وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیوایم کےسپریم ادارےشوری ٰ عالی کے دو روزہ اجلاس کے بعد سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےشوریٰ عالی کے چیئرمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین ،علامہ سید علی رضوی ،علامہ سید حیدر عباس عابدی،علامہ ہاشم موسوی ،اور مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ حیدر آباد میں بزرگ شیعہ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی کے گھر پولیس گردی چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدیدمذمت کرتے ہیں،علامہ حیدر علی جوادی کے بیٹے علامہ حسن جوادی جو کہ پہلے سے ہی بیمار تھے کو گرفتار کیا گیا اورتشدد کے سبب انکی حالت غیر ہونے پر انہیں سڑک کنارے پھینک دیا گیا،وہ کچھ دن موت وحیات کے کشمکش میں رہے لیکن جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے،ہم اس کو ماورائے عدالت قتل تصور کرتے ہیں،پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت اس ماورائے عدالت قتل کے جوابدہ ہیں حکومت ہمیں جواب دے انہیں کس جرم کی پاداش میں شہید کیا گیا؟اسی طرح ملک بھر میں ہمارے درجنوں بے گناہ افراد تا حال لاپتہ ہیں، مولانا ظہیرالدین بابر جو ایک محب وطن انسان تھا وہ پاکستان کو سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے تھے ،وہ ملک بھر میں لوگوں کو شجرکاری اور زراعت سے متعلق معلومات اور لوگوں کو اس جانب رغبت دلانے میں مصروف تھے لیکن دو سال سے ان کو لاپتہ کیا ہوا ہے اس کی بوڑھی ماں کی بینائی چلی گئی ہے ،یہاں ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جا رہا ہے اس کے نتائج مثبت نہیں آئینگے ،بیلنس پالیسی کا عمل ضیاء باقیات کا شاخسانہ ہے جو ملکی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم ہالینڈ کے ملعون گریٹ والڈر کی جاب سے توہین رسالت ﷺ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور وفاقی حکومت کی اس ایشو پر کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں واقعاََ پاکستان نے اسلامی دنیا میں فرنٹ رول کا کردار ادا کیا،حضور سرورکائنات ﷺ اور انکی آل پاکؑ کی عزت وحرمت پر ہم اپنی جانوں کی قربانی کو سعادت سمجھتے ہیں،اور ان کی شان میں گستاخی کو ہرگس برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں امید ہے پاکستان کی خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت انقلابی اقدامات کریگی،انہوں نے کہا کہ عزادای سید شہداء ہماری شہ رگ حیات ہے،امید ہے کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کو حکومت یقینی بنائے گی،سابقہ ن لیگ حکومت کے دور میں پنجاب میں ملت جعفریہ کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا،سینکڑوں ایف آئی آر درج کی گئیں اور چارسو سے زیادہ افراد کو شیڈول فور میں ڈالا گیا اورآئین پاکستان کی دی ہوئی مذ ہبی آزادی کے حقوق کو بری طرح پامال کیاگیا ۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی حکومت ا س مسئلے پر سنجیدگی سے سوچے اور جلد از جلد صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے جو کہ محرم الحرم میں امن و امان بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رسومات کی آزادی سے ادائیگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کام کرئے اس سال بھی جبکہ حکومت بھی ابھی نئی ہے اور حالات پہلے سے کچھ بہتر ہیں مگر دہشگردی کے خطرا ت موجودہیں ۔ دشمن ملک میں افراتفری اور عد م استحکام چاہتا ہے ،ڈی آئی خان ،جھنگ ،شکارپور، کوئٹہ، پارہ چنار حساس ترین علاقے ہیں جہاں اب بھی دہشگردوں آزدانہ نقل و حرکت کر تے ہیں اور آئے روز کوئی نا کوئی دہشتگردانہ وار کرتے ہیں ۔ ہم آج کی پریس کانفرنس کے زریعے یہ بات واضع کردینا چاہتے ہیں کہ ہم حکومت وقت کے اتحادی ضرورہیں مگر عزاداری امام حسینؑ اور زائرین کی آمد ورفت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ یا مصلحت کا شکارنہیں ہونگے ۔ حکومت فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے تاکہ وطن عزیز میں بسنے والے کروڑوں عزادار اطمینان اور پر امن ماحول میں عزاداری امام حسین ؑ کی ادائیگی کرسکے۔
وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کی جانب سے وحدت ھاؤس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان مولانامحمد بخش غدیری کے زیرصدارت ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں ماہ محرم الحرام میں درپیش مسائل کے سلسلے میں مولانا محمد بخش غدیری اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال پولیس انتظامیہ کیجانب سے عزاداری میں بہتر انتظامات پر اور میونسپل انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن گذشتہ سال دؤران جلوس مجالس لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے اگر اس سال بھی حیسکو انتظامیہ کی یہی روش رہی تو ہم اپنے جلوس ومجالس کارخ شہرکی اہم شاھراہوں کیجانب موڑدینگے اگر دؤران مجالس وجلوس لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو اسکی ذمہ دار حیسکو انتظامیہ ہوگی۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے بمقام کاظمی منزل میں ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میںجشن غدیر اور مباہلہ کے سلسلے میں ہونے والے میلاد کے انتظامات پرمشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے سلسلے میں بھی زمہ داریاں سونپی گئیں۔کابینہ کی تمام اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل راولپنڈی محترمہ قندیل زہرا کاظمی کی سربراہی میں عہد کیا کہ وہ ان کے شانہ بشانہ اپنی زمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گیں۔اس کے بعدمحترمہ تسمیہ اور محترمہ سحر نے خوبصورت انداز میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) ام ابیھا ع تعلیم بالغاں اسکول میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سےمیلاد کی با برکت محفل کا انعقاد کیاگیا، خواتین اور بچیوں نے اعمال غدیر انجام دیئے اور ھدیہ نعت، و منقبت پیش کیا ،مدرسہ کی طالبات کا سالانہ امتحان کا رزلٹ اناؤنس کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی ذمہ دار محترمہ غزالہ نے خوبصورت اندازمیں لیکچر دیتے ہوئے غدیر کی کے بارے میں بچیوں کو آگاہی فراہم کی اور سوالات بھی کیے اور پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی طالبات کو انعام تقسیم کیے اور محرم الحرام میں ھماری کیا بنیادی ذمہ داری ہےکے عنوان پر محترمہ سیمی نقوی نے خطاب کیااور اسکول کی تمام بچیوں میں کالے اسکارف کا چھوٹا سا ھدیہ پیش کیا اور محترمہ سیمی نقوی نے آنے والے مہمان گرامی محترمہ غزالہ جعفری اورمسز اسد علی اسدی کا شکریہ ادا کیا ،دعائے امام زمانہ عج سے محفل کا اختتام ہوااور حاضرین کی خدمت میں نیاز تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے 18ذی الحجہ یوم اعلا ن ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے پر مسرت موقع پر جشن عید سعید غدیرملک بھر میں مذہبی جوش وخروش اورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا، اس حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ میں محفل جشن وتقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس میں معروف شعراءو منقبت خواں حضرات نےنذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ حمایت مظلومین کونفرنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان وعہدیداران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، تقریب سے مرکزی رہنما نثار فیضی، علامہ عبدالخالق اسدی ، ظہیر الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے یوم غدیر کے فلسفے اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید غدیر عیدوں کی عید ہے، اس روز خدانے اپنے دین کو کامل اور نعمتوں کو تمام کیااور رسول خداﷺ نے فرمان الہیٰ کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی وصی ولی حضرت علی ؑ کی ولایت کا اعلان کیا۔
کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام ضلع ملیر، ضلع وسطی اور ضلع جنوبی نے علیحدہ علیحدہ جشن ولاءوغدیر فیسٹیولز کا انعقاد کیا، ضلع ملیر میں مین مرکزی روڈ جعفرطیار سوسائٹی پرجشن ولاءسے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ غلام محمد فاضلی ، علامہ گلزار حسین شاہدی، احسن عباس رضوی، سعید رضوی نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں عمار عارف، مسلم عباس، عباس حسین، جری عباس ، وفا عباس نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر ننھے بچوں میں عیدی تقسیم کی گئی اور حاضرین کی لذیز پکوانوں سے تواضع کی گئی ۔
ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کی جانب سے انچولی سوسائٹی اور ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کی جانب سے صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کے باہر غدیر فیسٹیولز کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کیلئے آسکریم ،پاپ کارن کے اسٹالز، جھولوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ خواتین اور بچیوں کیلئےمہندی کے اسٹالز لگائے گئے تھے، بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی ،عید غدیر فیسٹیولز میں حاضرین کی مٹھائیوں اور گرماگرم لذید پکوانوں سے تواضع کا بھی اہتمام تھا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ، ناصر حسینی،، عسکری رضا، حسن رضا، رضوان پنجوانی ودیگر بھی موجود تھے۔
ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ضلع نوابشاہ کی تحصیل 60میل،جام صاحب اور شکار پور میں بھی جشن عید غدیر کے موقع پر اجتماعات کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، ان اجتماعات سے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، صوبائی سیکریٹری جنر ل علامہ مقصودڈومکی ، علامہ سجاد محسنی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ مختلف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز (گلگت) محرم کے قریب آتے ہی دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے دہشت گردی کی وارننگ جاری ہوتی ہیںلیکن دہشت گرد گرفتار نہیں ہوتا۔محرم کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہئے،محرم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں سیکورٹی اداروں کو پہلے سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بروقت اطلاع کے باوجود حکومتی مشینری کا بروقت اقدام نہ کرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔موجودوہ حالات میں بھی سیکورٹی الرٹ جاری ہوئے ہیں جس پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کو پائمال کرنا اور من پسند افراد کی تعیناتی ریاست کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں اور کسی غریب کا حق نہ مارا جائے کیونکہ کفر سے تو حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں۔انہوں نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اسلام سے خوفزدہ ہیں اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیںجن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔