وحدت نیوز (پشاور) ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا کا صوبائی اجلاس 24نومبر2016ء کو پشاور میں بھرپورطریقے سےمنعقدہوا۔جس میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکٹری جنرل مولانا عبدالحسین، سیکرٹری سیاسیات قاسم رضا، پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا مرتضی عابدی اور علاقہ بنگش سے مولانا سرفراز علی مہدوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی کابینہ کے انتخابات ہوئے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے تین رہنمائوں کو صوبائی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ، جن میں علامہ محمد اقبال بہشتی صوبائی نائب صدر، مولانا سید مرتضی عابدی سیکرٹری مالیات، مولانا عبد الحسین رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے،یاد رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تقریبا 21جماعتوں پر مشتمل ایک مذہبی اتحاد ہے جو کہ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اورسیکریٹری امور سیاسیات سیداسد عباس نقوی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتا ل میں داخلے پر تشویش اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ صاحبزادہ حامد رضا پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کے بڑے علمبردار ہیں ، ان کی شخصیت جتنی اہل سنت برادران میں محترم ہے اس سے زیادہ اہل تشیع مکتب فکر ان کی عزت اور احترام کا قائل ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور استحکام وطن کی بات کی اور عملی کوشش بھی جاری رکھی ہے ، پاکستان کو تکفیریت کے نجس وجود سے پاک کرنے کے لئےایم ڈبلیوایم سنی اتحاد کونسل کے ہم رکاب ہو کر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے جس کے لئے ہم صاحبزادہ حامد رضا کی مکمل صحت وسلامتی او ر طو ل عمر کے لئے دعا گوہیں ،پروردگارعالم انہیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے صدقے جلد از جلد شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی عیادت کی جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں ، اس موقع پر آصف رضا ایڈووکیٹ نے صاحبزادہ حامد رضا کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ زیارت مقامات مقدسہ کے لئے عراق دورے کے باعث علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تشریف نہیں لا سکے لیکن وہ حرم امام علی ؑ اور امام حسین ؑ میں آپ کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، صاحبزادہ حامد رضا نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے دیگر قائدین کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے دعائوں پر اظہار تشکر کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) وادی نیلم آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی جارح افواج کی جانب سے مسافر بس پر حملے اوراس کے نتیجے میں دس بے گناہ پاکستانی مردوخواتین کی المناک شہادت پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ، آج وادی نیلم سمیت کوٹلی ،پونچھ اوردیگر سیکٹرز میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ پاکستانی حدودمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تماش بین کا کردارفوری ترک کرے،ایسے وقت میں کے جب پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی قریب ہے اوردفاعی نمائش جاری ہے بھارت کی جانب سےنہتی خواتین اور مسافروں کو نشانہ بنانا اس کی بوکھلاہٹ کوظاہر کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے پاکستان کے بیس کروڑ محب وطن عوام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی وحدت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی پاک مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وادی نیلم کے علاقہ لوات میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرجع تقلید جہان تشیع، سابق چیف جسٹس آف اسلامی جمہوریہ ایران اورمجلس خبرگان رہبری سمیت دیگر اہم اداروں کے رکن آيت اللہ العظمٰی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی ؒکی پرسوزرحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی ودیگر نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں آيت اللہ العظمٰی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی ؒکے انتقال پر ملال کو امت مسلمہ کیلئے بالعموم اور ملت تشیع کیلئے بالخصوص عظیم نقصان قرار دیا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ امام خمینیؒ کے قریبی رفقاءمیں سے ہونے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کے ہر اول دستے میں بھی شامل تھےجنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اہم سرکاری عہدوں پر فرائض منصبی باحسن وخوبی انجام دیئے ، مرحوم نے اپنی وراثت میں بہترین تعلیفات امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے چھوڑی ہیں ،اس جانگزارسانحے پر مجلس و حدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای ، تمام ملت ایران اور جہان تشیع کی خدمت اقدس میں ہدیہ تعزیت اور تسلیت پیش کرتی ہے ، خدا بحق چہاردہ معصومین ؑ ہمیں مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی ؒکی سیرت کی پیروی کی توفیق عنایت فرمائے اور ان کے طفیل ہماری بخشش فرمائے ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت جعفری نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ شہر کو تعلیم کے شعبے میں ترقی دینا ہمارا شعار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص بالخصوص نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہم شروع ہی سے کوشاں ہیں۔ ہم صوبے بھر میں تعلیم کو عوام الناس کیلئے عام کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر ایک کے دسترس میں ہو۔ ہمارے نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کا ایک غیر معمولی جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے موجودہ نوجوان نسل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے مستقبل اور قوم کی ترقی کیلئے ایک نیک شگن ہے۔
انہوں نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری تعلیم کے فروغ کی وجہ سے افراد کو انکے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ صوبے کی ترقی کو روکھنے والا عمل ہے جس سے صوبے کی تعلیمی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے اور اسی طرح سرکاری دفاتر میں نا اہل افراد جگہ پاتے ہیں اور سارا نظام خراب ہو جاتا ہے۔ سرکاری نظام کے خرابی سے صوبے میں کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور دیگر برے افعال میں اضافہ ہوگا، آئیندہ اگر ہم ان چیزوں پر قابو پا لے تو شاید بلوچستان ، پاکستان کا اہم ترین صوبہ بن جائے گا اور وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی کی ایسی راہ ہموار ہوگا جسکی پورے تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ یہ صوبہ بلوچستان میں میرٹ کی پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حقدار کی حق تلفی سے ادارے میں مزید خرابیوں کا آغاز ہوگا اور یہی بات کل کو صوبے کی پسماندگی کا باعث بنی گی۔ ایسے اسکولز کے رپورٹ بھی سامنے آئے جن میں تین ،چار اور درجن کے قریب اساتذہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور ابھی تک ان کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی نہیں کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں اسکولز میں معلم قرآن کا نہ ہونا یا تعنیات نہ کیاجانا قابل تشویش ہے۔