The Latest
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اعلٰی سطحی وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی قیادت میں شریک ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام ٹائمز نامی ویب سائیڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سائیڈ کے مطابق اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پیش کیا جائے گا اور سیاسی جماعتوں کو اس لائحہ عمل سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے ادھر دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اھم کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطحی وفد سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے نمایندے اس کانفرنس میں شریک ہیں
مورو(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مورو کی مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی شاہ، نائب مرکزی آفس سیکریٹری برادر ارشاد بنگش نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سندھ بھر میں مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 24مارچ کو حیدر آباد میں منعقدہ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی شاہ نے کہا کہ یہ شہیدوں کے خون کی تاثیر ہے کہ آج ملت جعفریہ اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرچکی ہے۔ مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ افتخار حاصل ہے کہ ہمیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صورت میں شہداء کے پیغام کو زندہ رکھنے اور ان کی قربانی سے قوم کو کردار زینبی (ع) کی طرف دینے والا رہنما نصیب ہوا ہے، اب ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے مرکز کے تابع رہ کر ملت کی سربلندی اور استحکام کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔
مہدی شاہ نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے 25مارچ 2012ء کو کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں اپنے جس سیاسی سفر کا آغا ز کیا ، خداوند متعال کے فضل سے آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے، آج ملت جعفریہ اپنے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور وقت کے یزیدوں سے اپنے حقوق چھین کررہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کے خون کا اہل وارث بننا ہے اور اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینا ہے۔
قرآن و اہلبیت کا نفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی یہ کانفرنس دہشگردی کے خلاف محب وطن اہل سندھ کا ریفرنڈ م ثابت ہو گی
۳۲مارچ کو کاروان امن برائے استحکام پاکستان سکھر سے روانہ ہو گا۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس و حدت مسلمین پاکستان سید مہدی
کراچی (پ ر)قرآن و اہلبیت کا نفرنس ۴۲ مارچ کو حیدرآبادبائی پاس پر منعقد ہوگی۔قرآن و اہلبیت کا نفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی۔یہ کانفرنس دہشگردی کے خلاف محب وطن اہل سندھ کا ریفرنڈ م ثابت ہو گی۔۳۲مارچ کو کاروان امن برائے استحکام پاکستان سکھر سے روانہ ہو گاجو ۴۲ مارچ کو جلسہ گاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس و حدت مسلمین پاکستان سید مہدی نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل مورو میں منعقد ہو نے والے اس اہم اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنر ل علامہ مختار امامی ، علامہ امداد علی نسیمی، علامہ نشان حیدر ساجدی اور عبداللہ مطہری کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے تنظیمی عہدیداران موجود تھے۔
سید مہدی کا کہنا تھا کہ سیاسی منظر نامے میں تبدیل ہوتی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے ایم ڈبلیو ایم پاکستا ن کی مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں اپنی بھر پورسیاسی قوت کا مظاہرہ کر نے اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے قوم کو منظم کر نے کے لئے ایک تاریخی جلسہ بعنوان قرآن و اہلبیت کانفرنس حیدر آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اس جلسے کے انعقاد کے حوالے سے حیدر آباد بائی پاس کا انتخاب کیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کے قرآن و اہلبیت کا نفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی اور قومی سیاست میں ایک خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
سید مہدی کا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز میں بانیان پاکستان کی اولادیں اپنی حقوق اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ملکی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے محب وطن قوتوں کو تحفظ فراہم کرتے لیکن وہ بھی اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکی مداخلت جاری ہے، ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، بم دھماکے اور خودکش حملے پاکستان کی روایت بن چکے ہیں اور اسلام کے نام لیوا جگہ جگہ دہشت گردی کرکے قرآن و اہل بیت (ع) کے پیغام کو پامال کررہے ہیں، اس ساری صورتحال میں ایم ڈبلیو ایم سندھ نے قرآن و اہل بیت (ع) کے حقیقی پیغام کو زندہ کرنے کے لئے 24مارچ کو حیدر آباد کی سرزمین پر ’’ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ وہ طاقت ہے کہ جو بڑی سے بڑی قوت کے سامنے سینہ سپر ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ہی لئے یہ ملت چودہ سو سال سے ظالم حکمرانوں کے مظالم سہنے کے باوجود آج بھی کربلا کے سیاسی افکار کو زندہ رکھتے ہوئے دنیا کے ہر خطے میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں اہم نیا باب رقم کرے گی ، انشاء اللہ ملت جعفریہ اپنی سیاسی جدوجہد کے ذریعے وطن عزیز میں موجود دہشت گردی کے خیبر کو فتح کرے گی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات عبد اللہ مطہری نے سیاسی صورتحال کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین سندھ پولیٹیکل سیل کی سفارشات بھی شرکائے اجلاس کے حوالے کر دیں جس پر اہم فیصلے جلد متوقع ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے اپنے کابینہ کے ھمراہ 24 مارچ 2013 قرآن و اھلبیت کانفرنس کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات زبیر علی میمن سے 24 مارچ 2013 قرآن و اھلبیت کانفرنس کے حوالےسے حیدرآباد دفتر میں ملاقات۔
اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سےمسلم لیگ ف کی کوئٹہ دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لئے آنے کا شکریہ ادا کیا گیا اور 24 مارچ 2013 قرآن و اھلبیت کانفرنس کے حوالے سے دعوت بھی دی گئ۔
ملاقات میں سیاسی امور سمیت مخلتف ملکی مسائل پرتبادلائے خیال کیا گیا۔ملاقات میں PML F مسلم لیگ فنکشل کے ضلع حیدرآباد ڈویزن حیدرآباد کے بھی ذمدار ان موجود تھے
مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے برادر عالم کربلائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور آعا ندیم جعفری رابطہ سیکریٹری برادر اجمل مھدی سیکریٹری جوانان مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے وفد میں شامل تھے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ 24 مارچ کا دن سندھ کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا کہ جب ملت جعفریہ حیدرآباد کی سرزمین پر سندھ کی سیاسی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورو میں سندھ کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز میں بانیان پاکستان کی اولادیں اپنی حقوق اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ملکی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے محب وطن قوتوں کو تحفظ فراہم کرتے لیکن وہ بھی اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکی مداخلت جاری ہے، ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، بم دھماکے اور خودکش حملے پاکستان کی روایت بن چکے ہیں اور اسلام کے نام لیوا جگہ جگہ دہشت گردی کرکے قرآن و اہل بیت (ع) کے پیغام کو پامال کررہے ہیں، اس ساری صورتحال میں ایم ڈبلیو ایم سندھ نے قرآن و اہل بیت (ع) کے حقیقی پیغام کو زندہ کرنے کے لئے 24 مارچ کو حیدرآباد کی سرزمین پر قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ وہ طاقت ہے کہ جو بڑی سے بڑی قوت کے سامنے سینہ سپر ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ہی لئے یہ ملت چودہ سو سال سے ظالم حکمرانوں کے مظالم سہنے کے باوجود آج بھی کربلا کے سیاسی افکار کو زندہ رکھتے ہوئے دنیا کے ہر خطے میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس سندھ کی سیاسی تاریخ میں اہم نیا باب رقم کرے گی، انشاء اللہ ملت جعفریہ اپنی سیاسی جدوجہد کے ذریعے وطن عزیز میں موجود دہشت گردی کے خیبر کو فتح کرے گی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی خونیں پنجوں سے آزادی امام خمینی (رہ) کے ویژن کو اپنا کر ہی دلائی جاسکتی ہے۔ کسی بھی مسلم ملک میں ایران جیسی جمہوریت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) محمد عربی (ص) کا پیغام لیکر آئے اور ظلم کی زنجیروں میں جکڑی انسانیت کو آزاد کرایا۔ امام خمینی (رہ) نے وہی کام کیا جو رسول کریم (ص) سے سیکھا تھا۔ امام خمینی (رہ) کے پاس کوئی ٹینک، فوج یا دولت نہیں تھی، صرف ایمان کی طاقت تھی، جس کے ذریعے انہوں نے اسلامی انقلاب برپا کیا۔ انقلاب اسلامی ایران کو امریکی پنجوں سے آزاد کرایا اور عوام کو احساس غلامی سے آزادی دلائی۔
اسلام آباد ( پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی زیر قیادت سرزمین ایران پر رونما ہونے والا اسلامی انقلاب پوری دنیا میں غلبہ اسلام کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ،آج استعماری قوتیں غلبہ اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسلامی انقلاب کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،انقلاب اسلامی کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس نے مذہب و مسلک کی قید سے بالا تر ہو کر انسانی ذہنوں کو بیدار کیا اور بالخصوص ملت اسلامیہ کو استعماری طاقتوں سے آزادی کے حصول کا راستہ دکھایا ، انہوں کہا کہ ا نقلاب کسی علاقہ، سرزمین، یا مذہب کے لیے مختص نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے ،
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں رئیسانی کی بحالی کے لیے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کی جانب سے کی جانے والی کوشش عوام سے غداری اور شہداء کے خون کی توہین ہے ۔ کوئٹہ کے سرینہ ہوٹل میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک 26 جماعتوں کا بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ رئیسانی حکومت نے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے، کرپشن اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے علاوہ عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس لیے حکومت کی بحالی کسی بھی صورت میں درست اقدام نہیں، اگر کسی بھی صورت میں رئیسانی حکومت کی بحالی کی کوشش ہوئی تو ہمارے سامنے تمام آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،
حیدر آباد قدم گاہ مولا علی ع میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کثیر تعدادمیں آئی ایس او شیعہ علما کونسل سمیت مقامی مختلف انجمنوں اور جماعتوں کے نمائندوں سمیت اہم افراد و شخصیات نے شرکت کی
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حیدر علی جوادی ،سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی ،کاظم شاہ سیکرٹری اطلاعات مہدی عابد ی نے شرکت کی اجلاس کی صدارت رکن شوری نظارت علامہ حیدر علی جوادی نے کی ۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بائیس مارچ کو سکھر سے ایک عوامی قافلہ چوبیس مارچ کو حیدر آباد میں منعقد کی جانے والی قرآن واہلبیت ع کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا جبکہ سندھ بھر کے دیگر علاقوں سے بھی عوامی قافلے حیدر آباد کی جانب روانہ ہونگے ۔
اجلاس میں بھر پور امید ظاہر کی گئی کہ حیدر آباد میں چوبیس مارچ کو منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس بے مثال ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی طور پر ملت کے لئے انتہائی ثمر آور اور مفید ہوگی
مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ہم ہر اُس محب وطن جماعت سے الائنس کرسکتے ہیں جو دہشت گردوں اور تکفیریوں کے خلاف ہمیں یقین دہانی کرائے گی۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگشت میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب میں اپنا موثر کردار اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنے اُمیدوار کھڑے کرے گی اور بعض حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہو سکتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین 15فروری کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں ملتان ڈویژن کی شیعہ سیاسی شخصیات جن میں کونسلر، ناظم، نائب ناظم، ممبر بلدیہ کونسل، ممبر ضلع کونسل، ممبر صوبائی اسمبلی، ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بلا کر سیاسی کنونشن کر رہی ہے جس میں ڈویژن بھر کی اہم شخصیات شریک ہوکر ملت تشیع کے ساتھ ہونے والی محرومیوں کے ازالے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل حتمی شکل دیں گیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کنونشن کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کنونشن کے بعد ڈویژن بھر کی سیاسی صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور جس کے بعد ڈویژن میں اپنے اُمیدوار کا اعلان بھی کیا جائیگا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں اپنے وجود کو منوایا ہے جس کے بعد کوئی بھی حکومت ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اُس سیاسی جماعت کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے جو دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی پالیسی واضح کرے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، شبر رضا زیدی، سید عاصم رضا، مظفر حسین اور محمد رضا نقوی بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ کنونشن کے دعوتی کارڈز بہت جلد تقسیم کیے جائیں گے یہ کنونشن جنوبی پنجاب میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔