وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ احسان اللہ شر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ جانثاران امام عصر ع کنونشن اور وحدت اسلامی کانفرنس سے حب الوطنی ؛ اتحاد بین المسلمین اور اسلامی بیداری کا پیغام عام ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ دھشت گردی فرقہ واریت اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما اور اہل سنت علماء کرام شریک ہوں گے۔انہوں نےکہا کہ دھشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے سیاسی دھارا میں شمولیت سے نفرت فرقہ واریت اور دھشت گردی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے میروخان میں چاردیواری کے اندر جشن مولود کعبہ کے انعقاد روکنے کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ چاردیواری میں پروگرام کو روک کر ہمارے بنیادی آئینی حق کو پامال کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی وحدت اسلامی کانفرنس کی تیاریاں زور شور سے جاری ،مرکزی و صوبائی قائدین کی مسلسل رابطہ و دعوتی مہم جاری ،اسلام آباد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصرعباس شیرازی کی ملی یکجہتی کونسل کے اکابرین سے ملاقات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل پاکستان عوامی تحریک سمیت ملی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مجلس وحدت مسلمین کی تین روزہ تنظمی کنونشن کے آخری روز بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے نئے سربراہ ( سیکرٹری جنرل ) کا خطاب ہو گاجس میں وہ جماعت کی پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گئے ۔ کانفرنس سے مختلف سیاسی مذہبی و ملی جماعتوں کے قائد ین بھی خطاب کریں گئے ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میںسابق وزیر قانون اور مرکزی رہنما آغا سید محمد رضا نے کہاہے کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں چند دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔بدامنی ، دھماکے کا دوبارہ شروع ہونا حکومتی ناکامی کو ظاہر کررہی ہے۔حکومت دعویوں کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے قومی خزانے سے خطیر رقم مختص اور بھاری بجٹ تو بنائے جاتے ہیں مگر عوام کی جان و مال پھر بھی محفوظ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو لاواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت اور انتظامیہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
وحدت نیوز(بھٹ شاہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ سیرت علی ع نجات بشریت کنونشن کے اختتام پر (سیرت امام علی ع میں یتیم اور غریب پروری) کے عنوان سے یوم علی ع کے اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ انہوں نےکہا کہ غریب اور نچلے طبقے کے افراد کی فلاح و بہبود انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت ع کی حیات طیبہ میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ حضرت مالک اشتر کو مصر کا گورنر مقرر کرتے ہوئے امام علی ع نے جو خط تحریر فرمایا وہ ہر دور کے حکمرانوں کے لئے رہنما جامع نظام حکومت ہے۔انہوں نےکہا کہ امام علی ع نے حکمرانوں کو غریب اور نچلے طبقے پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے اپنے طرز زندگی کو بھی انتہائی سادہ اور نچلے طبقے کے برابر رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نےکہا کہ آج کی پریشان انسانیت کے لئے سیرت علوی نجات کا بہترین راستہ ہے۔ ہمیں اپنے گفتار اور کردار کو سیرت علی ع سے ہم آھنگ کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(مری) جامعہ بنت الھدی بھمروٹ سیداں میں بائیسویں سالانہ الزھرا کانفرنس مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی طاقتیں اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوفزدہ ہوکرکبھی داعش اور کبھی القاعدہ جیسی شدت پسند تنظیمیں بنا کر اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوششیں کررہی مغربی معاشرے میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام عورت کو عزت دیتا ہے جبکہ مغرب آزادی کے نام پر عورت کو اس کے اصل مقام سے گرا کر " میرا جسم میری مرضی " جیسے نعرے دے کر عورت کی تذلیل کر رہا ہے انھوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم خواتین پر عورت کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر خواتین کے حقوق کی جنگ کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس موقع پر پی پی 6 سے ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما میجر (ر) لطاسب ستی نے بھی خطاب کیا اور کہا جناب سیدہ زہرہ (س) خواتین کےلیے کامل و بہترین نمونہ عمل ہیں ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہر دور کی خواتین دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں انھوں نے الیکشن میں حمایت پر اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سیدہ نرگس سجاد، مولانا ضیغم عباس جعفری ، اور مولانا ظہیر سبزواری نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جناب سید علی عباس زیدی کے گھر پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اے بی سینیاکے علمائے کرام کی ایک نشست منعقد کی گئی جس میں مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر علمائے کرام نے ملی معاملات پر بات چیت کی اور مختلف زاویوں سے مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد ان معاملات پر کام کرنا تھا جن کا خلاءموجود تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی میں سنگین شیعہ نسل کشی کے واقعات مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا باعث بنے جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین ابھر کر سامنے آئی ۔مجلس وحدت مسلمین تمام شیعہ جماعتوں اور اداروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہیں اور ان سے ٹکراؤاور نزاع کی ہرگز قائل نہیں ۔کسی بھی شیعہ تنظیم یا شخصیات کی توہین یا مخالفت ایم ڈبلیو ایم کی ہرگز پالیسی نہیں رہی ۔پاکستان میں علمائے کرام کے درمیا ن ایک دوسرے کے لئے احترام موجود ہے،جو کہ مثبت پہلو ہے ۔
اس دوران مقامی علماءنے آپسی اتحاد کے بارے میں تاکیدکی جس کا جواب دیتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملت کے درمیان اتحاد کی فضاءقائم رکھنا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی جگہ مل بیٹھ کر بات کرنی ہو تو مجلس وحدت مسلمین کے رہنماءتیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملی اتحاد کا فارمولا اگر ولی امر المسلمین جہاںآیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پاس جاکر حل ہو سکتا ہے تو اس سلسلے میں بھی ہم غیر مشروط طور پر آمادہ ہیں ۔اس موقع پر مقامی علمائے کرام کی جانب سے بعض ذاکرین کی طرف سے عقائد پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیاجس کے جواب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگرچہ عقائد کے معاملے میں انحراف کا مسئلہ سنگین نوعیت کا حامل ہے ،تاہم اس سلسلےمیں بات چیت اور گفتگو کے ذریعہ مسائل حل ہوسکتے ہیں اور اس سلسلے میں علماء کرام نے گرانقدر کوششیں کی ہیں ،جس کے خاطر خواہ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔
اس سے قبل علامہ سید فتح علی شاہ صاحب اور مولانا علیم رحمانی نے ملی مسائل اور مشکلات کی اچھے انداز میں نشاندہی کی ۔نشست کے اختتام پر مولانا علیم رحمانی نے علامہ احمد اقبال کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔نشست میں مولانا فدا حسین شگری،مولانا محمد افضل نوری،مولانا غلام حیدر مفتح،مولانا سید فتح علی شاہ رضوی،مولانا عبد الرحیم رہبر،،مولانا یاسین عابدی،مولانا سجاد حسین بلالی،مولانا حسن عسکری،مولانا ذاکر حسین مشہدی،مولانا محمد عباس شاکری ،مولانا سید روح اللہ ،مولانا عیسی ساجدی،مولانا محمد ابراہیم،مولانا موسی ٰ علی جعفری،مولان سید طحہ رضوی اور مولانا شبیر حسین سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔