The Latest

mwmaminshaheddi01علامہ محمد امین شہیدی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سرزمین کوئٹہ پر اہم پریس کانفرنس قوم کے نام پیغام)سرزمین وطن کوئٹہ پر ایک مرتبہ پھر ظلم و بربریت کی انتہاء ہو گئی اور ایک ایسا دھماکہ کیا گیا جو بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑا بارودی دھماکہ تھا۔ اس دھماکے میں ڈیڑھ ہزار کلو گرام کا استعمال کیا گیا اور یہ بارود اس طبقے پر استعمال کیا گیا جو مظلوم ترین طبقہ تھا اور ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ حلال کی کمائی کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے۔ اب تک کی جو اعداد و شمار ہمارے سامنے ہیں، اس کے مطابق 110 سے زائد بے گناہ لوگ شہید ہو چکے ہیں، جن میں مرد، خواتین، بچے اور بچیاں اور بوڑھے بھی شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 150 سے زائد ہے اور ان میں نصف افراد سے زائد کی حالت تشویشناک ہے، وہ زخمی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ کوئٹہ میں ہونے والے گزشتہ ماہ کے المناک سانحہ میں 86 شہداء تھے اور پورے پاکستان میں عوام نے ان شہداء کے لیے تہلکہ مچا دیا۔

mwmprotest120مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہڑتال کی کال پر آج بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر مکمل شٹر ڈون ہڑتال میں رہا جبکہ سرکاری طور پر بھی صوبے بھر میں سوگ منایا جارہا ہے۔ اور تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہےگورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے سنیچر کو کہا تھا کہ یا تو ہمارے سکیورٹی ادارے ان افراد کا پتہ لگانے کے اہل نہیں ہیں یا پھر ڈرتے ہیں کہ کہیں انہیں بھی نہ نشانہ بنایا جائے۔

دوسری جانب سکردو سمیت صوبہ سندھ کے متعدد شہر بھی ہڑتال میں رہے کراچی اور حیدر آباد میں بھی جزوی ہڑتال رہی جبکہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں برآمد کی گئی جن میں چند ایک
سانحہ کوئٹہ، لاہور کے مال روڈ پر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کا دھرنا
ملتان، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کا نواں شہر چوک میں دھرنا شروع
تحریک انصاف کا مجلس وحدت کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی
سنی اتحاد کونسل نے مجلس وحدت کے دھرنے کی حمایت کر دی
مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کا ڈی چوک پر دھرنا
کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری تحریک انصاف پختونخواہ پارٹی بلوچستان کی کی جانب سے ہڑتال کی حمایت
حیدر آناد سندھ اندرون پنجاب سکردو گلگت کشمیر میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلیاں
ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت علامہ محمد امین شہیدی کوئٹہ میں موجود ہیں جو آج صبح لاہور سے کوئٹہ پہنچے

sabeelمجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز بے گناہ افراد کا قتل عام ریاستی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شہر کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ علمدار روڈ کے بعد ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ صوبہ میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے، تاہم حکومت نے بلوچستان میں گورنر راج تو نافذ کیا لیکن شہر کو فوج کے حوالے نہیں کیا گیا۔ جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری ایف سی کی ہے، لیکن ایف سی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کی کارکردگی سے بلوچستان کے عوام مطمئن نہیں۔ لہذا فوری طور پر شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے پشاور سے لیکر کراچی تک بے گناہ افراد کو فرقہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جانا حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر فوری طور پر قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ نہ رکا تو انتہائی اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔

mwm.rajanasirکوئٹہ بم دھماکے میں ملوث امریکی و صیہونی آلہ کار دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ہفتے کی شام کو کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں اور خصوصاً کیرانی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں وہی عناصر ملوث ہیں جوگورنرراج سے گھبرائے ہوئے اور ملک بھر میں دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے پے رول پر کام کرنے والے دہشت گرد عناصر پاکستان بھر میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں کو پاکستان کے استحکام کی پاداش میں سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کیرانی روڈ پر ہونے والے دہشت گردانہ بم حملے میں شہید ہونے والے درجنوں افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

mwm.meetingمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس 
اجلاس کے اہم نکات 
۱۔لگتاہے کہ گورنر راج بھی ناکام ہوچکااور امریکہ اپنا ہاتھ دیکھا گیا 
۲۔کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے اور اگر ملک کو بچانا ہے توفوج کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 
۳۔سیکوریٹی اور انٹیلیجنس ادارے اگر ناکام ہوچکے ہیں تو پھر عوام کس کی جانب دیکھیں ؟
۴۔اگر اب بھی فوج اپنا کردار ادا نہیں کرتی تو پھر مجبورا عوام انہی کو ہی ذمہ دار سمجھے گے 
۵بلوچستان کے سابق وزرا کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان دس روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے جبکہ کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

mwmmultan120مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ملتان ) کے زیراہتمام ملک میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور ملت تشیع کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور محرومیوں کے بعد میدان سیاست میں اپنا موثر کردار اد اکرنے کے حوالے سے ملتان کے مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان‘‘‘ ملت تشیع کا تعمیر وطن اور بقائے وطن میں سیاسی کردار‘‘‘ منعقد ہوا، سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے جبکہ سیمینار میں جنوبی پنجا ب سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتون کی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام ، ڈاکٹر سید خاور علی شاہ، مہدی عبا س لنگاہ، سابق صوبائی وزیرمخدوم حسین جہانیاں گردیزی، دیوان مظفر حسین، سید اسد عباس بخاری، سید محسن عباس گردیزی، مخدوم طارق عباس شمسی، علامہ قاضی شبیر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ اقتدار نقوی، سید سلمان زیدی، سید مظہر عباس گیلانی، سید اعزاز حیدر گردیزی، مخدوم سید رفیع بخاری،آصف رضا خان جوئیہ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی،سردار غلام حسین خان، ودیگر نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت تشیع کے ساتھ مسلسل زیادتی روارکھی گئی ہے ۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے لیکن چند نادیدہ قوتیں اس کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت تشیع کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کاازالہ اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں موجود رہے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گرد اور تکفیری ٹولے کے خلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کے ایک معتدل اتحاد بنائیں گے۔ جس کا مقصد پارلیمنٹ کو ان نادیدہ قوتوں سے آزاد کراناہے۔

POLEND.mwmاسلام آباد (پ ر) آئین کے مطابق قانون پر عملدرآمد ہو تو ملک میں کافی حد تک دہشت گردی پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اگر ملک میں قانون پر علمدرآمد نہیں ہو گا اور مجرموں کو قرار واقعی سزا نہیں ملی گی تو ملک کا حال وہی ہو گا جو ابھی موجودہ پاکستان کا حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے پولینڈ کے پولیٹیکل کونسل کے رکن پیٹر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں سے زیادہ جذبات رکھتے ہیں، یہی جذبات بعض اوقات دوسری قوت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، لاقانونیت اور فرقہ واریت ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں مجرموں کو آسانی سے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ امریکہ جو کام خود نہیں کرتا وہ دوسرے ملکوں سے کراتا ہے۔ پولینڈ کے پولیٹیکل کونسل کے رکن پیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح شیعہ قوم کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے شیعہ مسلمانوں کے جذبے، حوصلے اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔

mwmpishwarپشاور میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔ امامیہ رابطہ کونسل کے توسط سے جامع مسجد کوچہ رسالدار سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی برآمد ہوئی، ریلی کے شرکاء لبیک یا حسین (ع) کی صدائیں بلند کرتے ہوئے قصہ خوانی بازار کی طرف آئے، شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن پر پشاور سمیت ملک بھر میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ علاوہ ازیں شہداء ملت جعفریہ کی تصاویر بھی ریلی میں شریک بچوں نے اٹھا رکھی تھیں۔ ریلی میں سابق سینیٹر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ نظارت کے رکن علامہ سید جواد ہادی، امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے سربراہ سردار سجادعلی، مظفرعلی اخونزادہ، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر مجاہد اکبر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے رہنماء سید محمد سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماوں، ماتمی انجمنوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ 

ریلی قصہ خوانی سے ہوتی ہوئی سوئیکارنو چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ اس موقع پر علامہ ارشاد حسین خلیلی، علامہ نذیر حسین اور معروف عالم دین علامہ سید جواد ہادی نے خطاب کیا۔ اور پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فوری طور پر اس سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔جلسہ کے آخرمیں بعض قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔ جو ذیل تھیں۔
1۔ ملک بھر میں شیعہ اکابرین، نوجوانوں، بچوں اور خواتین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
2۔ ملت جعفریہ کا یہ تاریخی اجتماع حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ دہشتگروں کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کو روکنے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
3۔ یہ اجتماع حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ دہشتگردوں کی سرکوبی اور نہتے عوام کے تحفظ کے لئے کور کمانڈر پشاور کے زیر نگرانی فوج پر مشتمل خصوصی سیل قائم کرکے دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے۔
4۔ یہ اجتماع بے گناہ شیعہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ بے گناہ افراد کو فوری طو رپر رہا کیا جائے۔
5۔ یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سویلین افراد کو وہی پیکج دیا جائے جو آرمڈ فورسز اور پولیس کودیا جاتا ہے ۔

mwmlhrbahrianلاہور( ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام بحرین میں جاری تحریک جمہوریت کے دوسال مکمل ہونے ،،یکجہتی مظلومین جہاں،،کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے سکالر ز،دانشوروں نے شرکت کی ۔کانفرنس س کی صدرات مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابوذر مہدوی مرکزی رہنماہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ بحرین میں نہتے جمہوریت پسند عوام پرظالم بادشاہوں کی ظلم و تشدد پر اقوام متحدہ اور اسلامی کونسل کی خاموشی نہایت ہی افسوس ناک ہے۔اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ نام نہادمغربی طاقتوں کو اپنی مفادات ہی عزیز ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں صرف ان ممالک کو وہاں نظر آتی ہیں جہاں انکے مفادات ہوں ۔کانفرنس سے تحریک وحدت اسلامی کے رہنماہ علامہ جاوید اکبر ساقی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں اب بادشاہوں کا دور ختم ہورہا ہے اور عنقریب ان ڈکٹیٹروں کا وہی حال ہونے والا ہے جولبیا میں کرنل قذافی اور مصر میں حسنی مبارک کے ساتھ ہواہے۔تمام شیعہ سنی مسلمان بھائی جدوجہد جمہوریت میں اپنے مظلوم بحرینی بھائیوں کے ساتھ اور وہ دن دور نہیں جب بحرین کی سرزمین پر بھی ڈکٹیٹروں کا خاتمہ اور جمہوریت کا بول بالاہوگا۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا بحرین میں گذشتہ دوسال سے آل خلیفہ نے وہاں کے عوام پر جو مظالم کیے ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی خواتین کی عصمت دری ،نوجوانوں کاقتل عام ،چھوٹے چھوٹے بچوں تک کو اپنے اقتدار کے نشے میں مست ان ظالم بادشاہوں نے نہیں بخشا۔آج ہم ان مظلومین بحرین سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں جمع ہیں ۔علامہ اسدی نے کہا کہ سامراج اور ان کے حواری مسلمانوں کی بیداری سے خوف زدہ ہیں ۔آج ستم کی بات یہ ہے کہ شام میں یہ سامراجی طاقتیں دہشت گردوں کے حامی ہیں شام جیسے پرامن ملک کو تباہ کرنے میں انہی عرب بادشاہوں کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کی حمایت کے بجائے احکامات الہی کیخلاف ورزی کرتے ہوئے یہود ونصری ٰ کے اتحاد ی ہیں ۔شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے ناجائز اولاد اسرائیل کی بقا کے لیے آج شامی حکومت کے خلاف دہشت گردوں کی سر عام پشت پناہی کرنے والے عرب حکمران اس بات کویاد رکھیں کہ عنقریب وہ بھی عبرت کانشان بننے والے ہیں۔بحرین میں پرامن جدوجہد کو دبانے کے لیے ہر طرح کے وسائل کابے دریغ استعمال ہورہاہے۔انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش عالمی برادری اور برائے نام انسانی حقوق کے اداروں کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہورہاہے۔انشااللہ آج ہم اپنے بحرینی بھائیوں کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہیں اور اسکانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ بحرینی عوام کے جدوجہد حمایت ہم جاری رکھیں گے اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے کانفرنس سے اہلسنت رہنماہ پیر غلام رسول اویسی سے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا بحرینی حکومت اپنے عوام پر اس لیے غیر انسانی مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے کہ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ صرف جمہوری حق مانگتے ہیں بحرین کے مظلوم جمہوریت پسند عوام پر پر امن مظاہروں کے دوران بدترین تشدد اور زہریلی گیس کا استعمال کرتی ہے جو جنگوں میں بھی ممنون ہے انہوں نے کہا پاکستان کی عوام بحرین میں ہونے والے شرمناک مظالم سے نابلد ہیں کیونکہ میڈیا ان خبروں پر پردہ پوشی کرتی ہے مجلس وحدت مسلمین لائق تحسین ہے کہ انہوں نے آج یہ کانفرنس منعقد کرکے لوگوں کو حقائق سے اگاہ کیا۔ کانفرنس سے علامہ سید مبارک علی موسوی ، الحاج حیدر علی مرزا،علامہ محمد اقبال کامرانی، آفسر رضا خان ،علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،رائے ناصر علی ،سید اسد عباس نقوی ، نے بھی خطاب کیا

mwm.aminshahidiآل پارٹیزامن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں جاری جنگ کے پیچھے امریکی سازشیں کارفرما ہیں۔ امریکہ جہاں بھی گیا، اس قوم کے لئے تباہی و بربادی کا پیغام لیکر گیا۔ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے، اپنے مفادات کا فیصلہ خود کیا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا اے پی سی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کی تباہی میں فوج اور ہمارے ادارے برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے اور مصلحت پسندی کا شکار نظر آتے ہیں۔ آج شیعہ اور اے این پی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور ان دہشت گردوں کی پشت پناہی امریکہ کر رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree