وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا رضا نے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان کے اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ وفاقی حکومت کیلئے لازم ہے کہ اس بات کا خیال رکھے کہ وہ پنجاب کی نہیں بلکہ پاکستان کی حکومت سنبھال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وفاقی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا فیصلہ کیا۔ جس پر دیگر جماعتوں نے حکومت پر کااعتماد کا اظہار کیا، مگر بعداً وفاق نے اس فیصلے پر عمل کرنے کے بجائے مشرقی روٹ معترف کروایا جو کہ پورے ملک کے ساتھ وعدہ خلافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یہی چاہتے ہیں کہ مغربی روٹ کی تعمیر ہو اور اقتصادی راہداری روٹ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ںسے گزارہ جائے مگر وفاق صرف اس لئے اس روٹ کی تعمیر میں دل نخواستگی کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ اس میں پنجاب کو کم فائدہ ہوگا اور پنجاب کے بجائے بلوچستان اور خیبر پختونخوا ں کے عوام زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ اس وقت وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواں بھی وطن عزیز پاکستان کا حصہ ہیں ، ان صوبوں کے عوام کو انکو حق سے محروم رکھنا ٹھیک نہیں بلکہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسا کام کر جائے کہ آئیندہ بھی لوگ ان پر اعتماد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دیگر سیاسی جماعتوں کو اہمیت دینے کے بجائے اپنی مرضی پر عمل کر رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی ناراضگی خوش آئیند نہیں،وفاق مغربی روٹ پر کام شروع کرکے اپنی ذمہ داریوں اور اپنے وعدوں کو پورا کرے تاکہ روشن مستقبل کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوجائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے تعلیم کو ترقی کیلئے ضروری اور طلباء کو ملک کا عظیم سرمایاقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دے۔ قوم کے جوانوں کا پڑھائی کی طرف رجحان خوش آئیند ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوںنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم کی بہتری کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ علاقے کے اسکولوں کے ضروریات کے اشیاء فراہم کر دئے گئے تاکہ طلباء ان سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے کام کیا گیا ہے، علاقے میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین غلط افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلسل ان کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طور ہماری جماعت اور ہمارے نمائندوں کو بدنام کرے۔مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں میں پیدا شدہ دوریاں ختم کرنے کا سبب بنے گا۔کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے احساس محرومی کا خاتمہ ھوگا جو کہ ملک کی ترقی کا باعث باعث ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سندھ سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایک احتجاج ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی. سیکرٹری جنرل راولپنڈی سیدہ قندیل زہرا کی زیر قیادت کثیر تعداد خواتین نے احتجاج میں شرکت کی. احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قندیل زہرا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جانا قانون و انصاف کی بجائے اختیارات کی حکمرانی پر دلالت کرتا ہے.انصاف کے حصول تک ہم اسی پرعزم انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی جنگ میں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھرانے سے ملتا ہے. مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح اور منشور کا حصہ ہے. مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہر آواز پر ہم لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں موجود رہیں گی. احتجاج میں سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدہ راضیہ, رابطہ سیکرٹری ثمینہ نقوی, سکاوٹس انچارج نساء رضوی, ردا کلثوم, راحیما فاطمہ اور محدثہ فاطمہ کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت کی.
وحدت نیوز(لاہور) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اوخواجہ عمران نذیر نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی و دیگر رہنماوں سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے یقین دہانی کروائی کے آپ کے مطالبات پر انشاللہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گااور انہوں نے علامہ مبارک موسوی صوبائی سیکرٹری جنرل سے درخواست کی کہ وہ دو ستمبر کے دھرنے کے اعلان کو واپس لیں۔
علامہ مبارک موسوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار صاحب کے بھی مشکور ہیں کہ ہمارے مطالبات پر مثبت پیش رفت جاری ہے لھذا ہم ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے ،پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل یقین دہانی پر دو ستمبر کے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کرتا ہوں ،امید ہے کہ ہمیں اگلی کسی دھرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کرنا پڑیگا،ہم پاکستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور قیام امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل علمدرآمد چاہتے ہیں،عزاداری امام حسین ہمارا آئینی حق ہے ہم اس میں قدغن کو قبول نہیں کریں گے،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات دور کرنے اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات کریں گے،پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کو اپنی عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی آزادی حاصل ہے اور اسے یقینی بنانے کے لئے ہم بھر پور کردار ادا کریں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علامہ اقتدار نقوی کے بھائی اور نانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی، بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کے چچا کے انتقال پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ نے بھی علامہ اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔