The Latest

وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین موسسہ شہید عارف الحسینی  مشہد مقدس مقدس میں حضرت فاطمہ زہراء سیدہ دوجہاں  طاہرہ زکیہ مطہرہ  کی ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر ایک جشن کا اھتمام کیا گیا ،جس میں پاکستانی اور  ہندوستانی شعرائے کرام نے جناب مخدومہ کونین سیدہ النساء العالمین کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مومنین سے خوب داد وصول کی۔جشن میں علمائے کرام اور طلبائے عظام  کے علاوہ زائرین امام موسی ابن موسی الرضا علیہ السلام  نے بھی شرکت فرمائی،پروگرام کے خطیب حجتہ الاسلام والمسلمین  سید محمد عباس نقوی نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی سیرہ کے مختلف پہلووں پر بہترین انداز میں گفتگو فرمائی۔

وحدت نیوز(سکردو ) گزشتہ دنوں خواتین کے نام پر تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان ریجن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے سکریٹری جنرل مولانا فدا علی ذیشان نے کہا کہ کمشنر نے بلتستان کے لوگوں کو لبرل قرار دیکر خواتین کے نام پر سال میں دو تقاریب کرنیوالی این جی اوز ان کے چند ڈالر کےملازمین کو خوش کرنے کی کوشش کی اور بلتستان کے مثالی معاشرے کے دینی اقدار سے نابلد ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران یہاں پر کچھ ماہ یاسال تک ملازمت کرکے چلے جاتے ہیں جبکہ ہمارے آبا و اجداد ہزاروں سالوں سے یہاں آباد ہیں، ہم یہاں پیدا ہوئے اور یہیں پر آخر دم تک رہیں گے، اسلئے اس معاشرے کے اقدار کو ہم نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کی حفاظت کرنا بھی ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہاں پر این جی اوز کی ایما پر خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے نہیں بلکہ ڈرامے کرتے ہیں، کیونکہ ان لبرل اور کیرائے کے پالتو ملازمین کی طرفسے بلتستان میں خواتین کے ساتھ مساویانہ سلوک نہ ہونے کے دعوے مضحکہ خیز ہے۔ بلتستان واحد خطہ ہے جہاں علمائے کرام شرعی عدالتوں سے تمام معاشرتی امور کو نمٹاتے ہیں اور کہیں پر بھی عورتوں یا بچوں کیساتھ غیر مساوی سلوک ہونے نہیں دیتے۔ یہاں کے لوگ باشعور، مہذب، متدین اور معاشرتی اقدار کے پاسدار ہیں، ہماری خواتین باپردہ، تعلیم یافتہ اور جدید دنیاوی علوم اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے مقابلہ کرنیوالے ہیں۔ یہاں پر کوئی غیر انسانی اور غیر اخلاقی کام ہوتے ہی نہیں اس لیئے ان ڈالر خور این جی اوز اور ان کے پالتو چند مقامی تربیت سے عاری لوگوں کو ہماری عورتوں کے نام پرڈرامے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کو چاہئے کہ اپنا بوریا بستر یہاں سے اٹھا کر ایسی جگہوں پر چلے جائیں جہاں تعلیمی اداروں سے لیکر ہسپتال تک، کہیں پر بھی عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں،مولانا فدا علی ذیشان نے مزید کہا کہ اس علاقے پر دشمنوں کی خاص نظریں ہیں، ہم کسی صورت ان کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز (کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل اور امام جمعہ والجماعت  غندوس کھرمنگ علامہ شیخ علی اکبر رجائی نے خطبہ نمازجمعہ میں کہا کہ خالصہ سرکارنامی ظالمانہ اور کالاقانون کے تحت گلگت بلتستان کی عوامی اراضی پرجبری قبضے اور عمارتوں کے راتوں رات مسمار کرنے کایہ مکروہ سلسلہ گلگت بلتستان کی عوام کے جذبات کومجروح اور ذہنی تشویش پیداکرنے کا سبب بن رہاہے اس سازشی حربے کے خاتمہ کےلئے گلگت بلتستان کی عوام ایک باپھر عوامی ایکشن کمیٹی اور آغاعلی رضوی کی قیادت میں منظم تحریک اور احتجاج کے لئے ذہنی طور پر تیار ہے اور یہ مسئلہ نقض امن کا باعث بن رہاہے اس لئے فی الفور اس کالے قانون کو ختم کرکے عوامی ملکیت کے حق کو تسلیم کیاجائے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کھرمنگ کے ہیڈکوارٹرکا معاملہ بھی اسی کالے قانون کو عملی کرنے کے لئے اب تک معطل رکھاھواھے عوامی اختلافات محض ایک ایشوہے کئی مرتبہ اعلی حکام کے سامنے مہدی آباد تا بارڈر تک عوامی نمائندوں اور علماء نے متفقہ قرارداد پیش کرنے کے باوجوداب تک کوئی پیشرفت نظر نہیں آتی ہے اس ہیڈکوارٹر کے اب تک تعین نہ ہونے کی وجہ صرف اورصرف حکومت ہے عوامی مطالبہ ہمیشہ یہی رہاہے کہ فوری ہیڈکوارٹرکا تعین کیاجاے عوامی حقوق عوام تک پہنچائے جائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام دختر رسول ص حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے لاہور واشنگ لائن امام بارگاہ حسینیہ میں جشن کوثر کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےخطاب کرتے ہوئے جناب سیدہ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے.جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق جناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی. عالمی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کو ٹرمپ،نیتن یاہو اور آل سعود جیسے حیوانوں نے پریشان کر رکھا ہے۔آج کا میڈیا آزاد نہیں،آج ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنایا جا رہا ہے،یمن میں جاری سعودی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن میں معصوم بچوں اور عورتوں کے قاتل آل سعود کے اشارے پر دنیا کو دہوکہ دے رہے ہیں، آل سعود کا ساتھ دینا قاتلوں کا ساتھ دینا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 60ملکی قاتل اتحاد یمن میں شکست کھا چکا ہے.یہ دشمن قوتیں پاکستان کو فرقہ واریت میں تقسیم کر رہی ہیں، اگر آج 22کروڑ مسلمانوں کے پاکستان کو فرقہ واریت میں نہ بانٹا ہوتا تو پاکستان دہشتگردوں کا قبرستان ہوتا،تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں  خوشنصیب شہری میثم رضا مہدی کو  ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زیارات کا ٹکٹ دیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جنگی طاقت کے اعتبار سے بھارت کا دنیا کی چوتھی بڑی طاقت بن جاناعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔دنیا کی جدید افواج اور فوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقاتی ادارے ’’گلوبل فائر‘‘ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر معمولی دفاعی بجٹ ،عسکری قوت میں اضافہ اور آلات حرب کی وسیع پیمانے پر خرید وفروخت کا مقصد اس کے عزائم سے واضح ہے۔خطے میں امن کا قیام کے لیے طاقت کے توازن کو برقرار رکھناانتہائی ضروری ہے ۔بھارت کی عسکری برتری اس کے دماغی فتور میں اضافے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ناقابل تسخیر ہے۔ہمارے جذبہ ایمانی کا کوئی قوت جم کر مقابلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان چین اقتصادی راہدری بھارت کی تکلیف کا اصل سبب ہے۔پاکستان کی ترقی و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہے۔بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں سی پیک کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور فوج کی مشترکہ کوششیں ہی بار آور ثابت ہوں گی۔ ریاستی اداروں اور حکومت کے مابین کسی بھی قسم کا تناؤ ریاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی تمام تر توجہ قومی ترقی پر مرکوز کرنا ہو گی ۔اقتصادی راہدری کو جلد سے جلد فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔سی پیک کے ثمرات سے ہماری نسلیں بھی مستیفد ہوں گی۔

وحدت نیوز(تہران) ہر سال کی طرح امسال بھی  مجلس وحدت مسلمین پاکستان امور خارجہ شعبہ تہران  اور تہران میں مقیم پاکستانی طلاب جامعات کی انجمن کے تعاون سے تہران میں "طلاب جامعات اور شہید محمد علی نقوی رح" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار سے پہلے شہید  بزرگوار کے ایصال ثواب کے لیے زیارت عاشورا اور مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسوول حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور نہاد مقام معظم رہبری در جامعات کے سیاسی انچارج حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفی رستمی نے خطاب کیا اور شہید و شہادت کی اہمیت اور ڈاکٹر نقوی شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔

 اس موقع پر نہاد مقام معظم رہبری در جامعات کے بین الاقوامی امور کے انچارج حجت الاسلام محسن رحمانی اور تہرانی جامعات کے پاکستانی طلاب کی انجمن و مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تہران کے مسوول ڈاکٹر سید ابن حسن بھی موجود رہے،سیمینار کے آخر پر حاضرین نے مقررین سے سوال و جواب کیے،ایران کے دارالخلافہ تہران میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں تہرانی جامعات کے طلاب اور تہران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

وحدت نیوز(​ قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کے زیر اہتمام سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی تئیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،برسی کا پروگرام مدرسہ مبارکہ حجتیہ کی مسجد میں ہوا، پروگرام میں ڈاکٹر شہید کے عقیدتمندوں اور چاہنے والوں نے ہمیشہ کی طرح بھرپور شرکت کی،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔تلاوت قرآن مجید کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین سید نعیم الحسن نقوی  اور شہید کے ہمرزم ڈاکٹر  منصور حقیقت پور نے شہید نقوی کے مختلف خصوصیات  اور عملی زندگی پر جامع اور مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔اس موقع پر شہید نقوی کی یاد میں ایک تصویری نمائش بھی لگائی گئی تھی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کہا کہ کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری کی سیاست نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، ایک دوسرے کو چور چور کہنے کی سیاست کرنیوالے چوروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارعلی حسین نقوی نے کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،احسن عباس ،ودیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور عوامی مسائل حل کرنے سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی، جانب داری اور کرپشن کی دیواروں پر کھڑی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا، حکومتی بلند بانگ ترقیاتی کاموں کے باوجود کروڑوں مظلوم عوام غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، عدم انصاف، کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کو حقوق اور روزگار مہیا کرکے ہی دہشتگردی کو سیاسی طور پر کمزور کیا جا سکتا ہے

وحدت نیوز (جیکب آباد) شجرکاری مہم کے سلسلے میںآج المرتضی کالونی جیکب آباد میں خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ شجرکاری مہم میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، سیکریٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، مولانا منور حسین سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر سٹی آف نالج پبلک اسکول کے طلباء نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت ،کا سایہ جیکب آباد جیسے گرم علاقے کے لوگوں کا بہترین ،حافظ ہے، جو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود گرمی کی شدت سے بچاتا ہے۔ زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے سندہ کے عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان ، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔

علامہ مقصودعلی ڈومکی نے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے تمام اضلاع سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے درخت لگائیں اور اس سلسلے محکمہ جنگلات ، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

وحدت  نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفر کی ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری سے ملاقات، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے موصولہ اطلاعات اور نئی حلقہ بندیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ضلع شرقی کے آرگنائزرجعفرحسین اور عباس اشرف نے بھی ڈویژنل رہنماوں سے ملاقات کی اور ضلع میں تنظیم سازی  اور شہدائے عباس ٹاون کی برسی کے اجتماع کے حوالے سے بھی مشاورت کی ،برسی کا اجتماع17مارچ بروز ہفتہ بعد نماز مغربین، جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاون میں منعقد ہوگا  جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خطاب کریں گے، اس موقع پرڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور صوبائی سیکریٹری مالیات ظہیر حیدر زیدی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree