The Latest

وحدت نیوز(احادیث) من احب فاطمة ابنتی فهو فی الجنة معی ومن ابغضها فهو فی النار

پیغمبر اکرم ﷺ نے فرمایا: جو میری بیٹی فاطمہؑ سے محبت کرے گا وہ بہشت میں میرے ساتھ ہوگا اور جو ان سے دشمنی کرے گا وہ دوزخ میں ہوگا۔(بحارالانوار ، ج ۲۷، ص ۱۱۶ )

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے درگاہ سید عنایت شاہ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوئی اور آپ صورت و سیرت میں شبیہ رسول اللہ تھیں۔ آپ کی ذات گرامی سرور کونین کے لئے عطائے پروردگار تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی تہذیب وثقافت کی یلغار کے مقابلے کے لئے سیرتِ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنائیں۔ سیرت فاطمی نجات بشریت کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کی مجالس عزا سے خطاب کو جرم قرار دینا شرمناک حرکت ہے مجالس عزا اور عزاداری کو جرم قرار دے کر دھشت گردی کے مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری سی ٹی ڈی کی مجرمانہ کارروائی ہے۔ ملک بھر میں امن و اتحاد کے علمبردار علماء کرام کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ علامہ سید کاظم عباس نقوی علامہ موسیٰ حسینی علامہ غلام حسنین وجدانی علامہ سخاوت حسین قمی و دیگر علماء کے خلاف بے بنیاد مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیزازی نے کوئٹہ کے امام جمعہ حجتہ الاسلام المسلمین علامہ غلام حسنین وجدانی سمیت دیگر افراد پر بے بنیاد مقدمات اور بلا جواز گرفتاریوں کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

 انہوں نے ریاض پیر زادہ سے مطالبہ کیا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی،عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداروں سمیت دیگر افراد کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اس حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے اس موقع پر جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی سیاسی کونسل کے رکن انجینئر سید ظہیر نقوی بھی موجود تھے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پورے ملک میں ہمارے افراد پر بیلنس پالیسی کے تحت مقدمات درج کرنا انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ ہے جس سے ہمارے بنیادی مذہبی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہو رہی ہے، جبکہ دوسری طرف معصوم بچوں،پولیس اہلکاروں اور پاک فوج پر حملہ آور دہشت گردوں سے تو ریاست مزاکرات کرنے پر مجبور نظر آتی ہے۔ عزاداری ہماری بنیادی عبادت ہے جس کا حق ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے، آئین کی پامالی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے ہمارے بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے اگر ان پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کر کے الزامات کو ثابت کیا جائے اور غیر قانونی عقوبت خانوں کو بند کیا جائے آئین سے ماورا اقدامات کا گھناؤنا کھیل بند ہونا چاہیے جس کی عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں نے بھی کئی مرتبہ نفی کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے اسیرعزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو بلاجواز قید و بند میں مبتلا رکھا جانا متعصبانہ طرز عمل ہے، ایک پرانے ویڈیو کلپ کو بہانہ بنا کر اتحاد امت کیلئے کوشاں جید عالم دین کوپابند سلاسل رکھا جانا سراسر ظلم وذیادتی ہے ، اولیاءاللہ کے مزارات تمام انسانیت کیلئے مرکز فیض و برکات ہیں، ہر شخص کو اپنے انداز میں حاضری دینے ، عبادت کرنے اور زیارت کرنے کی آزادی آئین پاکستان نے فراہم کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزار عبداللہ شاہ غازی پر ان کے جد امجد امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم شہادت پر نوحہ خوانی اور ماتم کرنے کو دہشت گردی قرار دیکر عزاداروں کو گرفتار کیا گیا اور تین ماہ سے ان کی ضمانت بھی منظور نہیں کی جارہی ، کیا قائد اعظم محمد علی جناح نے یہی پاکستان چھوڑا تھا کہ یہاں ذکر نواسہ رسول ؐ کو دہشت گردی قرار دیکر شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا جائے؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے عزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے آج بروز جمعہ  23 دسمبر فوراً بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی کردارسازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے الحمدللہ کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سےآیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒ کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘کا اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورےملک میں یہ نشست منعقدہورہی ۔

مرکزی وائس چیئر مین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ تمام مسئولین کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں ۔اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو )تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمارکیے جائیں گے۔ نئے سال کا پہلا اسٹڈی سرکل یکم جنوری 2023ء بروز اتوار منعقد ہو گا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کردارسازی کونسل کی جانب سے ملک بھرمیں آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کااسٹڈی سرکل یکم جنوری 2023ء کو ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، واخلاقی تربیت کا سلسلہ الحمدللہ ماہ دسمبر 2022ءسےجاری وساری ہے ۔ اسٹڈی سرکل کی یہ نشست آئندہ بھی ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں ہوا کرے گی۔اب اگلا اسٹڈی سرکل ملک بھرمیں صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی اور یونٹس کی سطح پر آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کااسٹڈی سرکل 8 جنوری 2023ء کو ہوگا۔

 آپ تمام تنظیمی برادران وخواہران کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں ماہ دسمبر کے اسٹڈی سرکل پورے پاکستان میں 4 اور 18 دسمبر 2022ء تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس میں منعقد کرائے گئے ۔

تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسوں میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیئے جائیں گے۔،اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو۔ابھی تک جن صوبوں اور اضلاع میں اسٹڈی سرکلز ہو ئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

4دسمبر 2022ء کو ملک بھر میں جہاں جہاں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا :
صوبہ سندھ :
(کراچی ڈویژن، ضلع ملیر،جوگی موڑ یونٹ)
صوبہ پنجاب :
(مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد،علی پور، اسلام آباد ، لاہورصوبائی آفس ،ضلع جھنگ،ضلع خوشاب )
جنوبی پنجاب :
(ملتان ،علی پور،ڈیرہ غازی خان)
صوبہ  ریاست آزاد جموں کشمیر:
صوبائی سیکرٹریٹ ریاست آزاد کشمیر (مظفر آباد)
صوبہ بلوچستان:
(ضلع جھل مگسی )
صوبہ گلگت بلتستان :
(صوبائی آفس اسکردو ،روندو ، شگر میں دو جگہوں پر ،کھرمنگ میں دو جگہوں پر ،نگر میں میں مقامات پر،گلگت صوبائی آفس )
 صوبہ پختونخواہ:
(پاراچنار،ہری پور)
 خواتین ونگ کی جانب سے :(اسلام آباد علی پور یونٹ کے تحت جس میں ضلعی صدر محترمہ صدیقہ کائنات کی سرپرستی میں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا ۔گلگت سٹی میں صدر گلگت وومن ونگ محترمہ سلیمہ بی بی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا ۔)

18 دسمبر 2022ء بروز اتوار کو ملک بھر میں جہاں جہاں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا :
صوبہ پنجاب :
سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔اسلام آباد
ضلع راولپنڈی ضلعی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
لاہور صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
صوبہ سندھ :
ضلعی آفس ضلع ملیر
صوبہ بلوچستان:کوئٹہ ،ضلع نصیر آباد
ضلع جھل مگسی
صوبہ گلگت بلتستان :
ضلع کھرمنگ
صوبائی سیکرٹریٹ صوبائی وضلعی کابینہ ضلع اسکردو
صوبہ کے پی کے :
ضلعی آفس پاراچنار
صوبائی آفس کوہاٹ
تحصیل یونٹ فتح پور ڈیرہ اسماعیل خان
صوبہ ریاست آزاد کشمیر :
صوبائی آفس مظفرآباد
صوبہ جنوبی پنجاب :
صوبائی آفس ملتان
ضلعی آفس علی پور مظفر گڑھ
خواتین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
نومل، گلگت میں خواہر بی بی سلیمہ کی زیر نگرانی

وحدت نیوز(احادیث)عن الامام الصادق علیه السلام مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَعْلَمَ أَ قُبِلَتْ صَلاَتُهُ أَمْ لَمْ تُقْبَلْ، فَلْيَنْظُرْ هَلْ مَنَعَتْهُ صَلاَتُهُ عَنِ اَلْفَحْشَاءِ وَ اَلْمُنْكَرِ؟ فَبِقَدْرِ مَا مَنَعَتْهُ قُبِلَتْ مِنْهُ»

امام جعفر صادق عليه السلام سے منقول ہے
جو شخص یہ دیکھنا چاہتا ہو کہ اسکی نماز قبول ہوئی ہے یا نہ تو اسے چاہیے کہ دیکھے اسکی نماز اسے بے حیائی و برے جاموں سے روکتی ہے یا نہ؟
پس جتنا اسکی نماز اسے بے حیائی اور گناہ سے روکے اسی مقدار میں اس کی نمازیں بھی قبول ہوئی ہے۔

? تفسیر البرهان ، ج4 ، ص322
? بحار الأنوار ، ج16 ، ص202

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال اس حدتک خراب ہوچکی ہے کہ ملک دیوالیہ کے قریب پہنچ چکا ہے ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے موجودہ حکمران ساری دنیا میں کشکول لے کر گھوم رہے ہیں کہ کسی سے دو،چار ارب ڈالر مل جائیں لیکن کوئی ہمارے حکمرانوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمرانوں کو اپنی ذلت کا احساس نہیں ہے اپنے ساتھ دو سو  افراد کے ماہرین معاشیات کو ساتھ لے کر آنے کا دعوی کرنے والوں کا حال یہ ہے کہ صرف چھ مہینے میں مہنگائی کے 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں اور ان کے پاس صرف ایک بہانہ ہے جو کیا پچھلی گورنمنٹ نے کیا دہشت گردی پہلے سے زیادہ زور سے دستک دے رہی ہے  لیکن یہ بھی پچھلی حکومت نے کیا موجودہ حکومت کے پاس صبح سے شام تک سوائے پچھلی حکومت کا رونا رونے کے اور کوئی کام نہیں ہے ان کا ہر وزیر اپنا اپنا کام کرنے کے بجائے 24 گھنٹے اپنی اپنی پارٹی کا ترجمان بن کر مخالفین پر گولا باری کرتا رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات سدھرنے کے بجائے بگڑتے چلے جارہے ہیں یہ شہر تباہی اور بربادی کی تصویر بنا ہوا ہے اور صوبائی حکومت کے پاس صرف ایک بہانہ ہے وہ یہ ہے کہ جو  کیا دوسروں نے کیا14 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی جماعت کو شرم نہیں آتی جب وہ کام کرنے کے بجائے الزام تراشیاں کرتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کو لٹیروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر شہر کراچی میں ڈاکو لٹیرے عوام کی املاک کو لوٹتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیتے ہیں اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے جو کراچی کے ٹھیکیدار بنے ہوئے تھے آج معمولی اور بے وقت اقتدار کی خاطر کراچی کے مسائل پہ بات کرتے ہوئے بھی کتراتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کا اتحاد صرف اور صرف کراچی کو لوٹنے کے لئے ہے لینڈ مافیا حکمرانوں کی فرنٹ مین بن کر کراچی کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں بھتہ مافیا بےخوفی سے کام کر رہے ہیں ہر روز ہزاروں موبائل چھینے جاتے ہیں اور کھلم کھلا بازاروں میں فروخت کیے جاتے ہیں کراچی کو لوٹنے والے ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں کوئی نہیں جو کراچی کے زخموں کا مرہم بن سکے ۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ایک عجب تماشا ہو رہا ہے پہلے مذہبی عبادات کے خلاف مہم چلائی گئی اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا اور اب فرضی باتوں پر علمائے کرام کے خلاف مقدمات قائم کر کے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے،کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ حسنین وجدانی کو ایک ایسے ہی پرانے مقدمے میں ملوث کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے اگر ان کو رہا نہ کیا گیا توہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار کیے جانے والے عزاداران امام حسین جن کا تعلق شیعہ وسنی مکتبہ فکر سے ہے اب تک پابند سلاسل ہیں اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی حکومت کیا چاہتی ہے ؟ کیا جب تک ہم سڑکوں پر نہیں نکلیں گے احتجاج نہیں کریں گے دھرنے نہیں دیں گے ہماری کوئی بات نہیں سنی جائیں گی حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ بیلنس پالیسی کو ختم کرکے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بے گناہ گرفتار کیے گئے عزاداران امام حسین کو رہا کرے اور اپنی صفوں میں سے ان کالی بھیڑوں کو باہر نکالے جن کی ایما پر بے قصور عزادار چار ماہ سے قید میں ہیں.حکومت عبد اللہ شاہ غازی مزار پر عزاداری کرنے والے نوجوانوں کو فی الفور رہا کرے بصورت دیگر احتجاج کی کال دیں گے۔

آخر میں انہوںنے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی حق ہے اور کسی کو یہ اختیار نہیں کہ آئینی حقوق پر شب خون مارے۔ عبد اللہ شاہ غازی مزار پر عزاداری کرنے کو دہشتگردی بنا کر من گھڑت مقدمہ قائم کیا گیا جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہب کو دہشتگردی بنا کر رکھا ہوا ہے جبکہ ملک دشمن دہشت گردوں کی سرپرستی کے تانے بانے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں سے جا ملتے ہیں۔اس موقع پرایم ڈبلیوایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی،مولانا حمید حسین الحسینی اور سید رضی حیدر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(نصیر آباد)ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نیک اور صالح بندوں نے ہی دین مبین اسلام کی تبلیغ و ترویج اور انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے درگاہ سید حسن شاہ ابدال نوتال ضلع نصیر آباد پر حاضری دیتے ہوئے درگاہ کے متولی جعفر فقیر و دیگر فقراء و زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر شمسی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نیک اور صالح بندوں نے ہی دین مبین اسلام کی تبلیغ و ترویج و انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دی اور ہمیشہ لوگوں کو راہ راست اور نیک اعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے برائی سے روکنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بزرگان دین کے فرامین پر عمل کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(لاہور)ضلعی آرگنائزر جناب نقی مہدی صاحب کے طےشدہ پروگرام کے مطابق شمالی لاہور کے تمام یونٹس کے دورہ جات کئے جائیںگے ۔اس پروگرام کے تحت آج سلطان پورہ یونٹ کا دورہ کیاگیا، یونٹ کے صدر جناب سید علی ہمدانی صاحب نے اپنے یونٹ کی فعالیت کے متعلق رپورٹ پیش کی اور اپنی کابینہ کا تعارف کرایا اس موقع پر ضلعی آرگنائزر نے یونٹ کی کابینہ کے افراد سے حلف لیا اور اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

 اس تقریب میں ضلعی آرگنائزر جناب نقی مہدی صاحب اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر جناب حسین زیدی صاحب، سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل جناب نجم عباس خان اور سابقہ ضلعی سیکرٹری روابط جناب علمدار زیدی صاحب اور شالیمار ٹاؤن کے سیکرٹری جنرل جناب رانا آصف صاحب نے شرکتِ کی  ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree