خیر العمل فائونڈیشن (شعبہ ویلفیئر)ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کی امدادکا سلسلہ جاری

01 September 2015

وحدت نیوز (حیدرآباد/جامشورو/قاضی احمد/سجاول/نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح بہبودخیرالعمل فاونڈیشن سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی وامداد کے لیئےدن رات کوشاں ہے، اس سلسلے میں خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری روابط شفقت لانگا نے قاضی احمد اور دولت پورکے سیلاب متاثرہ 100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،جبکہ نوابشاہ کے 50سیلاب متاثرین کو بھی راشن تقسیم کیا گیا، ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ ندیم جعفری نے حیدر آباد تعلقہ لطیف آباد نمبر 10نئیچانٹی گوٹھ میں خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے تعاون سے 100سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس میں 200گیلن پینے کا صاف پانی بھی شامل تھا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، شکیل حیدر، وقارزیدی،عابد جعفری اور غلام علی ابڑوبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تعاون سے خیر العمل فائونڈیشن سندھ نے کوٹری کے تعلقہ خانپورکے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا، جبکے ضلع جامشورو کی تحصیل بیگوخان میرجت میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ندیم جعفری نے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی تقسیم کیا، کیٹی بندر کے مقام پر ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول  کی جانب سے ضلعی رہنما مختار دایو نے  سیلاب سے متاثرہ 100خاندانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے،ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری فلاح وبہبود عالم کربلائی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور امدادایم ڈبلیوایم فرض اولین ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ متاثرین کو اس مشکل وقت میں سہارا فراہم کیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree