وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے اس برس عید الاضحی کے موقع پر مستحقین میں 20 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے وحدت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس برس بھی خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں ، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی ،ملیر، لانڈھی، بن قاسم، سولجر بازار، محمود آباد، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے تقریباً500گھرانوں میں 20من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے پہلے روز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں جعفرطیار، غازی ٹائون، فیوچر کالونی، چوکنڈی، جوگی موڑ کے 75 خاندانوں میں 4 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اسی طرح ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سولجر بازار، محمود آباد، سلطان آباداور دیگر علاقوں میں 6من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا،جبکہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ضلع وسطی کی جانب سے عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز سرجانی ٹائون ، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ ، بلدیہ ٹائون اور دیگر علاقوں کے 250مستحق گھرانوں, یتیموں اوربے سہارا افراد میں 15 بکروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وافر مقدار میں عطیہ کیا گیا گائے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔