وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) انجمن سجادیہ ؑ ضلع ہٹیاں بالا کے بانی صدر، مجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں کے سابق فعال تنظیمی ساتھی سید سجاد حسین ہمدانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گے،مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں امراء ساون میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی اقتداء میں اداکردی گئی،تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں عزیزواقارب کے علاوہ علامہ مفتی سیدکفایت حسین نقوی ممبراسلامی نظریاتی کونسل ،علامہ طالب حسین ہمدانی،علامہ فضل عباس نقوی،علامہ سید منیر ہمدانی،وزیراعظم آزادکشمیر کے فرزند راجہ عثمان حیدرایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدر پی پی آزادکشمیر صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر فریدخاں،سابق امیدوار اسمبلی سید حسنین علی کاظمی،،جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیرکے صدرسیدشبیربخاری،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل سیدیاسرنقوی،ممبرمجلس عاملہ مسلم کانفرنس مرزاآصف علی مغل،قاضی شمیم اعوان،کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان،،صدرپریس کلب مرزااسلم،عارف کشمیر،سیدشاہد ہمدانی،ذیشان حیدرکاظمی،شہرت یافتہ نعت خوان سیدظہورحسین بخاری، سیدعارف کاظمی،سید مبارک نقوی،سیدظہورنقوی ،عوام علاقہ اور سینکڑوں مذہبی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ،آہوں اور سسکیوں میںسپردخاک،مرحوم سیدسجادحسین ہمدانی مجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں کے فعال بنیادی کارکن ہونے کیساتھ علاقائی تنظیم انجمن سجادیہ ؑ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر بھی رہے کچھ عرص قبل بزنس کے سلسلہ میں حجازمقدس کے شہرریاض میں اقامت پزیر تھے،کچھ عرصہ قبل عزیزواقارب سے ملاقات کے لئے پاکستان واپس آئے توبیمار پڑگے شفاانٹرنیشنل اسلام آبادمیں دوران علاج انتقال کر گے، اس موقع پر تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مرحوم انتہائی اعلی اخلاق کے مالک اور حافظ قران تھے موصوف نے اپنی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت میں گزاری اور موصوف کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جو ہردلعزیز شخصیات کی مالک ہیں مولائے کائنات کے فرمان کے مطابق کہ ’’زندہ رہو تو لوگ تمھارے ملنے کامشتاق ہوں اور مر جاو توتم پر روئیں ‘‘آج سینکڑوں افراد کی آئیں اورسسکیاں مرحوم کے اچھے اخلاق اور کردار کی علامت ہے،علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکی ریاستی واضلاع کی قیادت نے مرحوم کی رحلت پر گہرے رنج وغم کااظار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کے لئے مشرق وسطیٰ کی پروکسی وار کو پاکستان درآمد کرنے کی سازش ہورہی ہے،افغان جہاد کے قیمت پاکستان چکانے میں مصروف ہے ایسے میں مشرقی وسطیٰ میں جاری پراکسی وار کے نام پر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والے کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے؟یمن ،بحرین،اور فلسطین میں عالمی استعمارکے مظالم پر لب کشائی نہ کرنے والے آج اسرائیل اور امریکہ کی شکست کو اسلام سے جوڑ کر اُمت کو گمراہ کر رہے ہیں،پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کے لئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ضلع لاہور کے کارکنان سے صوبائی سیکرٹریٹ میں کرخطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے،تمام مکاتب فکر کے علماء و دنشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کرے جو معاشرے میںت شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں،اسلام امن و رواداری کا دین ہے،نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنے والے استعمار کے آلہ کار ہے،اور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار بھی ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ کراچی میں معروف شیعہ رہنما سید زین رضوی سمیت شیعہ جوانوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواانتہائی قابل مذمت ہے،ایم ڈبلیوایم رہنما زین رضوی سمیت دیگر شیعہ جوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف کل بروز جمعہ سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، ملت جعفریہ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے اور زین رضوی سمیت دیگر شیعہ جوانوں کی فوری بازیابی عمل میں لائی جائے۔ وحدت ہاؤس کراچی میں ہنگامی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ معروف شیعہ رہنما زین رضوی سمیت کئی شیعہ جوانوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا نتہائی قابل مذمت ہے، ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پْرامن شہریوں کو اغوا کر کے غیر معینہ مدت کیلئے غائب کر دیا جانا بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے، ملت جعفریہ زین رضوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے، بصورت دیگر ملت جعفریہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، ملکی حساس صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پُرامن محب وطن ملت تشیع کو انتقام کا نشانہ بنانا مملکت خداداد کے خلاف سازش ہے۔ صوبائی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے غیر آئینی اقدامات پر آواز بلند کرنے والی قوتوں کو خاموش کیا جارہا ہے، لیکن یہ حکومرانوں کی بھول ہے کہ وہ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیاں کرکے اپنی کرپشن چھپا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک طرف تو کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور تکفیری دہشتگردوں کو آزاد چھوڑ رکھا ہے، جبکہ دوسری جانب نیشنل ایکشن پلان کا رُخ محب وطن ملت تشیع کی طرف موڑ رکھا ہے ، ملت جعفریہ کے رہنماؤں کے خلاف ناروا اقدامات حکمرانوں کے متعصبانہ رویہ پر دلالت کرتے ہیں، انکا یہ طرز عمل انکے اقتدار کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اگر زین رضوی سمیت تمام لاپتہ شیعہ جوانوں کی فی الفور بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی تو کسی بھی سنگین صورتحال کی تمام تر وفاقی حکومت پر عائد ہو گی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے تحت شہید آیت اللہ شیخ باقر نمر کی شہاد ت کے موقع پر انکی بلندی دراجات کے لئے مجلس ترحیم و دعائے توسل کا اہتمام وحدت ہاوس جعفرطیار سوسائٹی میں کیا گیا جس میں کارکناں سمیت مومنین نے شرکت کی، شیخ نمر کی پہلی برسی کی مناسبت سے ہونے والی اس مجلس ترحیم سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی جنرل سیکرئٹری علامہ غلام محمد فاضلی نے خطاب کیا جبکہ دعا توسل کی برادران نے اجتماعی تلاوت کی اس دوران شہید نمر کی بلند دراجات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مظلومین کی فتح و نصرت اور نائیجریا کے آیت اللہ شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی ، بعد از دعا مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام محمد فاضلی نے کہا کہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کا قتل آل سعود کے گناہوںمیں سے عظیم گناہ ہے انہوں کہا کہ اس نفس ذکیہ کا قتل آل سعود کی بادشاہت کے خاتمہ کا سبب فراہم کرے گااور اللہ ہمیں شہید کے قاتلوں کا انجام اس دنیا میں ہی دکھا دے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عمل ہو رہا ہے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عوام سے غلط بیانی وزارت عُظمی جیسے اہم اور اعلیٰ منصب کی توہین ہے۔اگر نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر اس کی روح کے مطابق عمل ہو تا تو کالعدم جماعتوں کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے اہم شہروں میں جلسے کی قطعاََ اجازت نہ دی جاتی۔نیشنل ایکشن پلان میں نفرت انگیز تقاریر اور موادکو قابل تعزیز قرار دیا گیا ہے لیکن تکفیری عناصر تفرقہ بازی پھیلانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع سے ان کا صوتی و بصری مواد حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو دہشت گردوں کے خلاف کم اور انتقامی کاروائیوں کے لیے زیادہ استعمال کیاجا رہا ہے۔دہشت گردوں کی بجائے محب وطن افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈالا جا رہا ہے۔سی ٹی ڈی حکام بے گناہ افراد کو گھروں سے رات کی تاریکی میں غائب کر کے لے جاتے ہیں۔فوجی عدالتوں کے قیام کے باوجود وہ تمام سانحات ابھی تک زیر التوا ہیں جن میں شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ محض اخباری بیانات جاری کرنے سے ملک میں امن نہیں آئے گا اس کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کرداعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان آنے کی دعوت دینے والے شخص پر ہاتھ ڈالنے سے وزارت داخلہ کا معذوری ظاہر کرنا دہشت گردی کے خلاف حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کے بیان کو عملی شکل دی جائے۔
وحدت نیوز (ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تہورعباس شاہ نے کہا کہ پولیس کے جوانوں پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں دہشتگردوں اور تکفیریوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر یہ دہشتگردی کی تیسری واردات ہے۔ یہ واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کئے گئے ہیں، تاکہ ڈیرہ کے پرامن شہری ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوں، انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور پر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرے۔ بدقسمتی سے ابھی تک مولانا حماد فاروقی اور شرافت حسین کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے، ساتھ ہی پاک فوج کو پورے شہر اور گرد و نواح میں مکمل آپریشن کرنا چاہئے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم اپنے رکھوالوں (محکمہ پولیس) کے ساتھ کھڑی ہے۔