وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے زیراہتمام بحرین میں حکومت اور اقتدار کے نشے میں بدمست آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف جاری عوامی تحریک کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جلسے میں پاکستانی اور ہندوستانی علماء اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم نے خطاب کرتے ہوئے بحرین میں جاری آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنی عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کر رہی ہے، کبھی نماز جمعہ پر پابندی اور کبھی بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت معطل کرنا، کبھی انسانی کے سرگرم رہنما نبیل رجب کو گرفتار، کبھی بے گناہ شیعہ نوجونواں کو سزائے موت دینا شامل ہیں، بحرین کے مظلوم شیعہ کربلا کو اپنی درسگاہ سمجھتے ہیں، انشااللہ وہاں کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، عوام کو فتح ونصرت ہوگی، آل خلیفہ کی ظالم اور جابر حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ اس موقع پر ملت بحرین کی جاری تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اُن کی تحریک کی مکمل حمایت کی گئی۔