The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کی گرفتاری کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ہم حکومت پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری کےلئے قدم اٹھایا تو یہ عمل انہیں مہنگا پڑے گا اور یہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عمران خان کے ساتھ اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہے اور ان کی پاسداری کرنا ہمیں بہت اچھی طرح آتا ہے، وطن کی داخلی خود مختاری ،آزاد خارجہ پالیسی، ملکی فیصلوں کا باہر کی بجائے اسلام آباد میں ہونا اور عوامی استحصال کا خاتمہ ہمارے منشور میں شامل ہے۔ جن کی حمایت ہم دل وجان سے جاری رکھیں گے۔ ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی بلا تفریق عملداری میں ہی مضمر ہے۔  جب سے نااہل حکمرانوں کا ٹولہ امپورٹ کر کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے ملکی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سیاسی و معاشی بحران کی وجہ سے چھ ماہ سے غیر ملکی سفارت خانے کے عملے کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں، پاکستانی روپے کی بے قدری حکمرانوں کو منہ چڑا رہی ہے، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین جاڑے کی سردی میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔عوام مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے اور عیاشیوں میں مست نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی بجائے فرقہ وارانہ نوعیت کے متنازعہ بل لا کر سماجی ساخت کو تہہ وبالا کرنے کی بھونڈی حرکت کی گئی ہے، بحرانوں سے نکالنے کی بجائے حکومت سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے اور آئے روز بلاجواز سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل کے حل میں مسلسل ناکامی سے حکومت اپنے ہوش و حواس کھو چکی ہے، ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام میں مقبولیت کا گراف روز بروز گراوٹ کا شکار ہے۔ انکی یہی سیاہ کاریاں جاری رہیں تو عوام کے غیظ وغصب سے انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔

وحدت نیوز(باری شاخ) ھم اس فوجداری ترمیمی بل کو جو قومی اسمبلی میں پاس کیا گیا ہے کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرتے ۔ یہ متنازعہ بل ہے ۔ اس بل کی وجہ سے مختلف مسالک کے درمیان اختلافات پیدا ھونگے ان خیالات کا اظہار علامہ سید ظفر عباس شمسی صدرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا  ۔

 انھوں نے کہا کہ بل اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے صحابی کی ڈیفینیشن کی جاتی کہ صحابی کون ہے جس کی توھین نہیں کرنی چاہیے ۔ دیکھنا تو چاہیے کہ یہ آدمی دشمن رسول تو نہیں ۔ دیکھنا ہو گا کہ دشمن علی علیہ السلام تو نہیں ۔ دیکھنا ہو گا کہیں قاتل حسین علیہ السلام تو نہیں ہے ۔ غور کرنا ہو گا کہ یہ یزیدی لشکر میں شامل تو نہیں تھا ۔ فکر کرنا ہو گا کہ یہ دشمن اھل بیت تو نہیں ہے ۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا امام شافعی رحمة اللہ علیہ کا فرمان ہے اے اھل بیت محمد تمھاری فضیلت کے لیے بس اتنا ہی کافی ھے کہ اگر کوئی نماز پڑھے اور نماز میں تم پر درود نا پڑہے اس کی نماز ہی نہیں ہے ۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ اھل بیت پر درود پڑھنے والا ہے یا بغض و عناد رکھنے والا ہے ۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا کہ اگر کوئی توھین اھلبیت علیھم السلام کرے تو اس کی سزا کیا ہو گی اور حقیقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کی توھین کرے تو اس کی سزا کیا ھونی چاہیے ۔

وحدت نیوز(چکوال)مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات  صوبہ پنجاب جناب سید حسین شاہ زیدی کی موجودگی میں ضلع چکوال ، ضلع تلہ گنگ ضلع راولپنڈی اورضلع اسلام آباد کےضلعی سیٹ اپ کے ساتھ  پولیٹیکل سیٹ اپ اور آنے والے متوقع الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

 ضلع چکوال  اور ضلع تلہ گنگ میں جداگانہ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ ضلع اسلام آباد کے ضلعی صدر برادر اسد اللہ چیمہ کو ضلعی سیکرٹریٹ ضلع راولپنڈی میں بلا لیا گیا اور دونوں اضلاع کے تنظیمی بردران کے ساتھ میٹنگز،کی گئیں ۔ سب سے پہلے نئے ضلع صدر راولپنڈی جناب مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی کو نیا ضلعی صدر بننے کی مبارک باد پیش کی گئی اور آنے والے الیکشن اور سیاسی کونسل کی تشکیل کے حوالے مفصل گفتگو کی گئی ۔

ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ سیاسی کونسل کی تشکیل اور الیکشن اور ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چکوال اور تلہ گنگ کی میٹنگز اور دونوں اضلاع کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ضلع چکوال اور ضلع تلہ گنگ کی ملاقاتوں میں صوبائی صدر جناب علامہ علی اکبر کاظمی بھی موجود تھے ۔ ان تمام ملاقاتوں اور میٹنگز میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں ۔ جن کی روشنی میں آنے والے دنوں میں علاقائی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فعالیت کا آغاز کردیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ

وحدت نیوز(چکوال) ملک گیر احتجاج توہین کے نام پر مکتب تشیع کی مسلمہ تاریخ وعقائد کے خلاف قانون سازی نامنظور متنازع ترمیمی بل کے خلاف جمعہ 27 جنوری بعد نماز جمعہ شیعہ عیدگاہ میں ضلع چکوال و تلہ گنگ کی غیور شیعہ مومنین و مومنات کا احتجاجی اجتماع منعقد ہواصوبائی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اجتماع سے خطاب کیا ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں کسی کے مقدسات کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے ہمارے فقہاء کے نزدیک یہ حرام ہے ہم بھی امید کرتے ہیں کہ ہمارے مقدسات وعقائد کا بھی احترام کیا جائے۔ مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے منظور کیا گیا بل پہلے بھی موجود تھا لیکن کیا وجہ بنی کہ اسے پھر ترمیم کر کے پاس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کروانے کا طریقہ کار ہی سرے سے غلط تھا ۔ جس کی تصدیق پیش کرنے والے رکن نے چینل پر یہ کہا کہ ہم تو اسے مخفی رکھنا چاہتے تھے۔اس طرح قانون پاس نہیں ہوتے کسی رکن کو یہ خیال نہیں آیا کہ یہ سرے سے ہی متنازعہ بل ہے ۔ اس بل کے پاس کرنے کے مقاصد کیا ہیں ۔ ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں ۔ اور قانون کی پاسداری کرنا جانتے ہیں ۔ مگر کونسا قانون ؟کونسا بل ؟ کیا جو متنازعہ ہو!!؟جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو !؟۔ اور فرقہ واریت کو ہوا ملے!؟ ۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا ! ۔

 اس اجتماع میں جناب سید اسد عباس نقوی مشیرسابق وزیر اعلی پنجاب برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، ضلعی صدر ضلع چکوال برادر سید وسیم شاہ کاظمی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ضلع چکوال برادر نذرعباس ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع راولپنڈی برادر سید منظور حسین شاہ صاحب  کے علاوہ اس اجتماع میں علاقے کے مومنین ومومنات کی ایک کثیر تعدادبھی شریک تھی ۔

وحدت نیوز (چکوال) جناب سید اسد عباس نقوی مشیرسابق وزیر اعلی پنجاب برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے وفد کے ہمراہ علاقے کے مومنین سے ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی اورمومنین کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اس متنازعہ بل کے سلسلے میں علاقے میں عوام کو آگاہی دی اور ایک عوامی اجتماع کرایا اس باوقار اجتماع کے انعقاد پر میں شکریہ ادا کرتاہوں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،جناب سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،ضلعی صدر ضلع چکوال برادر سید وسیم شاہ کاظمی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ضلع چکوال برادر نذرعباس ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع راولپنڈی برادر سید منظور حسین شاہ بھی وفد میں شامل تھے ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) برادران اھل سنت کی جانب سے فقیر انجینئر عید محمد ڈومکی کی خانقاہ پر جشن مولود کعبہ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کے مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اس موقع پر نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بارگاہ اھل بیت علیھم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل بیت رسول نے دین خدا کی سربلندی کے لئے عشق خدا میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا منصب امامت وہ الہی منصب ہے جو آزمائش و امتحان کے بعد خدا کے بے عیب بندوں کو ملتا ہے آل محمد ہر دور میں حق کے علمبردار اور حق کا معیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کتاب رحمت و ھدایت ہے شیاطین عالم کی جانب سے انبیاء کرام اور قرآن کریم کی توہین شرمناک حرکت ہے۔ جس سے اس عظیم کتاب کی شان و عظمت میں تو کوئی کمی نہیں آتی البتہ ملوث مجرموں کی ذلت و رسوائی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ توہین قرآن کریم کے واقعات میں عالمی استکباری قوتوں کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اہل سنت میں ناصبیت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ اہل سنت محب اہل بیت ہیں دشمنان اہل بیت کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے اہل سنت کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ شیعہ سنی وحدت سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی نانی محترمہ سیدہ کنیز پیمبری زوجہ سید اختر حسین آج کراچی میں رضائے الہی سے انتقال فرما گئیں ہیں نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد امام رضا ؑ نیو رضویہ سوسائٹی کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کے انتقال پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم قائدین نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کواپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے۔

دوسری جانب مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مختلف رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی اور ان کی نانی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے رہنما و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی ملتان میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے ملاقات، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبر نے ایم ڈبلیو ایم کے نومنتخب صدر کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجا ب علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے علامہ وسیم معصومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داریاں قوم کی امانت ہیں ہمیں اپنے اخلاص کے ساتھ اس قومی ذمہ داری کو ادا کرنے کی جدوجہد کرنی چاہیے، اس وقت ملت تشیع سخت اضطراب میں ہے، مجلس وحدت مسلمین نے ہر میدان میں قوم کی ترجمانی کی ہے اور انشاء اللہ آگے بھی ہر میدان میں موجود رہیں گے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے ایم ڈبلیو ایم شمالی پنجاب کے صوبائی رہنما کا ملتان آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ غلام شبیر حیدری نے نومنتخب ضلعی صدر ملتان مولانا اعجاز بہشتی اور نائب صدر صابر حسین کے ہمراہ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے وفد نے علامہ اقتدار نقوی سے اُن کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 علامہ اقتدار نقوی کی والدہ چند روز قبل رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ اس موقع پر علامہ غلام شبیر حیدری نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ دوسری جانب مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام  29جنوری بروز اتوار کو مجلس ترحیم کا پروگرام رکھا گیا ہے۔

وحدت نیوز(قم)تکفیری بِل کو نہیں مانتے، ہم فرزندانِ قائداعظم ہیں، تکفیری سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کے محافظ ہیں۔ ہمارے ہوتے ہوئے اس ملک کو تکفیری ملک نہیں بنایا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی زیرِ صدارت قم المقدس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام نے نام نہاد ناموسِ صحابہ بِل کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ یہ بِل صریحاً دینِ اسلام اور آئینِ پاکستان کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کھل کر اس بات کا اظہار کیا کہ فرزندانِ پاکستان ہونے کے ناطے ہم اس غیر دینی تکفیری بِل کو نہیں مانتے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ سیکرٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم فرزندانِ قائداعظم ہیں اور کانگرسی لیڈروں کی اولاد نیز تکفیری سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کے محافظ ہیں۔ ہمارے ہوتے ہوئے اس ملک کو گانگرسی لیڈروں کی تمنّا کے مطابق نہ تو توڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی تکفیری ملک بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہماری دینی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے ہماری جان و مال سب کچھ حاضر ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree