The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف صحافی صدیق جان کی والدہ کی وفات پردلی افسو س کا اظہارکیا ہے ۔

 صدیق جان کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کےانتقال پر سوگواران بلخصوص آپ کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔والدین کی جدائی وہ دکھ ہےجو انسان کو توڑ کر رکھ دیتی ہے۔وہ نقصان ہےجس پر دلاسےکیلئےالفاظ نہیں۔رب ذوالجلال سے  دعاگوہوں کہ بحق محمد و آل محمدع مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید مذمت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہم شروع دن سے ہی طالبان سے مزاکرات کے مخالف رہے ہیں ۔تحریک طالبان پاکستان را کے ہاتھ میں کھلونا بنی ہوئی ہے ۔سیاسی اور معاشی بحرانی صورتحال میں تحریک طالبان کا پاکستان پر حملوں کا اعلان پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کاری کا واضح ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہ کہ سرحد پارسے مسلسل حملے کئے جارہے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں بیٹھ کر ریاست پاکستان پر حملہ آور ہے پاکستانی حکومت افغانسان کی طالبان حکومت سے احتجاج کرنے سے بھی گھبرا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ اور اس کی ذمہ قبول کرنا واضع کرتا ہے کہ ان کے مذید کیا عزائم ہیں ۔ بلوچستان کودہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں بلوچ عوام کے ساتھ ہیں،ریاست پاکستان عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی دیکھائی نہیں دے رہی ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور زخمی ہونے والے سپاہی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ مختلف حکومتیں شہر کے انفرا سٹرکچر کیلئے متعددماسٹر پلان بنا چکی ہیں لیکن کوئی بھی ماسٹر پلان اب تک نافذ عمل نہیں ہوسکا۔ شہر میں موجود اس ضلع کو حکمرانوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا نہ ہی گزشتہ بیس سالوں میں کوئی خاطر خواں ترقیاتی کام ہوئے ، ضلع ملیر ملک کے گاؤں دیہاتوں سے بھی ابتر ہے۔ کراچی کی تاریخ ایسے من مانے منصوبوں سے بھری پڑی ہے جن میں شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا اور نتیجتاً کراچی کے شہریوں، خاص طور پر نچلے طبقے کا طرز زندگی متاثر ہوا۔

انہوں نے کہاکہ شہر قائد کی مختلف اونچی عمارتیں ریت اور پتھر کی صورت میں سرسبز و شاداب ملیر کا خون چوس کر بنائی گئی ہیں جبکہ ملیر کی ٹوٹی زبو حال سڑکیں،40سال پرانا سیوریج کا نظام ہر سال بارشوں کے باوجود مختلف سڑکیں تالابوں، ندیوں،جوہڑوں کا منظر پیش کررہی ہوتی ہیں۔ملیر سٹی تا سعودآباد اور کالابورڈ تا سعود آباد سڑکوں کا تعمیراتی کام تین سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا،شہری طویل عرصے سے کوفت اور اذیت میں مبتلا ہیں، الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی کاسمیٹک قسم کے منصوبے شروع کرکے عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملیر میں موجودمختلف مافیاؤں کا راج ہے۔جعلی ہا ئیڈرینڈ سرکاری پانی فروخت کرنے والی ٹینکرمافیا، ریت، پتھر نکالنے والی مافیا،گراں فروش،قبضہ بلڈرز مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ موجودہ نامکمل منصوبہ ملیر ایکسپریس وے ضلع کی ترقی کیلئے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کا مظہر اور ماحولیاتی نظام کی خرابی کا بھی باعث بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مضبوط بلدیاتی نظام نہ ہونا شہر یوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ،ایک سیاسی جماعت نے پورے صوبے اور اس کے دل کراچی کے نظام کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔سابقہ اور موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی معاشی حب کراچی کی ترقی زبانی دعووں اور عدم توجہی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اس شہر کی حقیقی ترقی کے لیے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھر پورکردار ادا کرے۔ملیر کے انفرا اسٹرکچرپر عملی توجہ دی جائے اور ملیر میں موجود مافیاوں کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے گلگت کے مختلف علاقوں میں دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا،دعائیہ پروگرام میں علاقہ بھر سے مومنات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔دعائے کمیل کے بعد تمام مرحوم مومنین و مومنات بالخصوص شہداۓ ملت جعفریہ کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی بھی کی گئی،پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر وسابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے خصوصی شرکت کی ۔آخر میں مومنات کے درمیان تبرک بھی تقسیم کیا گیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف یوسی 43 علی پور اسلام آبادکے امیدوار ملک فخر کی اپنے پینل کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمدجان حیدری سے ملاقات۔یوسی 43 علی پور اسلام آباد میں حمایت کی درخواست۔

ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور یوسی 43 علی پور اسلام آباد کے مسائل پر تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمد جان حیدری نے کہا ہم تمام تر معمالات میں پارٹی پالیسی کے پابند ہیں ۔

 ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد اور پی ٹی آئی کی مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے کام کررہی ہے۔لہذا پارٹی پالیسی کی تناظر میں ہم ہر قسم کے تعاون کےلئے تیار ہیں۔

وحدت نیوز(بولان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کچھی بولان کے علاقے حاجی شہر کا دورہ کیا انہوں نے حاجی شہر میں مسجد و امام بارگاہ کے لئے مخصوص پلاٹ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کی عبادت و عبودیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ تعلیم و اسلامی تربیت کا مرکز ہے۔ ہمیں چاہئے کہ مساجد میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیں۔

انہوں نے حاجی شہر کے مومنین کو قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے جو پورے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہل بیت کو ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہے۔ملت جعفریہ کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایم ڈبلیو ایم کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الہی جماعت ہے جو پیغام انبیاء اور اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں کارکنوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے۔

سلسلہ احادیث | ہر زمانے کے بہترین لوگ

وحدت نیوز (احادیث) قال الامام السجاد علیه السلام:اَلْمُنْتَظِرُونَ لِظُهُورِهِ اَفْضَلُ اَهْلِ كُلِّ زَمانٍ

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

ہر زمانے کے بہترین لوگ وہ ہیں جو حضرت مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور کے منتظر ہوتے ہیں۔

*?بحارالأنوار: ج ۵۲، ص ۱۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیاسی اور معاشی استحکام بے حد ضروی ہے، ملک میں جاری سیاسی کشمکش کا فوری حل نکالا جائے کیونکہ سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ملک میں سیاسی استحکام لانے کا واحد راستہ جلد اور شفاف الیکشن ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، ملک کا ہر طبقہ نوکری پیشہ افراد، زمیندار ، کسان ،صنعتکار ،تاجر اور دیہاڑی دار مزدور سخت پریشان ہیں۔ سکڑتے ہوئے ملکی زرمبادلہ، آئے روز گرتی ہوئی روپے کی قدر اور مہنگائی عام عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ نچلے طبقے کی اس زبوں حالی کا نااہل حکمرانوں کو ذرا بھی فکر نہیں۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ضلع میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب سید اسد علی زیدی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ فتح اور نون کا دورہ کیا، اس موقع پر اہل علاقہ و یونٹس اراکین سے ملاقات کی۔ گاوں فتح کے یونٹ کا صدر محمد نقی شاہ کو منتخب کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ صدر نقی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس وین اورسکیورٹی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہیدو زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بلوچستان کودہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں بلوچ عوام کے ساتھ ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree