The Latest
وحدت نیوز(کراچی)یوسی 2 وارڈ 2 نارتھ کراچی سےپی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم ڈبلیوایم کے احمد عباس کو کونسلر کامیاب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما سید زین رضا رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ احمد عباس ایک محنتی اور جفاکش کارکن ہیں ، امید ہے کہ وہ حلقے کے عوام کی بہترانداز میںخدمت انجام دیں گے ، ان کی توفیقات خیرمیں اضافے کیلئے دعاگو ہیں۔
وحدت نیوز(میانوالی)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا میانوالی کادورہ ۔ جہاں برادر علمدار ایڈووکیٹ آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع میانوالی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ صوبائی صدر کا استقبال کیا اور انہیں صوبائی صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی کی ضلعی آرگنائزر ضلع میانوالی اور ان کی کابینہ کے ساتھ نشست ہوئی ۔ جس میں تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا علامہ علی اکبر کاظمی کو صوبائی صدر بننے کے بعد میانوالی کا وزٹ کرنے اور میانوالی آمد پر خصوصی طور شکریہ اداکیا گیا۔
صوبائی ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمارا،مقصد وحدت واتحاد کا پرچار اور پیغام ہے ۔ ہم اپنے پرانے اور نئے تنظیمی ساتھیوں کو ایک ساتھ لیکر چلیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔ کسی کے پروپیگنڈے میں آنے کی ضرورت نہیں مجلس وحدت کا ہدف اور مقصد بالکل واضح ہے ۔ ہمارے تنظیمی رابطہ کا واحد ذریعہ اخلاص ہے ۔ برادران اپنے اندر، شرح صدر،پیدا کریں اور اپنے ہدف کی جانب بڑھیں ۔ ان شاءاللہ ہم اپنے تنظیمی ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں معاون مرکزی چیئرمین برادر اقرار حسین ملک اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء نے اکثریت رائے سے علامہ وسیم عباس معصومی کو دوبارہ ضلعی صدر منتخب کیا۔ نومنتخب صدر سے صوبائی جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی نے حلف لیا۔ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نئے میرکارواں کا اعلان کیا۔
اجلاس میں یونٹس نمائندگان کے علاؤہ صوبائی صدر مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل سید یوسف اکبر نقوی ایڈووکیٹ، مرکزی صدر تنظیم تحفظ عزاداری امام حسین علیہ السلام خاور شفقت حسنین بھٹہ، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز رحمۃ اللہ علیہ مخدوم عون شمسی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا صفدر حسین کانجو، علامہ محمد سبطین نجفی، ضلعی صدر مجلس علمائے شیعہ ملتان مولانا غلام جعفر انصاری، غلام اصغر سومرو، اظہر حسین ایڈووکیٹ، مظہر عباس کات سمیت دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)لاہور کی معروف سیاسی فیملی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی وفد کی صورت میں صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہورآمد ۔ جن میں سلمان بارا ،قاسم بارا علی رضا بارا ،خادم بارا تھے بارا سیاسی خاندان کے وفد کے ہمراہ شبیر شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،برادر سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ودیگران نے بارا فیملی کی معروف سیاسی شخصیات کا استقبال کیا اور انہیں صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم لاہور آمد پر خوش آمدید کہا ۔
بارا خاندان کے افراد نے کہا کہ ہم آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی طرف ٹکٹ کے خواہان اور امید وار ہیں ۔ لہذا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین اس سلسلے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ ان شاءاللہ ٹکٹ ملنے کی صورت میں ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ ہم نے علاقے میںسیاسی ورک شروع کردیا ہے ۔ ہم سب سے پہلے آپ کے پاس آئے ہیں ۔امید ہے علاقے میں مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گےاور ہمارا ساتھ دیں گے ہم آپ سے صرف سیاسی اور اخلاقی تعاون کے خواہاں ہیں ۔
برادر سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ امید ہے کچھ دنوں تک پنجاب اور ملکی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ہم ان شاءاللہ مل بیٹھیں گے اور آنے والے متوقع الیکشن کے متعلق فیصلہ جات کریں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے ۔ جب کسی سے عہدکرتی ہے تو اسے نبھانے کی بھرپور کوشش بھی کی جاتی ہے ۔ ہم نے پی ٹی آئی سے معاہدہ قائداعظم، علامہ محمداقبال ؒ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمودات اور افکار کی روشنی میں کیا جس پر ہم آج تک کاربند ہیں اور آگے بھی ان شاءاللہ اس معاہدے کا پاس کریں گے ۔ البتہ جہاں پر ہمیں تحفظات ہونگے اس کا اظہار ہم ضرور کریں گے ۔ بس ہمیں انتظار ہے ملکی سیاسی صورتحال کا ، تاکہ جب مسائل کلیئر ہوجائیں گےتو آدمی بہتر فیصلے کرسکتاہے ۔ انشاءاللہ جو بھی ہو گا ملت پاکستان ، مکتب اہلبیت ؑ کی توقعات کے عین مطابق عمل کیا جائے گا ۔ ہم ان شاءاللہ ناامید نہیں کریں جو ہم سے ہوسکا ہم اپنا عہد ضرور نبھائیں گے ۔ جس پر مہمانوں نے مرکزی سیاسی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاشکریہ ادا کیا ۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ جامع مسجد سمن آباد لاہور آمد امام جمعہ و سربراہ تحریک تشیع پاکستان علامہ امتیاز حیدر کاظمی سے ملاقات۔
وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی ،مسول پنجاب سیکرٹریٹ علامہ ظہیر الحسن کربلائی ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب اسد علی بلتستانی ، رہنما وحدت یوتھ سجاد نقوی شامل. متنازعہ فوجداری بل سمیت دیگر اہم قومی ایشوز پر تبادلہ خیال، مستقبل میں ملت کے مسائل پر باہمی تعلقات بہتر کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد پر غور کیا گیا. دشمنانِ اسلام کی جانب سے جعلی شیعہ کتب چھاپنے کے خلاف علامہ امتیاز کاظمی کی کاوشوں پر صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے داد تحسین پیش کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے وفد کے ہمراہ نجف کالونی یونٹ لاہور کا دورہ کیا ۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی ، سیکرٹری اطلاعات اسد علی بلتستانی ، سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران ، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی اور ڈیویژنل صدر شعبہ جوان سید زین رضوی موجود تھے۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے نجف کالونی یونٹ لاہور کے کارکنان سے خطاب کیا۔
نجف کالونی یونٹ کے عہدیداروں سید عقیل نقوی، سید کاظم نقوی، کاظم کربلائی نے وفد کا استقبال کیا. علامہ علی اکبر کاظمی نے حدیث کساء تلاوت کی. مولانا حیدر نے دعائے خیر کی. دعائے امام زمانہ عج اللہ فرج الشریف سے نشست کا اختتام ہوا پاکستان کی سلامتی، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام مومنین کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام صوبائی صدور سے روابط مکمل کرلیئے گئے ہیں اور عنقریب صوبہ پنجاب کی صوبائی کونسل تشکیل پاجائے گی اور تمام صوبائی سیاسی کونسل کے معزز ممبران کے ناموں کا اعلان اعلان بھی جلد کردیا جائے گا ۔
صوبائی سیاسی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی صدور نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔جس پر میں اپنے تمام ضلعی صدور کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ان شاءاللہ صوبے میں مذہبی ، سیاسی فعالیت کا آغاز کردیا گیا ۔ جب صوبائی صدر پنجاب کا باقاعدہ دورہ کریں گے تو ہماری کوشش ہوگی ضلعی صدور سے ملکر صوبے کی موثر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ترتیب دی جائیں گی تاکہ آنے متوقع الیکشن میں ان موثر شخصیات سے ملکر ہم اپنا بہترین رول پلے کریں ۔اپنی ملت اور مکتب کے حق بہترین فیصلے کرسکیں ۔ان شاءاللہ
وحدت نیوز(کوئٹہ) متنازع فوجداری ترمیمی بل جو قومی اسمبلی میں پاس کیا گیا ھے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اس بل کو سختی سے مسترد کرتے ھیں ،ان خیالات کا اظھار علامہ سید ظفر عباس شمسی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ فرقہ وارانہ بل ہے ہم اس بل کی قانون سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اس بل کی وجہ سے ملکی ھم آھنگی اور رواداری کو نقصان پہنچے گا ۔ یہی لوگ جنہوں نے یہ بل پیش کیا ہے، ملک کے اندر بین المسالک انتشار پھیلائیں گے ۔ جس طرح ان ھی لوگوں نے ملک میں کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے تھے اب پھر صحابہ کی توھین کے نعرے لگا کر شیعان علی بن ابی طالب کو ٹارگٹ کریں گے یا پھر ان پر توھین صحابہ کے نا جائز مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کریں گے ۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا اس متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی بل کو ھم یکسر مسترد کرتے ھیں ۔ انھوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی نے کس قدر غفلت کا مظاھرہ کرتے ھوئے اس فرقہ وارانہ اور دھشتگردانہ بل کو منظور کیا ھے جو کہ نا قابل قبول ھے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اس بل کی منظوری پر سخت ترین مذمت کرتی ہے ۔
وحدت نیوز(پشاور)چار سدہ ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والے اہلکاروں کی فیملیز سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب جعفری نے میڈیا سیل کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک وملت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پولیس کے جوان کسی بھی معاشرے کے پائیدار امن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بدولت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سماجی ڈھانچہ جن کے مرہون منت محفوظ سمجھا جاتا ہے آج ان محافظوں پر ہے در پے حملے ہو رہے ہیں لیکن سیکورٹی اداروں کی جانب سے کوئی مربوط اور منظم حکمت عملی اختیار نہیں کی جا رہی۔جب تک واضح بیانیے اور آہنی ہاتھوں کے ساتھ دہشت گردوں کے سروں کچلا نہیں جائے گا حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی زبوں حالی کے ساتھ ہی آمن و اماں کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے صرف خیبر پختونخواہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دہشت گردی کے پانچ واقعات ہو چکے ہیں جن میں نہ صرف پولیس اہلکار شامل ہیں بلکہ عام شہری بھی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یہ حملے ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز ،وکلاء پر بھی کیئے گئے ہیں لیکن ریاستی اداروں کی تسلسل کے ساتھ ہونے والےحملوں کو روکنے میں ناکامی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے نہتے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے وحدت سیکرٹریٹ انچولی میں وکلافورم کی خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری ترمیمی بل کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے ہونے والی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ مکتب تشیع ایسے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرتی جو ملک میں بدامنی اور کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے۔ علامہ صادق جعفری کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھے حضرات ایک دفعہ بھی اس بل پر غور کرتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ انہوں نے کتنی سنگین غلطی کی ہے، لیکن صد افسوس کہ ہمارے اسمبلی ممبران نے توہین صحابہ و توہین اہلیبیتؑ کے نام پر بل کو پاس نہیں کیا ہے بلکہ صرف تکفیری زہنیت رکھنے والی ایک دہشتگرد تنظیم کی خواہش کو پورا کیا ہے۔ اس موقع پر کلب جواد،فاران رضوی،معمبر عباس، علامہ مبشر حسن، آصف صفوی،مولانا نشان حیدر،مولانا ملک عباس سمیت دیگر زمہ داراان بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، میں متعلقہ فورم، سینیٹرز اور صدر مملکت سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بل کو مسترد کریں چونکہ پاکستان کا آئین و قانون اور قائد و اقبال کے نظریات میں ایسے کسی بھی بل کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں مکتب تشیع اور ہر باشعور فرد اس بل کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ ملک بھر میں علماء کرام و خطباء نے جمعہ کے خطبوں سے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے لاحق خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سینٹ میں اس بل کو مسترد کریں۔