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کی طاقت کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کے سامنے ہم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے اور طاغوتی طاقتوں کے آگے ہرگز تسلیم خم نہیں ہونگے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر جناب عارف الجانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل فہم اور ناقابل برداشت ہے۔پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اپنے معاملات میں کسی کی ڈکٹیشن کا محتاج نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین، شام ،یمن اور پاکستان میں دہشت گرد عناصر اور قوتیں امریکی سرپرستی میں کام کررہی ہیں ۔یہ امریکہ ہی ہے جس نے داعش جیسی خونخوار تنظیم کو وجود بخشا ۔آج وقت کا تقاضا ہے کہ امریکی دھمکیوں کا خود اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree