وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میں الوداعی ادعیہ ماہ رمضان کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم معصومہ نقوی نے دعائیہ کلمات سے کیا اور دعا کے بعد سیرت آئمہ (اامام موسی کاظم علیہ السلام ) کے بارے میں درس دیا جبکہ علامہ مہدی کاظمی صاحب نے مفہوم دعائے جوشن کبیر اور صفات الہی کے بارے میں خواتین سے خطاب کیا ۔
اس نشست کے اختتام پر مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کی کابینہ کے تین سالہ مدت ختم ہونے پر مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے نو منتخب صدر محترمہ مرضیہ صالحی اور نائب صدر محترمہ سکینہ علی سے حلف لیا محترمہ معصومہ نقوی نے نو منتخب مسئولین کو مبارکباد پیش کی