وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی اپنے وفد کیساتھ آج جناب عبدالودود ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے ہزارہ قوم کو پاسپورٹ بنانے میں درپیش مسائل کے حوالے سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کامران حسین،کونسلر سید مہدی، ڈویژنل شوری کے ڈپٹی سیکریٹری حاجی حسین، حاجی کریم، حاجی الطاف حسین، کربلائی عبدالحکیم، بھی موجود تھے ۔وفد نے کوئٹہ کے مقامی لوکل باشندوں بطور خاص ہزارہ قوم کیساتھ پاسپورٹ آفس کے عملہ کے ناروا سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سالہا سال وطن عزیز کی دفاع کیلئے خدمات انجام دیئے ہیں ان بزرگ شہریوں اور ان کے بچوں کے اسناد کو بھی پولیس صفائی کیلئے بھیجنا بنیادی شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بزرگ شہری سمیت خواتین اور بچوں کو کبھی لوکل سرٹیفیکیٹ کی صفائی تو کبھی پولیس صفائی کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو پاسپورٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہیں ۔
حالانکہ وزارت داخلہ کی طرف سے وضع کردہ پالیسی بلکل واضح ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کے پاس سنہ 1979 سے پہلے کے اسناد موجود ہونگے انہیں بغیر پولیس صفائی کے پاسپورٹ جاری کیا جائیں لیکن حیرت ہے کہ 1979 تو در کنار 1965 کی جنگ لڑنے والے پاکستانی فوجیوں کے بچوں کو بھی پاسپورٹ بنانے میں مشکلات درپیش ہیں ۔وفد میں شامل تمام اراکین کو سننے کے بعد ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جناب عبدل ودود نے یقین دہانی کروائی کہ جن شہریوں کے پاس پاکستانی ہونے کے ثبوت موجود ہوں گے ایسے شہریوں کو پاسپورٹ بنانے میں آئندہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ہماری کوشش ہوگی کہ ہر شہری کو بروقت سفری دستاویزات پاسپورٹ مہیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ آفس میں ہمیں کچھ مشکلات کا سامنا ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد کے ہائیر اتھارٹی کو آگاہ کیا جا چکا ہے تاکہ ان مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے ۔ وفد میں شامل تمام اراکین نے جناب عبدالودود صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی کے والد بزرگوارعلامہ سید ریاض حسین شاہ طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، ان کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین اور صوبہ خبرپختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور تمام پسماندگان بالخصوص علامہ سید غضنفرعباس نقوی کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
علاو ہ ازیں مولانا سید غضنفر نقوی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کے والد بزرگوارعلامہ سید ریاض حسین شاہ کی نماز جنازہ بستی سیداں میں ادا کر دی گئی جس میں علاقے کی معزز سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی کوٹلی امام حسین ؑمیں سپردخاک کردیا گیا، مرحوم کی قل خوانی کل بروز جمعہ 9 بجے بستی سیداںمیں ادا کی جائے گی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے یمن مخالف ووٹ دینے پر گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوا یم نے انتخابات میں اور اس سے قبل مختلف تحریکوں میں تحریک انصاف سے بیلنس خارجہ پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا تھا ۔ جبکہ پاکستان نے یمن ایشیو پر فریق بن کر ظلم کا ساتھ دیا ہے، جس سے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اقوام متحدہ میں دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور دوسری جانب یمن میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی تحقیقات کے مخالف ووٹنگ میں حصہ لیتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی دوغلے پن کا شکار ہے جس پر شاہ محمود قریشی صاحب کو وضاحت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہر فورم پر دنیا کے ہر مظلوم کے حق میں آواز اٹھائی اور اسی طرح ان ایشوز کو اٹھاتے رہیں گے، اور یہی کربلا کا درس ہے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم چاہے کشمیرکے ہوں ، فلسطین یا یمن کے ہوںہمیں نیوٹرل رہتے ہوئے دنیا کے تمام مظوموں کا ساتھ دینا ہو گا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ یمن میں جاری سنگین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے مخالفت میں ووٹ دے کر حکومت کس منہ سے کشمیری مظلوموں کا مقدمہ لڑیں گی؟حکومت کا یہ عمل مشرق وسطیٰ کے دلدل میں پاکستان کو دھکیلنے کی استعماری طاقتوں کی ایک اور سازش کا حصہ ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل آغا مبارک علی موسوی کی زیر صدارت صوبائی آفس پنجاب میں منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرک سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکرٹری معاون تنظیم سازی آصف رضا نے خصوصی شرکت کی اجلاس آئندہ چھ ماہ کے تنظیم سازی کے لیئے اہداف مقرر کیئے گئے اور مرکزی تنظیم سازی کونسل کے فیصلہ جات پر عمل درآمد کرنے کے لیئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائندگان مخلتف اضلاع کت دورہ جات کر کے تنظیم ڈھانچوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں گے ضلعی شوری کے اجلاس منعقد کیئے جائیں گے اجلاس میں مولانا سید ملازم حسین نقوی صاحب کو صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔
وحدت نیوز (کراچی) اقوام متحدہ میں مظلومین یمن کے خلاف ووٹ انسانیت خصوصا ًپاکستانیوں کے ضمیر پر بدنما داغ ہے،یمن میں ہونے والے مظالم کے خلاف ووٹ دے کر حکومت نے کشمیر پر پاکستانی موقف کو کمزور کیا ہے،اقوام متحدہ میں مظلوم یمنیوں کے خلاف ووٹ کرنے پر وزارت خارجہ اپنی پوزیشن واضح کرئے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق راحیل شریف کی غیر قانونی اجازت کو کینسل کیا جائے راحیل شریف کی وجہ سے پاکستان کی غیر جانبدارانہ اور امن پسندانہ کردار دونوں زیر سوال ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے یمن پر مسلط جنگ کے خلاف اپنے مذمتی بیان کہا ۔
انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی امریکی اتحاد کی سعودی عرب پر مسلط کردہ جنگ کو عالمی بے توجہی کی وجہ سے دنیا کی فراموش شدہ جنگ اور موجودہ دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔غریب ترین عرب ملک پر مسلط کردہ جنگ چوتھے سال میں داخل ہونے جا رہی ہے۔ملک کی تین چوتھائی آبادی کو پانی،غذا اور دوا کی شدید کمی کاسامناہے۔سمندری،زمینی اور فضائی محاصرے کی وجہ سے ملک کی 70 فیصد آبادی کا سب سے بڑا مسئلہ ایک وقت کا زندہ رہنے کے قابل بنانے والے کھانے کی فراہمی ہے۔لاکھوں بچے غذا کی کمی کی وجہ سے مستقل معزور ہو چکے ہیں۔
انہوںنے مزید کہاکہ دسیوں ہزار بے گناہ شہری فضائی حملوں کے نتیجہ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔عورتیں، بچے،شہری ضرورت کی تنصیبات سب سے بڑا نشانہ بنی ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے اس انسانی المیہ کہ جس کا واضح زمہ دار سعودی عسکری اتحاد ہے، کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کو کثرت رائے(21) سے منظور کر لیا۔بدقسمتی سے پاکستان ان چند(8)ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر جہاں بالواسطہ طور پر حملہ آور اتحاد کی حمایت کی وہاں کشمیر اور فلسطین پر اپنے تاریخی موقف کو کمزور بھی کیا۔نئی حکومت نے واضح موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی کے کسی تنازعہ کا فریق نہیں بنے گا۔