The Latest
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گلگت کے مختلف مقامات میں 20 روزہ مجالس بسلسلہ ایام فاطمیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مجالس کا سلسلہ 13 جمادی الاول سے شروع ہوکر 3 جمادی الثانی تک جاری رہا۔جن مقامات میں مجالس کا اہتمام ہوا ان میں امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین،امام بارگاہ شاہ نجف برمس بالا، امام بارگاہ سعید آباد دنیور اور محمدیہ محلہ دنیور گلگت شامل ہیں۔جہاں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلس سے سے محترمہ انعم زہراء نے شہزادی کونین جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ اور شہادت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جناب زہراء سلام اللہ علیہا عالم بشریت کی مقدس برگزیدہ خواتین میں سرفہرست ہیں اور عالم نسواں کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں، پیغمبر اعظم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں بار بار جناب زہراء کی مقام و منزلت بیان کیے اور اپنے قول و عمل سے مسلمانوں کو حضرت فاطمہ کے عزت و احترام اور حرمت و تقدس کا درس دیا لیکن بعد از وصال نبی ص جناب سیدہ کو جس مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہر سمت سے قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ س کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلسوز و دردناک ہیں چونکہ تاریخ میں جناب سیدہ س کے یومِ شہادت کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں، دنیائے تشیع میں ان تمام روایات کا احاطہ کرتے ہوۓ 20 روزہ ایام فاطمیہ کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آخر میں محترمہ انعم زہراء نے ایام فاطمیہ کی خصوصی مجالس کی اہمیت بیان کرتے ہوۓ ان مجالس میں خدمات سر انجام دینے والے ذاکرین،علماۓ دین اور تنظیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کی۔
وحدت نیوز (کوٹ ادو) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کے ہمراہ کوٹ ادو کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کوٹ ادو میں مقامی افراد کی آراء سے ایڈووکیٹ عمر فاروق کو مجلس وحدت مسلمین کا ضلعی صدر نامزد کر دیا۔ صوبائی صدر نے نامزد ضلعی صدر اور اُن کی نامزد کابینہ سے حلف لیا۔
اس موقع پر سابق صوبائی رہنما طاہر خورشید، شفقت ملانہ، جعفر خان سرائی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ عمر فاروق اس سے پہلے دیگر شیعہ تنظیمات میں کام کر چکے ہیں اور مقامی سطح پر فعال ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں شہدائے اسلام، شہدائے پاکستان، شہدائے ملت جعفریہ اور بالخصوص شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی مہندس اور اُن کے رفقاء کی برسی کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں بھی شہداء کی یاد میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں تنظیمی اور دیگر شخصیات کو شرکت کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہدیہ کمپلکس کے سربراہ علامہ سلطان نقوی سے ملاقات کی اور اُنہیں تکریم شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر صوبائی رہنما عاطف حسین اور جواد مصطفی سرگانہ بھی موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبر علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات کی اور اُنہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، بعدازاں صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل عاطف حسین اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جواد مصطفی نے ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ وسیم عباس معصومی سے ملاقات کی اور اُنہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 6،7 جنوری کو صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر ننگانہ چوک ملتان میں منعقد ہوگا، اجلاس میں گزشتہ ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ مجوزہ صوبائی کابینہ اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائے گی، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے صدور اور اراکین شوریٰ شرکت کریں گے، سالانہ پروگرام کی منظوری سمیت صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی اس وقت جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد میں ایام فاطمیہ کے عنوان سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام حضرت فاطمہ زہرا (س) کی بے لوث قربانیوں اور مجاہدتوں کا مقروض ہے، حضرت فاطمہ زہرا (س) کا کردار رہتی دنیا تک تمام مرد و زن کیلئے قابل تقلید ہے، مسلمانان عالم کو آپ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے آج بھی اسلام کے زریں اصولوں اور نظام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا تاکہ کاروان حیات کو آگے بڑھانے کیلئے جناب سیدہ (س) جو نقوش قدم چھوڑے ہیں ان کی تاسی ہو اور اسلام ایک بار پھر صرف بھلایا ہوا سبق نہ ہو بلکہ معاشروں کی رہبری کرنے والا متحرک دین کی شکل اختیار کرے، جناب سیدہ (س) کے کردار سے یہ درس بھی ملتا ہے کہ چاہے حالات کتنے ہی ناسازگار کیوں نہ ہوں فریضے کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہیئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بی بی فاطمہ زہرا (س) نے اپنے معرکتہ الآرا خطبے میں اسلام کے عقائد اور اعمال کا فلسفہ جس طرح بیان کیا اس ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اسلام کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ اسلام کو اس کے اصلی اہداف کے تشخیص کے ذریعہ سے پہچانا جائے تاکہ اس پر عمل کرتے وقت زمانے کے کسے بھی قسم کے حالات اس کے پیروکاروں کے پائے عمل کو متزلزل نہ کر سکیں، یہ اس وقت ممکن ہے جب انسان واقعی طور پر اسلام کے اسرار و رموز سے کماحقہ واقف ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں جو اسلامی تحریکیں چل رہی ہیں ان کو ایک بار پھر مادر حسنین (س) کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ آگاہی، گہرے شعور اور الہی منصوبہ بندیوں کے سائے تلے اسلام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں اترنا ہوگا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے، امدادی کیمپ امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا اور امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں لگائے گئے، اس موقع پر ضلعی نائب صدر علامہ ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈاکٹر شاہد حسین، عون رضا انجم، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا صابر حسین، مولانا ممتاز حسین ساجدی اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان اور رقم اکٹھی کی۔
اس موقع پر علامہ ہادی حسین کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت اضافے سے میدانی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسائل بڑھ گئے ہیں مخیر حضرات اپنے عطیات اور اضافی سردی کے کپڑے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں۔ پاکستانی قوم نے اس سے پہلے اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اب بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس علمائے شیعہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید ممتاز علی شیرازی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ہم بطور ایک ایرانی جنرل نہیں دیکھتے بلکہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہم مدافع امامت و مدافع اہلبیت رسول اللہ ص دیکھتے ہیں، یہی وجہ ہے قاسم سلیمانی اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا حصہ بن چکے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم عقیدے کیلئے جغرافیائی سرحدات کے قائل نہیں۔ لہذا پاراچنار اور کوہاٹ کچہ پکہ میں قاسم سلیمانی کیخلاف پولیس گردی کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او جعفرطیاریونٹ کےزیراہتمام شہدائے پاکستان وفاتح ِعراق وشام سردارِ رشید ِاسلام شہید حاج اور ان کے رفقاء کی تیسری برسی کی مناسبت سے دعائیہ تقریب اور چراغاں کا اہتمام مین مرکزی روڈ جعفرطیارسوسائٹی میں پر کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سینیئر نائب صدر و پیش نماز مسجد زینبیہ ؑ غازی ٹاؤن مولانا گلزار حسین شاہدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے نائب صدر حجت الاسلام علامہ مختاراحمد امامی صاحب ، صدر ایم ڈبلیوایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، علامہ مختارامامی نے شہداء کی مقاومتی جدوجہد دفاع حرم ہائے اہل بیت ع اور اصحاب کرام پر گفتگو کی اور کہا کہ شہید نے نا صرف شیعہ سنی بلکہ غیر مسلموں کو بھی داعشی فتنے سے نجات عطا کی، انہوں نے مصائب اہل بیتؑ بھی بیان کیئے،جبکہ دستہ امامیہ کے صاحب بیاض سید احسن مہدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔
حاضرین نے چراغ روشن کرکے شہداءکو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سماجی رہنما اختیارامام رضوی ، مرکزی تنظیم عزاداری کے مرکزی رہنما حیدر حسنین، آئی ایس او جعفرطیاریونٹ کے صدر علی غازی سمیت دیگر سینئر و جونیئر اراکین ، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما آصف رضا جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے نائب صدر مولانا بلاول حسین فائزی، ثمر سعید رضوی، قیصرعباس زیدی، حسین حیدررضوی ، رضا حیدر زیدی، ظہیرعباس رضوی ، جعفرطیاریونٹ کے صدر محمد علی زیدی ، نائب صدر کاظم نقوی ودیگر اراکین سمیت مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی۔آخر میں شہید سردار کی انقلابی جدوجہد پر مبنی ڈاکومنٹری ویڈیو نشر کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام اجتماعی دعائے توسل و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا گیا جس میں پاکستان اور عالم اسلام کے عظیم شہداء کو خراچ تحسین پیش کیا گیا تقریب میں مولانا ڈاکٹر محمد حنیف مبشری نے تلاوت دعا کی جبکہ علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر الحسینی ، محمد علی جلالوی نے خطاب کرتے ہوئے عظیم شہداء ولایت و مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا مقررین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی، سلیمانی، ابو مہدی و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناموس کی حفاظت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گزشتہ تقریروں میں کیا کہ ہم نے 7ہزار رب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کرنے کیلئے خرچ کر دیئے ہیں مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی جس کی بڑی وجہ خطہ میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں انہوں نے کہاکہ شہید سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں آج یہاں یاد کیے جانے والے شہداءمیں حاج سلیمانی اور ان کے رفقاء کی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں جنھوں نے شیطان بزرگ امریکا ،اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تادم مرگ نکیل ڈال کررکھی۔ شہید باوصف ہوتا ہے اور اس کی تربیت مکتب ولایت میں ہوتو شخصیت کا اوج کمال رہتی دنیا کے لیے درخشاں باب بن جاتا ہے ۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے،شہید علامہ عارف حسین الحسینی ، شہید سلیمانی ، ابومہدی المہندس اور تمام شہدائے راہ حق کو آنے والی نسلیں اپنے ہیروز کے طور پر یاد کرتی اور ان کی زندگیوں سے ملنے والے غیرت مندی کے سبق کو اپنا وطیرہ بناتی رہیں گی۔دعا کے اختتام پر جمعیت برادران اہلسنت کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی کے صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء مقاومت و ولایت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ہم کسی صورت راہ شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، وطن عزیز کا دفاع عوامی بیداری سے ممکن ہے،سیدناصرشیرازی
وحدت نیوز (کوہاٹ) عشرہ تکریم شہداء اور ہفتہ مدافعان ولایت کی مناسبت سے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام برسی شہداء کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حمید حسن امامی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید نور حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔
برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت راہ شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، وطن عزیز کا دفاع عوامی بیداری سے ممکن ہے۔ عوام نے شیعہ، سنی وحدت کے ساتھ تکفیریت کو بدترین شکست دی ہے، داخلی وحدت پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، مسلح افواج عوامی حمایت سے دہشت گردی کی نئی لہر کا خاتمہ کر سکتی ہیں لیکن اس کے لئے درست پالیسی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برے اور اچھے دہشتگرد کی تفریق ختم کرنا ہو گی، مذاکرات دہشت گردوں کی سہولت کاری کا نام ہے جو بند ہونا چاہئے۔ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہی ان شہدا کا پیغام ہے۔ یاد رہے کہ علاقہ بنگش میں مختلف واقعات کے سات سو کے لگ بھگ شہدا ہیں، ماہ جنوری کا پہلا عشرہ تکریم شہدا کے عنوان سے منایا جاتا ہے، یہ وہ ایام ہیں جب سانحہ کوئٹہ، عملدار روڑ، مچھ جیسے واقعات ہوئے۔ یہی وہ ایام ہیں جب شہید حرم، شہید قدس سلیمانی کی شہادت ہوئی۔ شہید نمر کو ریاستی جبر سے شہید کیا گیا اور شہید ضیاء الدین رضوی کو مذہبی دہشت گردوں نے پاکستان میں شہید کر دیا۔