وحدت نیوز (کراچی/ کوئٹہ/ فیصل آباد/چنیوٹ /راولپنڈی/ گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کےتحت مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی کی اپیل پر ملک گیر ہفتہ شہزادی سکینہ ؑ اور شہزادہ علی اصغر ؑمنایا گیا جس میں خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ بھر پور انداز میں شرکت کی اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی طرف سے یوم بی بی سکینہ وجناب علی اصغر 12 صفر کو جعفریہ ہاوس گلستان روڈ میں منعقد کیا گیا جس میں خواہر نزہت زیدی نے بی بی سکینہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور اسے اپنانے پر زور دیا اور مذاہب اہلبیت ع سے مجلس کا اختتام ہوا اخر میں تابوت بی بی سکینہ و جھولا علی اصغر بھی برآمد ہوا ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی رضویہ یو نٹ کی طرف سے بھی یوم بیبی سکینہ وجناب علی اصغرمنعقد کیا گیا جہاں بچوں نے سبیل کا اہتمام بھی کیا مرثیہ اور نوحہ خونی بھی کی گئی مجلس کے اختتام پر تبوت اورجھولا بھی برآمد ہوا ،یم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی حسن کالونی یونٹ کے تحت بھی ایک اضافی پروگرام یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے ہری پٹیاں اور ہرے لباس میں شرکت کی مرثيہ اور نوحه خوانی کے ساتھ شبیہ تابوت اور جھولا بھی برآمد ہوا ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی سرجانی یونٹ میں بھی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتن کی طرف سے ہونے والا پروگرام یوم بی بی سکینہ وجناب علی اصغر امام بارگاہ حسن عسکری میں 12 صفر کو منعقد ہوا جس میں مومنات نے کثيرتعداد میں شرکت کی بچوں نے ہری پٹیاں اور ہرے لباس میں نوحه خوانی کی، تابوت اور جھولا بھی برآمد ہوا۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی طرف سے ضلع فیصل آباد میں بھی یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کی مناسبت سے پروگرام رکھا گیا جس میں بچوں نے فضایل و مصائب بیان کیے بچوں سے سوال جواب بھی کیے گئے اس کے علاوه ضلع جھنگ اور کمالیہ میں بھی یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیے گئے،ضلع جینوٹ میں بھی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی طرف سے یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر کے حوا لے سے پروگرام منعقد کیا گیا جہاں مانیں اپنی گودیوں کے لال صدقہ علی اصغر کی طور پر لے آئیں اور اپنی بچیوں کو کنیز بی بی سکینہ بناتے ہوئے شریک ہوئیں، جناب علی اصغر کے نام پر دودھ کی سبیل لگائی گئی اس موقع پر خواہر ڈاکٹر ردا نے مائوں کواپنے بچوں کوحقیقی معنوں میں غلام علی اصغراور کنیز بی بی سکینہ بننے کی پرورش کر نے کی تلقین کی۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتين کی طرف سے گلگت قصرابوطالب میں یوم بی بی سکینہ و علی اصغر منعقد کیا گیا جس میں کثير تعداد میں مومنات نے شرکت کی خواہر آسیہ نے اپنے خطاب میں کربلا میں خواتين اور بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور حالات حاظره کا جائزہ لیتے ہوئے ہونے والے مظالم ِپابندیوں اور نا انصافیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتين کی طرف سے راولپنڈی میں خواهر قندیل کاظمی کی زیرنگرانی امام بارگاہ المنڈی میں یوم بی بی سکینہ و جناب علی اصغر منعقد کیا گیا جس میں نامور خطیبہ خواهر انجم، خواهر قنديل کاظمي اور خوایر رحيمہ نے خطاب کیا اور بی بی سکینہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، تقریب میں گرلز سکائوٹس نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کیا اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی مستورات نے شرکت کیں کوئز مقابلہ بھی ہوا جس میں حاضرين سے بھی سوالات پوچھے گئے پروگرام کے اختتام پر کربلا والوں کی یاد میں شمع بھی روشن کی گئیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے، ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے،بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑایا ہے۔ ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے، ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میں مصروف ہیں۔ نہ صرف کوئٹہ بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ماہ مبارک ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے آغاز کےموقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے امت مسلمہ کے نام جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ملت پاکستان شدید خطرات اور چلنجز کے باوجود تاریخی عظیم جشن میلاد النبی ﷺ میں شرکت کریگی بیدار سنی شیعہ مسلمان عشق رسول اکرم ﷺ کو والہانہ طور پر منائیں ، دشمنان دین ، ملک و ملت کی تمام تر سازشیں اور سرمایہ کاری کو خاک میں مل جائے گی ان شاءاللہ ، شیعہ سنی وحدت کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہو چکا ہے ۔محرم صفر اور ربیع الاول سال کے پہلے تین ماہ عملی وحدت کے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ جس طرح برادران اہلسنت نے گذشتہ دو ماہ میں اتحاد کا ثبوت دیا ہے ۔اسی طرح ہم بھی اس ماہ ربیع الاول میں اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ محافل میلاد میں شرکت فرمائیں گے، عملی وحدت کا مظاہرہ کریں گے ،بفرمان امام خمینی ؒ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ملک بھر میں جلوس ہائے میلاد النبیﷺمیں استقبالیہ کیمپوں اور سبیلیوں کا اہتمام کریں گےاور اہلسنت برادران کے ہمراہ آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کا جشن مل کر منائیں گے،خدا نے چاہا تووطن عزیز میں شیعہ سنی بھائی چارگی اور وحدت کے ثمرات سے پاکستان کے داخلی و خارجی مسائل سے نجات حاصل ہو گی۔
ان کاکہنا تھا کہ امید ہے ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس بخیر وعافیت اختتام پذیر ہونگے ، شدید خطرات کے باوجود ملک بھر میں سنی شیعہ عوام عشق رسول خداﷺ سے سرشار ہوکر جلوس میلاد النبی میں شرکت کریں گے ،ہمیشہ ملت جعفریہ کی عید میلاد النبیﷺ کے اجتماعات میں ،شرکت غیر معمولی رہی ہے ، اور اہل تشیع برادری گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے گی اور عملی طور پر جلوس ہائے میلاد النبی ﷺ میں اپنے اہل سنت بھائیوں کے شانہ بشانہ نظر آئے گی ، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل اور دیگر اہلسنت جماعتوں نے جس محبت ، اخوت اور وحدت کے صفر کا آغاز کیا ہے آج ملک بھر میں اسکی عملی تصویر ملاحظہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے اسے بنانے والی قوتیں یعنی اہل سنت و اہل تشیع کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں آپس کے اتحاد اور سیرت نبی کریم ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین مبین کی ترویج، دفاع ، سربلندی اور ملکی سلامتی کے لئے اپنا قومی کرار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کو دہشت گردی اور لاقانونیت سے نجات دلانا تمام عاشقان و پیروان مصطفیٰ ﷺ کی دینی وشرعی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی خدمت بھی ہے ۔ ہم سب ایک تھے ایک رہیں گے اور ملکر وطن عزیز کا دفاع کریں گے ۔ان شاء اللہ۔
وحدت نیوز (گلگت) صوبائی حکومت نے ثقافت کے نام پرایک بیہودہ عمل کی ترویج کرکے گلگت بلتستان کے غیرت مند عوام کے جذبات مجروح کردیئے ہیں،اسمبلی ممبران کا فاحشہ گینگ میں نام آجانا پورے گلگت بلتستان پرایک بد نما داغ ہے جس کی فوری انکوائری ہونی چاہئے اوراگر خدا نخواستہ اخباری خبر درست ہے تو ملوث ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہرنے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بیہودہ روایات کے امین نہیں بلکہ علاقے کے عوام اسلامی روایات کے امین ہیں اور مذہب سے ان کا دلی لگائو ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام جرات ،حمیت اور غیرت مندی میں اپنی مثال آپ ہیںجو منکرات دوسرے علاقوں میں پائے جاتے ہیں الحمدللہ گلگت بلتستان ان منکرات سے منزہ ہے تاہم انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز میں چھپنے والی خبر نے گلگت بلتستان کے عوام کا سر شرم سے جھکادیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے منتخب نمائندوں کو اس لئے اسمبلی نہیں بھیجا کہ وہ علاقے کی عزت و شرف کو بیچ کھائیں اور اگر یہ تہمت ہے تو پھر حکومت کو چاہئے کہ مذکورہ اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے بصورت دیگر عوام خود سے ارکان اسمبلی کا محاسبہ کرینگے۔صوبائی حکومت نے سیاسی مخالفت میں ضمیر کا ووٹ بیچنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی نہ کرکے اپنی انانیت اور دشمنی کا واضح ثبوت دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ علاقے کی عزت کو خاک میں ملانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے اور حکومت دانستہ طور پر ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں بلیک میل ہوچکی ہے۔تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامات کی بندش بھی اسی سازش کا حصہ ہے اور دشمن یہ چاہتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو مذہب سے دور کرے اور ایسی ترقی اور خوشحالی پر ہم لعنت بھیجتے ہیں جو ہمیں مذہب سے دور کردے۔ان ملت فروشوں اور عصمت فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عوامی مطالبہ ہے جسے ہر صورت میں انجام دیا جانا چاہئے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی ترقی و استحکام اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے پیشہ وارانہ طرز عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے ضرب عضب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے اب اس کے ثمرات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو پورے عزم کے ساتھ فیصلہ کن نتائج کی طرف مزید تیزی سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تکمیل کے لیے پورے ملک کی نظریں نئے آرمی چیف کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ملکی ترقی و استحکام کے لیے ان دونوں اہداف کو سر کرنا ہو گا۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحال پاکستان کے لیے سی پیک کے منصوبے کو جتنی جلد ممکن ہو پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے۔بھارت سمیت مختلف عالمی طاقتیں اس منصوبے کی اس لیے مخالفت کر رہی ہیں کہ وہ ارض پاک کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں۔ان کے مذموم ارادوں کو ملکی ترقی کی راہ کی دیوار نہ بننے دیا جائے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی فوری تعمیر کے لیے پوری قوم اور تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کا یکساں موقف ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے آرمی چیف ملک کے تمام حصوں میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور اور موثر کاروائی کا حکم دیں گے تاکہ ان عناصر کا انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے جن کے ہاتھ عام شہریوں اور پاک فوجی کے جوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔