جوان مہدی ؑ برحق کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئےاپنابھر پور کردار ادا کریں ، مرکزی رہنما وحدت یوتھ وفا عباس

14 July 2017


وحدت نیوز(راولپنڈی)وحدت یوتھ راولپنڈی کی ڈسٹرک کونسل کا اجلاس مرکزی ڈپٹی سیکریٹری برادر وفا عباس اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی علامہ اکبر کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے برادر وفا عباس کا کہنا تھا کہ آج نوجوان نسل کو سیرت محمد و آل محمد پر چلنا ہے۔ آج دشمن براہ راست امام زمانہ سے جنگ کا خواب دیکھ رہا ہے اور ایسے میں ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مہدی برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے شیعہ سنی حضرات شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 29 برسی کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ برادر وفا کا کہنا تھا شہید کی برسی کے اس اجتماع کی تشہیری مہم میں جوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد میں جوان عوامی رابط مہم شروع کرکے اس عظیم اجتماع میں عوام الناس کو دعوت دیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree