جولان شام کا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

05 May 2019

وحدت نیوز(دمشق) جولان ہمیشہ سے شام کا حصہ ہے اور ٹرمپ سمیت کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ جولان کو کسی دوسرے ملک کے حوالے کرے. ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے 3 مئی بروز جمعہ کو تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے زیر اہتمام دمشق کے علاقے قدسیا میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس اقدام سے خطے میں ناامنی چاہتے ہیں.کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے فلسطینوں کا وطن واپسی کا حق ثابت ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جس دن فلسطینی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے وطن لوٹیں گے. اور مزید کہا کہ ڈیل آف سنچری کا امریکی منصوبہ بھی اپنی ولادت سے پہلے ایسے ہی دم توڑ چکا ہے جیسے نئے مشرق وسطی کے امریکی منصوبے کا گلا جولائی 2006 میں لبنانی مقاومت حزب اللہ  لبنان نے جنم سے پہلے ہی گھونٹ دیا تھا۔

 تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے زیر انتظام جولان و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں جنوبی افریقہ, آسٹریلیا, لبنان, فلسطین, پاکستان اور شام سمیت متعدد اسلامی و غیر اسلامی ممالک کے وفود نے شرکت کی. کانفرنس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل مقاومت سپورٹرز کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحیی غدار تھے. کانفرنس کے اختتام پر بین الاقوامی وفود کے درمیان باہمی ملاقات اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree