ریاستی اداروں کے سربراہ جبری گمشدگی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں، سید شفقت حسین شیرازی

06 May 2019

وحدت نیوز(قم) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ مقدمات چلائے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جوانوں کی جبری گمشدگی جیسے اقدامات عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرتے اور عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دیتے ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ جوانوں نے کبھی جائز ملکی مفاد کے خلاف کام نہیں کیا اور شیعہ قوم کے ہر فرد کی حب الوطنی طول تاریخ میں ایک ثابت شدہ چیز ہے۔ انہوں نے جبری گمشدگیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ ظلم کا ایک واضح مصداق ہے۔

 ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے جبری گمشدہ فیملیز کی طرف سے کراچی دھرنے کی مکمل حمایت کی اور اس دھرنے کی حمایت میں پاکستان سمیت امریکہ, کینڈا و دیگر ممالک میں مومنین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور علامتی دھرنوں پر مومنین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ریاست مسنگ پرسنز کی فیملیز کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی تو مجلس وحدت مسلمین احتجاج کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مزید وسیع کردے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree