ناصر شیرازی اور دیگر لاپتہ جوانوں کے حق میں اٹلی میں احتجاج ،اسیروں کی بازیابی کا مطالبہ

07 November 2017

وحدت نیوز(اٹلی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ اور دیگر شیعہ لاپتہ افراد کی خلاف قانون اور آئین گرفتاریوں کے خلاف اٹلی میں شنگین ممالک کی فعال قومی شخصیات، مختلف قومی اداروں اور انجمنوں کے عہدیداران کا احتجاجی اجتماع  منعقد ہوا، جس سے مجلس وحدت مسلمین یورپ کے سابق سیکریٹری جنرل اور امام جمعہ پیرس علامہ سید انیس الحسنین شیرازی، بریشیاامامیہ اٹلی کے صدر اور ہدایت ٹی وی کے ڈائریکٹر سید سجاد حسین بخاری اور مقامی انجمن کے مسئول توقیر عباس نے خطاب کیا ، اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین یونان کے سیکریٹری جنرل علامہ صفدر عباس صفدری سمیت اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید انیس الحسنین شیرازی نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے شیعہ جوانوں بلخصوص ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرشیراز ی ایڈوکیٹ کا ماورائے عدالت اغواء غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے، اعلیٰ عدلیہ تمام اسیران ملت جعفریہ کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات کریں ، بصورت دیگر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر یورپ گیر احتجاج کا سلسلہ کیا جائے گا۔

سید سجاد حسین بخاری نے کہاکہ یہاں اٹلی سے ہم حکومت پاکستان اور بلخصوص حکومت پنجاب کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، شیعہ جوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں، اگر کوئی مجرم ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور سزا دی جائے، پاکستان کے نا اہل حکمران ہمیں کسی راست اقدام پر مجبور ناکریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree